
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے حکومتی مذاکرات ناکام، ہڑتال کی کال برقرار
حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال واپس نہیں لی جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے شرح میں اضافے کا مطالبہ نا مانے جانے کی وجہ سے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کررکھا تھا،
تاہم ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات شروع ہوئے تھے جس کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے،مذاکرات میں چیئرمین اوگرا، وزیرپیٹرولیم اور شاہد خاقان عباسی موجود تھے۔
تاہم وزارت پیٹرولیم نے ڈیلرزایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کل دوبارہ طلب کرلیا ہے تاکہ 2 روز بعد ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو منسوخ کروایا جاسکے۔
آج کے مذاکرات کے بعد ایسوسی ایشن کے رہنما امیر خان مسعود نے کہا کہ ہم نے حکومت کو اپنی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات جمع کروادی ہیں، ہمارا مطالبہ کمیشن میں 6 فیصد اضافے کا ہے، ہم امید کرتے ہیں ہمارے جائز مطالبات پورے ہوجائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/im11h1hh111.jpg