مری میں سیاحوں کا اضافہ عوام کی خوشحالی ظاہر کرتا ہے : فواد چوہدری

fawad-ch.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مری میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئی ہیں، اس سے پتا چلتا ہے کہ عام آدمی خوشحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے اور اس سال 100 بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا۔

https://twitter.com/x/status/1478711109381197825
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فہرست دیکھیں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا میں 18فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش مارکیٹ رہی، ان کمپنیوں نے2020 میں 272ارب اپنے شیئرز ہولڈرز کو دیا اور 2021 میں یہ منافع 498 ارب روپیہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1478715817755824139
وفاقی وزیر کی جانب سے معیشت کی بحالی ظاہر کرنے کے لیے یہ ٹویٹس کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی ملکہ کوہسار مری میں بڑی تعداد میں ملکی سیاح گھومنےپھرنےاور پُرکیف و پُرکشش قدرتی مناظر کا لطف اٹھانے آئے ہیں۔