
نجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن شفاء یوسفزئی کے گھر میں 2 مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی ہے، گھرمیں گھسنے سے روکنے پر مسلح افراد نے ملازمین کو مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں۔
تفصیلات کے مطابق ہم نیوز نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں شفاء یوسفزئی کے گھرمیں 2 مسلح افراد نے گھسنے کی کوشش کی، ملازمین پر تشدد کیا اور دھمکایا، شفاء یوسفزئی اور ان کے اہلخانہ اس موقع پر گھر میں موجود نہیں تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صحافیوں نے شفاء یوسفزئی کے گھر میں مسلح افراد کے گھسنے کی کوشش کی شدید مذمت کی اور واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ یہ بہت پریشان کن ہے، شفاء یوسفزئی نے مجھے فون کرکے آگاہ کیا ہے کہ کچھ مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی ہے، مسلح افراد نے ان کےملازمین پر تشدد کیا اور گھر والوں کے بارےمیں پوچھ گچھ کی، مسلح افراد نے پورے گھر کی تلاشی لی اور فرار ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1605187730803085312
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت فاشسزم کے موٹے پردےکے نیچے دب گیا ہے، شفاء یوسفزئی کے گھر پر مسلح افراد کے حملے سے معلوم ہوتا ہے کہ صورتحال مارشل لاء سے بھی زیادہ خراب ہوتی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1605191397912494081
پنجاب کےوزیرآئی ٹی ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے کی اس حرکت کا نوٹس لے کر تحقیقات ہونی چاہیے، شفاء یوسفزئی نے ہمیشہ صحافتی اصولوں پرعمل پیرا ہوکر صحاف کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1605236324562345986
ہم نیوز کے ایکنر اویس منگلوالا نے بھی واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ شکر ہے اس وقت شفاء یا ان کے اہلخانہ گھر میں موجود نہیں تھے، گھر میں گھسنے والے افراد کا مقصد ایک پیغام دینا تھا، تاہم یہ پیغام آیاکس کی طرف سے تھا؟
https://twitter.com/x/status/1605216351005835265
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sfyusufzaihiuseattack.jpg