such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بشکریہ جناب راجپوت صاحب
بشکریہ جناب راجپوت صاحب
مرزا قادیانی کی چند سچی پیشگوئیاں
مرزا قادیانی نے اپنی زندگی میں بہت سی پیشگوئیاں کی اور ان میں سے ذیادہ جھوٹی نکلیں۔ مرزا قادیانی کی چند پیشگوئیاں سچی بھی نکلی لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مرزا قادیانی اپنی سچی پیشگوئیوں سے بھی جھوٹا ہی ثابت ہوتا ہے۔
میں آپ کو مرزا قادیانی کی چند سچی پیشگوئیوں کے متعلق بتاتا ہوں۔
پہلی پیشگوئی
مولانا ثناءاللہ امرتسری کو مخاطب کرتے ہوئے مرز قادیانی کہتا ہےکہ"آپ اپنے پرچے میں میری نسبت شہرت دیتے ہیں کہ یہ شخص مفتری اور کذاب اور جاہل ہے۔ اگر میں ایسا ہی کذاب اور مفتری ہوں جیسا کہ اکثر آپ اپنے پرچے میں مجھے یاد کرتے ہیں تو میں آپ کی زندگی میں ہی ہلاک ہو جاؤں گا"ت
(مجموعہ اشتہارات جلد3 صفحہ 578)
نتیجہ
مرزا قادیانی کی یہ پیشگوئی سچی نکلی اور مرزا قادیانی مولانا صاحب کی زندگی میں 26 مئی 1908 کو ہلاک ہوا اور مولانا صاحب 1949 تک زندہ رہے اور ثابت ہوا کہ مرزا قادیانی اللہ کے نزدیک بھی مفتری اور کذاب تھا۔
دوسری پیشگوئی
اسی کتاب میں مرزا قادیانی مولانا صاحب کو لکھتا ہے کہ
"وہ سزا جو انسان کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ خدا کے ہاتھوں سے ہے جیسے طاعون، ہیضہ وغیرہ مہلک بیماریاں، آپ پر میری زندگی میں ہی وارد نہ ہوئی تو میں خدا کی طرف سے نہیں"
(مجموعہ اشتہارات جلد3 صفحہ 578)
نتیجہ
مرزا قادیانی کی یہ پیشگوئی بھی سچی نکلی اور مولانا ثناءاللہ مرحوم مرزا قادیانی کی زندگی میں تمام آفات سے محفوظ رہے اور خود مرزا قادیانی مولانا صاحب کی زندگی میں ہیضے کی بیماری سے ہلاک ہوا۔
(حیات ناصر صفحہ 14، بحوالہ قادیانی مذہب پہلی فصل نمبر 80)


Last edited: