* (مسخرے انقلاب اور فوج (آخری پوسٹ

Annie

Moderator

اسلام علیکم۔۔

سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ہم سب خیریت سے ہیں اور اُمید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔۔۔

وہ بھی کیا زمانے تھے جب ہم اسی طرح سے ایک دوسرے کو اپنا حال بتاتے اور اُن کے اچھے حال کی اُمید لگاتے۔۔یا خداوندکریم سے اُن کے اچھے حال کی دُعا کرتے۔۔۔

اب یہ زمانہ آگیا کہ فٹ سے چھٹی سیکنڈوں میں پہنچ جاتی ہے ۔۔جس کی نہ وہ پہلے والی قدر رہتی ہے اور نا قیمت۔۔۔شاید اسی لئے ہمارے دل بھی جلد ہی بھر جاتے ہیں ایک دوسرے سے۔۔۔ایک دوسرے کی مثبت یا چلیں منفی کہہ لیں تنقید ہم برداشت نہیں کرپاتے۔۔اور پھر ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتے۔۔۔

شاید یہ ایکسیس آف کمیونیکیشن ہی ہے جس کی وجہ سے حیدر میاں کا دل بھر گیا۔۔۔یا پھر اُنہیں کوئی اور مصرُفیت مل گئی۔۔۔اگر وجہ پہلے والی ہے تو میرے خیال سے کُچھ دن آرام کریں اور پھر دوبارہ سے کُشتی۔۔۔۔۔

مزاق ایک طرف۔۔۔۔۔
میں نے ان کے اور اسد کے درمیان تقریبا ساری پوسٹیں پڑھیں ۔۔مجھے کہیں بھی ان دونوں کی طرف سے ماں بہن تک یا گھر والوں یا بیلو دہ بیلٹ قسم اٹیک کی پوسٹ نہیں ملی۔۔۔اور شاید اسی لئے ہمارے اکثر دوستوں کو ان کی یہ نوک جھونک پسند بھی آئی۔۔۔ مسئلہ صرف وہیں شروع ہوتا تھا جب کوئی ڈڈو بیچ میں کھودتا۔۔۔ خیر اُن کاذکر کرکے اپنی پوسٹ کا مزہ خراب کرنے سےبہتر ۔۔۔۔

میں حیدر سے دل کی گہرائیوں سے ریکوئسٹ کرونگا کہ نہ جائیں اور یہاں اپنی رائے سے اگاہ کرتے رہیں۔۔۔
جو نارمل تنقید ہوگی اُسے درگُزر کریں۔۔۔۔اور جو کسی ایبنارمل کی طرف سے ایبنارمل یا بلو دہ بیلٹ ہوگی اُسے ہم مل کر دیکھیں گے۔۔۔

کسی قسم کی دل آزاری کے لئے معظرت خواہ و دعاوں کا طلبگار۔۔۔شُکریہ۔۔۔
جانی۔۔

وہ یہاں نۓ تھے ، ہم سب کو انھیں سپورٹ کرنا چاہئیے تھا ، لیکن یہاں انھیں بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، کس بات پر ؟ کا ہے کی ہے . ارے بابا کیوں ہے ؟ حد ہے ہم میں سے کوئی بھی پرفیکٹ نہیں سب غلطیاں کرتے ہیں ...لیکن حیدر کو تو گھیر لیا گیا ...

باقی میں حیدر کو عقیدوں اور کلچر پر بحث سے روکنے والی تھی کے اس کی گنجائش نہیں تاکے کوئی بھی ہرٹ نہ ہو ..
I hope he will be back as usual.
 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

اونچ نیچ کہاں نہیں ہوتی ؟ میں سمجھتی تھی شاید لیڈیز ہی نازک مزاج ہوتی ہیں اور بات دل کو لگا لیتی ہیں ، لیکن حیدر بھی نازک مزاج نکلے ، بھلا خار دار وادی میں قدم رکھا تھا تو مشکلات بھی پیش آنا ہی تھیں ، آپ اس میدان کے مقبول اور پرانے کھلاڑی ہیں آپ ہی انکو نصیحت کریں کے کتنی مشکلات آتی ہیں ،لیکن گھبرایا نہیں کرتے

باقی حیدر صاحب ، اسد نے بھی معذرت کی ، اور آپکو روکا ہے ، اسد بھی اوپر اوپر سے ہی فائر کرتے یہں اندر سے برے نہیں ہیں ، واپس آجاؤ نہیں تو انہوں نے دکھی شاعری کا دفتر کھول دینا ہے ،
عبدل مالک بھی آپکو اپنے سٹائل سے رکنے کو کہہ رہے ہیں .. تلخیاں ہو جاتی ہیں ..دو بھائیوں میں بھی اونچ نیچ ہو جاتی ہے .. یہ ہم پردیسیوں کی بیٹھک ہے .. اسے اپنی بحث سے تکرار سے گرماۓ رکھیں .. اب ناراضگی چھوڑیں اور واپس آئیں

2ee92a7a158b55adc7b67a11d9a70847.jpg

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

وہ یہاں نۓ تھے ، ہم سب کو انھیں سپورٹ کرنا چاہئیے تھا ، لیکن یہاں انھیں بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، کس بات پر ؟ کا ہے کی ہے . ارے بابا کیوں ہے ؟ حد ہے ہم میں سے کوئی بھی پرفیکٹ نہیں سب غلطیاں کرتے ہیں ...لیکن حیدر کو تو گھیر لیا گیا ...

باقی میں حیدر کو عقیدوں اور کلچر پر بحث سے روکنے والی تھی کے اس کی گنجائش نہیں تاکے کوئی بھی ہرٹ نہ ہو ..
I hope he will be back as usual.
بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن معذرت کے ساتھ وہ عقلِ کُل اور بقول ضیاء حیدری مائی ظہوراں بن بیٹھنے کے قائل تھے، یعنی جو لکھ دیا وہ پتھر پہ لکیر ہے اور جو نہ مانے ان کو ہاتھ نچا نچا کے طعنے۔ کا ہے کی ہے کے ہیں یہ سب تو ضمناً شاملِ گفتگو ہو جاتے تھے۔
(bigsmile)
 
Last edited:

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

اسلام علیکم۔۔

سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ہم سب خیریت سے ہیں اور اُمید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔۔۔

وہ بھی کیا زمانے تھے جب ہم اسی طرح سے ایک دوسرے کو اپنا حال بتاتے اور اُن کے اچھے حال کی اُمید لگاتے۔۔یا خداوندکریم سے اُن کے اچھے حال کی دُعا کرتے۔۔۔

اب یہ زمانہ آگیا کہ فٹ سے چھٹی سیکنڈوں میں پہنچ جاتی ہے ۔۔جس کی نہ وہ پہلے والی قدر رہتی ہے اور نا قیمت۔۔۔شاید اسی لئے ہمارے دل بھی جلد ہی بھر جاتے ہیں ایک دوسرے سے۔۔۔ایک دوسرے کی مثبت یا چلیں منفی کہہ لیں تنقید ہم برداشت نہیں کرپاتے۔۔اور پھر ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتے۔۔۔

شاید یہ ایکسیس آف کمیونیکیشن ہی ہے جس کی وجہ سے حیدر میاں کا دل بھر گیا۔۔۔یا پھر اُنہیں کوئی اور مصرُفیت مل گئی۔۔۔اگر وجہ پہلے والی ہے تو میرے خیال سے کُچھ دن آرام کریں اور پھر دوبارہ سے کُشتی۔۔۔۔۔

مزاق ایک طرف۔۔۔۔۔
میں نے ان کے اور اسد کے درمیان تقریبا ساری پوسٹیں پڑھیں ۔۔مجھے کہیں بھی ان دونوں کی طرف سے ماں بہن تک یا گھر والوں یا بیلو دہ بیلٹ قسم اٹیک کی پوسٹ نہیں ملی۔۔۔اور شاید اسی لئے ہمارے اکثر دوستوں کو ان کی یہ نوک جھونک پسند بھی آئی۔۔۔ مسئلہ صرف وہیں شروع ہوتا تھا جب کوئی ڈڈو بیچ میں کھودتا۔۔۔ خیر اُن کاذکر کرکے اپنی پوسٹ کا مزہ خراب کرنے سےبہتر ۔۔۔۔

میں حیدر سے دل کی گہرائیوں سے ریکوئسٹ کرونگا کہ نہ جائیں اور یہاں اپنی رائے سے اگاہ کرتے رہیں۔۔۔
جو نارمل تنقید ہوگی اُسے درگُزر کریں۔۔۔۔اور جو کسی ایبنارمل کی طرف سے ایبنارمل یا بلو دہ بیلٹ ہوگی اُسے ہم مل کر دیکھیں گے۔۔۔

کسی قسم کی دل آزاری کے لئے معظرت خواہ و دعاوں کا طلبگار۔۔۔۔۔۔
جانی۔۔

تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ

میری تنقید' نے دی ہے تیرے 'حُسن' کو یہ شہرت'
تیرا ذکر ہی کہاں تھا، میری داستاں سے پہلے

باقی باتوں کی باتیں۔۔۔۔۔۔ڈڈو۔۔۔۔

[hilar]
 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ

میری تنقید' نے دی ہے تیرے 'حُسن' کو یہ شہرت'
تیرا ذکر ہی کہاں تھا، میری داستاں سے پہلے

باقی باتوں کی باتیں۔۔۔۔۔۔ڈڈو۔۔۔۔

[hilar]

yes....agree...
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
گاڑی چلی گئی تھی پٹڑی چمک رہی تھی

Track1.jpg

قُلی: یہ ٹرنک بھی آپ ہی کا ہے بیگم صاحب؟

ثُریّا: ہاں۔۔۔ میرا ہی ہے۔۔۔ بس اب باربار نہ پوچھنا۔ سب سامان میں تمہیں بتا چکی ہوں۔۔۔ مجھ سے زیادہ مغزدردی نہیں ہو سکتی۔۔۔ ہاں بہن تو میری بات سن کرسکینہ بیگم نے کہا۔۔۔ لو ان کا بھانجا ممتاز ہر روز آتا ہے۔۔۔ وہ موادُم کٹا لنڈورا کوٹ پہن کر اور کبھی کبھی چار چار دن خالہ ہی کے یہاں رہتا ہے۔۔۔ میں نے کہابھئی ہو گا۔ جو آگ کھائے گاانگارے ہگے گا۔۔۔ اب سامنے کھڑکی میں بیٹھی ہوئی بشیرا کی ماں یہ ساری باتیں سُن رہی تھیں۔ باتیں خوب غور سے سنیں پیٹ میں چوہے دوڑنے لگے ۔ چدریا اوڑھ سیدھی گمانی خانم بریلی والی بیگم کی بڑی بہن کے یہاں پہنچیں۔ گمانی خانم نے بڑی آؤ بھگت سے بشیرا کی ماں کو بٹھایا اور کہنے لگیں۔ سُناؤ بشیرا کی ماں اتنے دن کہاں رہیں۔۔۔ تم تو چودھویں کا چاند ہو گئیں۔۔۔ آج کدھر راستہ بھول کر ادھر آگئیں۔۔۔۔ سارا قصہ تو مجھ سے سنایا نہ جائے گا بہن کہ میں زیادہ بول نہیں سکتی اور پھر مجھے پوری بات بھی تو کبھی یاد نہیں رہتی۔۔۔ اس نگوڑی خاموش پسند طبیعت کو کیا کہوں۔

شمشاد: آپ تو پھر دو بول منہ سے بول لیتی ہیں۔ پر یہاں تو ہر وقت منہ بند رہتا ہے۔

قُلی: یہ پندنیا آپ ہی کی ہے۔

ثُریّا: ہاں۔۔۔ میری ہی ہے۔ پر دیکھو ذرا احتیاط سے ٹرنک کے اوپر رکھ دینا۔

۔۔۔ ہاں تو بشیرا کی اماں نے کہا۔ آج کچھ ایسی ہی بات ہے جو خاص کر تم سے ملنے آگئی۔ ۔۔۔ اے سنا تم نے ۔ مبارک ہو۔۔۔ میں نے تو سنا کہ تمہاری بہن بریلی والی بیگم کی لے پالک اب ماشاء اللہ خوب ناچتی ہے۔ روزناچ گھر بھی جاتی ہے اور ۔۔۔ اور ممتاز بھی کئی کئی دن خالہ ہی کے یہاں رہتا ہے۔۔۔ جب گمانی خانم نے یہ سناتو بول اٹھیں ہے ہے خدا کا غصب بہتان جھوٹ۔ سفید جھوٹ ۔ اے کل ہی تو انہیں بھولی پرسوں شام کو وہاں گئی ہوئی تھی۔ فریدہ کسی ناچ گھر میں نہیں جاتی۔ پر ہاں یہ تو کہو تم نے یہ بات سُنی کس سے۔۔۔ بشیرا کی ماں نے جواب دیا۔ سیکنہ بیگم کلثوم بائی کی زبانی یہ سارا قصہ میری ہمسائیثُریّا بیگم کو سُنا رہی تھیں۔۔۔ میں کیا جانوں سچ ہے یا جھوٹ۔ گناہ کہنے والے کی گردن پر ۔ مجھے تو خود تعجب تھا۔

