مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں بری، عدالت نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا

maryam-nawaz-ihc-case-up-nawaz.jpg


ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نوازشریف کی 7 سال کی سزا کالعدم قرار، کیپٹن (ر) صفدر بھی بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو بری کرتے ہوئے 7 سال کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازشریف کی سزا کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں اس لیے ان پر اثاثوں کو کیس نہیں بنتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے بعد مریم نوازشریف کو بری کرتے ہوئے 7 سال کی سزا کالعدم قرار دے دی ہے اور ایک صفحے پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ مریم نوازشریف کی فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر رہے ہیں، انہیں بری کرنے کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کر دیا جائیگا، ریفرنس میں دی گئی سزا بھی ختم کردی ہے جبکہ مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا ختم کرتے ہوئے بری کرنے کا مختصر تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سردار مظفر عباسی (نیب پراسیکیوٹر) کا درخواست پر سماعت کے دوران کہنا تھا کہ پہلے بتایا کہ نیسکول اور نیلسن کمپنیاں کب بنیں،

پھر بتایا پراپرٹیز کب خریدی لیکن انہوں نے انکار کیا کہ یہ پراپرٹیز 1993ء سے ان کے پاس ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیسکول اور نیلسن کمپنیز نے پراپرٹیز ضرور خریدیں مگر ان کا کہنا ہے کہ 2006ء میں قطری فیملی سے سیٹلمنٹ کے بعد ملیں۔ جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں ملزمان کو کچھ کہنے کے بجائے نیب کو ثابت کرنا تھا اور آپ اس میں ناکام رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1575472073522266117
سینئر صحافی وتجزیہ نگار غریدہ فاروق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نوازشریف کے بری ہونے کے فیصلے پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں؛ مریم نواز کے اس بیان پر عدالت نے مہرِ صداقت ثبت کر دی۔۔! مریم نواز عدالت سے صادق قرار۔ کلین کی کلین چِٹ۔۔

یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کو 7 سال اور مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اسی کیس میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کو 10 سال قید کی سزا ملی تھی۔ مریم نوازشریف کو جرم میں معاونت کرنے کے الزام میں سزا سنائی تھی تھی۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Ager is mulk main koi corrupt nahin to phir Pakistan ko louta kiss nay ?

Phir to matlab sab siasat-dan emandar hain aur Fauj hi corrupt hay.