
وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کیا کہ چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو ان کی ہی ہے جس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی ن لیگ دور میں میڈیا اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور صحافیوں، میڈیا گروپس کو نوازنے کی رپورٹ مرتب کرے گی۔مریم نواز کے میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔
مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی تھی جس میں انھیں چند پاکستانی ٹی وی چینلز کا نام لیتے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ان کو کوئی اشتہارات نہیں دیے جائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amrum-adsss.jpg