شمشاد: اس پر گمانی خانم تو بہت بگڑی ہوں گی۔

ثُریّا: گمانی خانم چلا کر بولیں سنو بشیرا کی اماں تمہیں کاہے کا ڈر میں تو بغیر صحیح صحاوے اس بات کو چھوڑوں گی نہیں سیکنہ بیگم اور کلثوم بائی دونوں کو بلواؤں گی اور تم کو بھی آنا ہو گا۔ نابابا کسی کی بہو بیٹی کو بدنام کرنا کیا اچھی بات ہے۔ فریدہ کے ماں باپ سنیں گے تو کیا کہیں گے میری بہن کو کہ میں نے لڑکی اس لیئے آپ کے یہاں رکھی تھی کہ وہ یوں بدنام ہو۔ ہم لوگ غریب ضرور ہیں پر اشراف ہیں۔ یہ ذلت ہم سے گوارانہ ہوگی۔۔۔ سُنا تم نے بشیرا کی اماں۔ اس بات کا آمنا سامنا کرانا ضروری ہے۔۔۔ میں تو کلثوم بائی کے لتے لے ڈالوں گی۔۔۔ ان کو کیا حق کہ کسی کی بہو بیٹی کو جھوٹ بدنام کرتی پھریں اور ایسی حالت میں کہ ایک نہیں دو دو ان کی بھی جوان کنواری لڑکیاں ہیں۔۔۔ نہ کرساس برائی کہ تیرے آگے بھی جائی۔ واہ یہ خوب وتیرا نکالا ہے۔

(گھنٹے کی آواز۔۔۔ پھر ریل کی سیٹی)

شمشاد: بہن گاڑی چھوٹنے کا وقت ہو گیا۔۔۔ جائیے آپ کا سارا اسباب باہر نکل چکا ہے۔۔۔ قُلی باہر رہ گیا ہے۔۔۔ دیکھ لیجئے۔ کوئی چیز رہ نہ گئی ہو۔

ثُریّا: جاتی ہوں بہن۔ پریہ بات ادھوری ہی رہ گئی۔۔۔ یہ نگوڑی خاموشی پسند طبیعت بھی کسی کی نہ ہو۔۔۔ ہاں بہن تو اس قصے کا لب لباب یہ تھا۔۔۔

شمشاد لیکن بہن۔۔۔

ثُریّا: گاڑی چھوٹنے میں ابھی پانچ منٹ تو ضرور ہوں گے۔۔۔ میں اچھی طرح جانتی ہوں۔ ایک بار رشید کے ابا مسوری سے آرہے تھے۔ اسٹیشن پر۔۔۔ لیکن ہاں۔۔۔ ہاں تو میں اس کا لب لباب بیان کرنے والی تھی۔۔۔ یہ اسٹیشن والی بات تو بہت لمبی ہے اور مجھے ساری یاد بھی کہاں ہوگی۔ یہ نگوڑی اختصار پسند طبیعت۔۔۔ ہاں بہن تو اس قصے کا لبِ لباب یہ تھا کہ رائی کا پہاڑ بنا لیا گیا تھا۔ پھنسی کا بھگندر ہو گیا تھا۔ بات صرف یہ تھی کہ فریدہ بیچاری شامت اعمال سے ایک روز ریڈیو گھر دیکھنے چلی گئی تھی۔ ساتھ ممتاز بھی تھا۔۔۔ بس اتنی سی بات تھی۔ جسے افسانہ کر دیا۔۔۔ وہ تو خیر گزری۔۔۔

شمشاد: لیکن بہن گاڑی بس اب چھوٹا ہی چاہتی ہے۔

ثُریّا: مجھے معلوم ہے۔۔۔ پچھلے دنوں رشید کے ابا مسوری سے جب واپس آرہے تھے۔ مسوری میں ان کی بہت بڑی دکان ہے ان کے بھانجے کی لڑکی سعیدہ کا خالو اور میرے بھتیجے کی نانی۔۔۔ مگر مجھے یہ رشتے بھی کہاں یاد ہیں۔ یہ نگوڑی ہر دم چپ رہنے والی طبیعت ۔۔۔ ہاں بہن اب میں جاتی ہوں۔۔۔ پر مجھے سدا اس بات کا افسوس رہے گا کہ آپ سے کھل کر باتیں نہ کر سکی۔۔۔تو آپ ضرور کبھی مسوری آئیے گا۔۔۔ ان کے بھانجے کی لڑکی سعیدہ کاخالو اور میرے بھتیجے کی نانی۔۔۔ نہیں۔۔۔نہیں۔۔۔ میرا مطلب یہ ہے کہ ہماری مسوری میں ایک نہیں دو تین کوٹھیاں ہیں۔۔۔ میں آپ کو دعوت دے چکی ہوں دیکھئے بھو لیئے گا نہیں۔۔۔ اچھا تو میں چلی۔۔۔ خدا حاف٭۔۔۔ آپ بمبئی جارہی ہیں نا۔۔۔ مجھے یاد آیا۔ ان کے چچا کا خلیرا بھائی بمبئی ہی میں تو رہتا ہے۔ کیا آپ ان کو نہیں جانتے۔۔۔ ٹھہرئیے میں آپ کو ان کا سارا پتہ بتاتی ہوں۔۔۔

(گھنٹہ بجنے کی آواز۔۔۔پھر ریل کی سیٹی)

شمشاد: اب آپ جائیے۔۔۔ گاڑی بس اب چلنے والی ہے۔۔۔

اچھا خدا حافظ۔

(دروازہ کھلنے اور بند کرنے کی آواز)

ثُریّا: اچھا بہن خدا حاف٭۔۔۔ بھئی مجھے معاف کر دینا۔ اس سفر میں آپ کے ساتھ میں کھل کر باتیں نہ کر سکی۔۔۔ دراصل میری خاموشی پسند طبیعت۔۔۔ (انجن کے چلنے کی آواز)۔۔۔ اچھا خدا حافظ۔

شمشاد : خدا حافظ (گاڑی چلنے کی آواز) خُدا حاف٭۔۔۔(اطمینان کا سانس لے کر) شکر ہے۔۔۔ دماغ چاٹ گئی تھی۔۔۔ باتیں کرتی تھی۔ معلوم ہوتا تھا۔ چکن کاڑھتی چلی جارہی ہے۔۔۔متواتر تین گھنٹے سے بول رہی تھی۔۔۔ توبہ۔

سعادت حسن منٹو

ابن خلدون سے عاطف جی اور عاطف جی سے منٹو تک کا* یہ "لمبا چھوڑا" سفر مبارک ہو. تنقید کرنا مقصود ہو یا ثبوت دینا ذہںن کو بھی ذرا تکلیف دیا کریں. اس کاپی پیسٹ کے "سہولت" نے قوم کو کہیں نہیں چھوڑا
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن معذرت کے ساتھ وہ عقلِ کُل اور بقول ضیاء حیدری مائی ظہوراں بن بیٹھنے کے قائل تھے، یعنی جو لکھ دیا وہ پتھر پہ لکیر ہے اور جو نہ مانے ان کو ہاتھ نچا نچا کے طعنے۔ کا ہے کی ہے کے ہیں یہ سب تو ضمناً شاملِ گفتگو ہو جاتے تھے۔
(bigsmile)

اسد میاں دل کھول کر تنقید کرنا لیکن خدا کیلئے "جگنوؤں سے میری شکایت نہ لگایا کرو. میرے تیسرے پوسٹ سے آپ نے مجھے صالح ظفر جاوید چودھری اور پٹواری کا خطاب دیا تھا. میں نے نہ کسی سے آپ کا نام لیکر شکایت لگائے نہ معصوم بننے کی "ایکٹینگ" کی. آپ کی جگہ میں ہوتا تو کہتا کہ وہ لکھتا ہے میں غلطیاں نکالتا ہو یا وہ پتھر کا جواب "اخروٹ" دیتا ہے لیکن آپ نے دوسروں کے کندھے پر بندق رکھ کر جو مس فائر کی وہ مجھے بہت بری لگی. آج سے تنقید اور ذیادہ کرنا لیکن شکایت لگاتے ہوئے کسی دوسرے گروپ کا نام نہیں لینا کیونکہ ان کے اور میرے ایک اور پوسٹ پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے.* چلو میں جھوٹ نہیں بولو گا تم سے "نفرت" سی ہوگئی تھی جب تم نے کچھ سیاسی مخالفین کو میری حمایت کرنے پر "غلط" ناموں سے پکارا تھا میں یہ نہیں کہونگا کہ انہوں نے کچھ کسر چھوڑی میں نے اسوقت سے فیصلہ کر لیا تھا کہ کوئی دوسرا فورم جوائن کر لونگا. سیاست ڈاٹ پی کے* والے بمشکل"چار پانج سو پاونڈ" دیتے ہے دوسرے بھی یہی دینگے لیکن جب آپ نے* جگنو کے آگے* معصوم بن کر مجھ پر الزامات لگائے تو میں نے پہلے سے تیار بیگ باندھ کر جوتے چت پر پھینک دئیے اور پشاوری چپلوں میں سفر شروع کیا لیکن موڑ کے دیکھا تو یاد آیا کہ یہاں پر "ضلع دیر" کو کون ریپرزینٹ کریگا.اپنے فیصلے پر ندامت ہوئی اب تو لوگ مجھے بھی " یو ٹرن خان" بولے گے لیکن کیا کرے "حسن" چھپانے کی چیز نہیں ہوتی
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
ابن خلدون سے عاطف جی اور عاطف جی سے منٹو تک کا* یہ "لمبا چھوڑا" سفر مبارک ہو. تنقید کرنا مقصود ہو یا ثبوت دینا ذہںن کو بھی ذرا تکلیف دیا کریں. اس کاپی پیسٹ کے "سہولت" نے قوم کو کہیں نہیں چھوڑا
شاہ جی ویلکم بیک۔
 
چھوڑیں شاہ جی غصہ تھوک دیں۔ جواب تو میں لکھ دوں اس پوسٹ کا لیکن آپ اب پرسنل ہو گئے ہیں اس لیے چھوڑیں، جائیں جو دل میں آتا ہے سمجھیں، لکھیں، کریں۔ اور میں فائر سامنے ہی کرتا ہوں۔ کسی کے کندھے پہ رکھ کر نہیں۔ خوش رہیں، سلام عرض ہے۔
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن معذرت کے ساتھ وہ عقلِ کُل اور بقول ضیاء حیدری مائی ظہوراں بن بیٹھنے کے قائل تھے، یعنی جو لکھ دیا وہ پتھر پہ لکیر ہے اور جو نہ مانے ان کو ہاتھ نچا نچا کے طعنے۔ کا ہے کی ہے کے ہیں یہ سب تو ضمناً شاملِ گفتگو ہو جاتے تھے۔
(bigsmile)

اسد میاں دل کھول کر تنقید کرنا لیکن خدا کیلئے "جگنوؤں سے میری شکایت نہ لگایا کرو. میرے تیسرے پوسٹ سے آپ نے مجھے صالح ظفر جاوید چودھری اور پٹواری کا خطاب دیا تھا. میں نے نہ کسی سے آپ کا نام لیکر شکایت لگائے نہ معصوم بننے کی "ایکٹینگ" کی. آپ کی جگہ میں ہوتا تو کہتا کہ وہ لکھتا ہے میں غلطیاں نکالتا ہو یا وہ پتھر کا جواب "اخروٹ" دیتا ہے لیکن آپ نے دوسروں کے کندھے پر بندق رکھ کر جو مس فائر کی وہ مجھے بہت بری لگی. آج سے تنقید اور ذیادہ کرنا لیکن شکایت لگاتے ہوئے کسی دوسرے گروپ کا نام نہیں لینا کیونکہ ان کے اور میرے ایک اور پوسٹ پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے.* چلو میں جھوٹ نہیں بولو گا تم سے "نفرت" سی ہوگئی تھی جب تم نے کچھ سیاسی مخالفین کو میری حمایت کرنے پر "غلط" ناموں سے پکارا تھا میں یہ نہیں کہونگا کہ انہوں نے کچھ کسر چھوڑی میں نے اسوقت سے فیصلہ کر لیا تھا کہ کوئی دوسرا فورم جوائن کر لونگا. سیاست ڈاٹ پی کے* والے بمشکل"چار پانج سو پاونڈ" دیتے ہے دوسرے بھی یہی دینگے لیکن جب آپ نے* جگنو کے آگے* معصوم بن کر مجھ پر الزامات لگائے تو میں نے پہلے سے تیار بیگ باندھ کر جوتےچھت پر پھینک دئیے اور پشاوری چپلوں میں سفر شروع کیا لیکن موڑ کے دیکھا تو یاد آیا کہ یہاں پر "ضلع دیر" کو کون ریپرزینٹ کریگا.اپنے فیصلے پر ندامت ہوئی اب تو لوگ مجھے بھی " یو ٹرن خان" بولے گے لیکن کیا کرے "حسن" چھپانے کی چیز نہیں ہوتی
 
ابن خلدون سے عاطف جی اور عاطف جی سے منٹو تک کا* یہ "لمبا چھوڑا" سفر مبارک ہو. تنقید کرنا مقصود ہو یا ثبوت دینا ذہںن کو بھی ذرا تکلیف دیا کریں. اس کاپی پیسٹ کے "سہولت" نے قوم کو کہیں نہیں چھوڑا

1123905.jpg

سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے
کچھ دے کے جائیں گے نہ کچھ لے کے جائیں گے

کمال ہے افغان شاہ تم سا ڈھیٹ نہیں دیکھا سویرے والی گاڑی تو کب کی چھوٹ گئی اور تم نے ابھی تک اپنا بوریا بستر بھی نہیں لپیٹا اگر اسی طرح سستی کا مظاہرہ کیا تو دوپہر اور شام والی گاڑی بھی چھوٹ جائے گی اور تم یہی گاتے رہ جاؤ گے کہ
سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے
اور تو اور تم نے نا تو ابھی تک نہ ٹکٹ خریدا اورنا ہی ریزرویشن کروائی اگر اسٹیشن پہنچ کر ٹکٹ یا گاڑی میں نشست نا ملی تو تم توڈھیٹ بن کر منّہ لٹکائے پھرواپس آجاؤ گے اور کہے دیتا ہوں اگر تم پھرواپس آئے تو قسم سےیہ دروازہ نہیں کھلے گا تمہارے لئے رات ریلوے مسافر خانے میں گزارنا اور وھیں سے بے شک کل صج والی پکڑ کریہی گاتے رہنا
سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
yeh akhir wali line say mujhay ikhtalaf hai .. baat woh jo thook baja ki ke jaye pakistan bachanay hai tu g h q or pma girana hai .. jab tak pma trained ghq zaday mojood hain ..hamari kismat main nala laiee ka kinara he rahay ga or in ki kismat mein askari defence bahria waghira waghira ..hamray bachay apnay schoolon nama shidat pasand khano ki rait ighati kartay rahain gain or in ke haram or group s.. ki pedarwar manila or italy tenis khailtay jatay rahain gai . pakistan eik british fraud hai hamey iss nizam ke khilaf othna ho ga warna roz eik eik kar ke shikar tu ho he rahay hain

بطور پٹھان ہونے کے میری بھی ایک حد ہے ذیادہ تلخ باتیں لکھو گا تو اب تو صرف "افغانی" کہلاتا ہو پھر "ہندوں" کہلاؤنگا. آپ نے انقلاب کی پرچم چہرے پر مل لیا ہے میرے چہرے میرے ہی ناک کا خون مل دیا گیا ہے. میں "چہرے" کو کچھ رنگ بھی دونگا تو "خون" کے خوشبو سے پہچان لیا جاؤنگا. جتنا لکھنا "حلال" ہے اس ملک میں اس سے اب بھی تجاؤز کر چکا ہوں خوش قسمتی سے "باہر" ہو ورنہ اس ملک میں خاص کر ہمارے طرف "لاپتہ" کرنے کا فیشن ہے. وہاں نہ غازی نہ شہید بس فقط فوجی قابض ہے
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

1123905.jpg

سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے
کچھ دے کے جائیں گے نہ کچھ لے کے جائیں گے

کمال ہے افغان شاہ تم سا ڈھیٹ نہیں دیکھا سویرے والی گاڑی تو کب کی چھوٹ گئی اور تم نے ابھی تک اپنا بوریا بستر بھی نہیں لپیٹا اگر اسی طرح سستی کا مظاہرہ کیا تو دوپہر اور شام والی گاڑی بھی چھوٹ جائے گی اور تم یہی گاتے رہ جاؤ گے کہ
سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے
اور تو اور تم نے نا تو ابھی تک نہ ٹکٹ خریدا اورنا ہی ریزرویشن کروائی اگر اسٹیشن پہنچ کر ٹکٹ یا گاڑی میں نشست نا ملی تو تم توڈھیٹ بن کر منّہ لٹکائے پھرواپس آجاؤ گے اور کہے دیتا ہوں اگر تم پھرواپس آئے تو قسم سےیہ دروازہ نہیں کھلے گا تمہارے لئے رات ریلوے مسافر خانے میں گزارنا اور وھیں سے بے شک کل صج والی پکڑ کریہی گاتے رہنا
سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے

عبدالمالک صاحب کچھ بھی کہہ لیں لیکن افغان شاہ نہ کہیں، یہ ہمارے پاکستانی بھائی ہی ہیں۔ شکریہ، یہ واقعی زیادتی ہے اگر ہم ان کی حب الوطنی پہ شک اٹھائیں یا اس کو سوال کریں۔ باقی میدان بھی موجود ہے اور گھوڑا بھی۔ چل سو چل، جیسے آپ دونوں احباب کا دل کرے۔
:)
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)

1123905.jpg

سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے
کچھ دے کے جائیں گے نہ کچھ لے کے جائیں گے

کمال ہے افغان شاہ تم سا ڈھیٹ نہیں دیکھا سویرے والی گاڑی تو کب کی چھوٹ گئی اور تم نے ابھی تک اپنا بوریا بستر بھی نہیں لپیٹا اگر اسی طرح سستی کا مظاہرہ کیا تو دوپہر اور شام والی گاڑی بھی چھوٹ جائے گی اور تم یہی گاتے رہ جاؤ گے کہ
سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے
اور تو اور تم نے نا تو ابھی تک نہ ٹکٹ خریدا اورنا ہی ریزرویشن کروائی اگر اسٹیشن پہنچ کر ٹکٹ یا گاڑی میں نشست نا ملی تو تم توڈھیٹ بن کر منّہ لٹکائے پھرواپس آجاؤ گے اور کہے دیتا ہوں اگر تم پھرواپس آئے تو قسم سےیہ دروازہ نہیں کھلے گا تمہارے لئے رات ریلوے مسافر خانے میں گزارنا اور وھیں سے بے شک کل صج والی پکڑ کریہی گاتے رہنا
سویرے والی گاڑی سے چلے جائیں گے

گاڑی تو کب کی "چھوٹ" چکی ہے آگر سٹیشن پر ہوتی بھی تو کرایہ جیب میں کہاں تھا. ساری عمر گاڑیوں پھر سواری کرتے تو اج آپ کی طرح افسانے "پڑھ" رہے ہوتے "لکھ" نہ رہے ہوتے. کہوں* تو اب آپ کو اسکا اسان اردو میں خلاصہ بھیج دو اور آگر سمجھ گئے ہو تو جا کے سو جاؤ اس کے بعد آگر بحث جاری رہی تو پھر آپ کے طرف سے کاپی پیسٹ افسانے اور نوحے ہی جواب میں ملے گے
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
حیدر بھائی کو میرا تو مخلصانہ مشورہ یہی ہوگا کہ چھوڑ کر نہ جائیں۔ وہ جس بھی نئی آئی ڈی سے آئیں گے اپنی مخصوص اردو کی وجہ سے پکڑے جائیں گے۔
اب آپ کی ایک پہچان بن گئی ہے بس اسی کو جاری رکھیں۔ آگے آپ کی مرضی۔

میں آگر جاؤ گا تو دوسری آئی ڈی سے واپس کیو آؤنگا. میری سمجھ سے بالاتر ہے لیکن یہ آپ کی محبت ہے کے روکنے کا کہہ رہے ہوں شکریہ
 
گاڑی تو کب کی "چھوٹ" چکی ہے آگر سٹیشن پر ہوتی بھی تو کرایہ جیب میں کہاں تھا. ساری عمر گاڑیوں پھر سواری کرتے تو اج آپ کی طرح افسانے "پڑھ" رہے ہوتے "لکھ" نہ رہے ہوتے. کہوں* تو اب آپ کو اسکا اسان اردو میں خلاصہ بھیج دو اور آگر سمجھ گئے ہو تو جا کے سو جاؤ اس کے بعد آگر بحث جاری رہی تو پھر آپ کے طرف سے کاپی پیسٹ افسانے اور نوحے ہی جواب میں ملے گے

افغان شاہ افسانہ نویس[hilar] کل ایک افسانہ لکھا آج اسے ایک موڑدینے آگیا ڈھیٹ کہیں کا
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)

افغان شاہ افسانہ نویس[hilar] کل ایک افسانہ لکھا آج اسے ایک موڑدینے آگیا ڈھیٹ کہیں کا

اس لئے کہا تھا کہ سلیس اردو میں خلاصہ بھیج دو لیکن تم شاید اس بات کو بھی نہیں سمجھ سکے.
افسانے "صرف" پڑھ سکتے ہو سمجھ سکتے تو اسے "بطور ثبوت" کیوں پیش کرتے چلو کھبی کھبار آپ جیسو سے ملاقات ہوجاتی ہیں ورنہ "مجھے" اللہ کا* بار بار لاکھ لاکھ شکر ادا کرنے کا موقع* کم پیش آتا . ویسے آپکی عمر شریف کتنی ہے؟ اس "لیول" کی قابلیت کیلئے یہ عمر بالکل "ناکافی" ہے. لگتا ہے" انگلش میڈیم" اسکول میں پڑھے ہو اس لئے "اکثر" باتیں پاس آکر بھی آئے بائے شائے ہو جاتی ہے. دل چھوٹا نہیں کرنا میں بھی اردو "املا" سیکھ رہا ہو آپ بھی سمجھنے کی کوشش کرتے رہنا. اڑتیس سال کی عمر میں یونس خان کرکٹ کھیل رہا ہے جسٹ ٹرائی ٹرائی آگین. بس سیکھنے کیلئے ڈھیٹ بننا پڑتا ہے
 
Last edited:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

شکر ہے میں نے حیدر پر آری نہیں رکھی، اگر ہم سیدھی آری رکھیں تو بندہ کو محسوس ہوتا ہے کہ تیڑھی رکھی ہے۔ ان کی تحریر پڑھو تو لگتا ہے کہ خان صاحب ڈنڈے سے مکھی ماررہے ہیں اور جہاں جہاں مکھی بیٹھتی ہے وہاں ڈندا چلانا شروع۔ کوئی پلاٹ ہوتا ہے، مورل ہوتا ہے، ہر بات اوٹ پٹانگ کرنا اچھا نہیں ہوتا ہے، فوج کو بیچ میں رگیدنا ہے بس، چاہے تُک بنتی ہو یا نا بنتی ہو۔
 
بھائی تحریر کے متعلق اپنی آراء سے مطلع فرمائیں۔ ایک بات تو حقیقت ہے، اس ملک میں فوج عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائی رکھتی ہے۔ ہر کچھ عرصے بعد جب عوام سیاسی قیادت سے متنفر ہو کر حکومت کے خلاف نکلتی ہے فوج سیاستدانوں کو کک کروا کے خود ستی ساوتری بنی حکومت میں آ جاتی ہے اور عوام پھر کچھ عرصے بعد اس مظلوم کرپٹ سیاسی قیادت کے پیچھے چل پڑتے ہیں کہ شاید پہلے واقعی کوئی ان کو اِن کے خلاف بوٹی سنگھا گیا تھا۔
 
Back
Top