محمد رضوان نے 16 سالہ عبدالہادی نامی کرکٹر کو قیمتی جوتے گفٹ کر دیئے

shoes-muhammad-rizwan-khan-pp.jpg


میرے جوتے پھٹے تھے جس پر محمد رضوان سے جوتے مانگے تو انہوں نے مجھے آئوٹ کرنے کا چیلنج دیدیا: عبدالہادی
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے پہلے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ کر رہی ہے جہاں پر پریکٹس کیلئے آئے ہوئے عبدالہادی نامی آف سپنر کو وکٹ کیپر وبیٹسمین محمد رضوان نے اپنے جوتے بطور گفٹ دے دیئے۔ کیمپ میں 16 سالہ آف سپنر عبدالہادی کو محمد رضوان نے آئوٹ کرنے کا چیلنج دیا لیکن وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے تاہم کیمپ کے اختتام پر عبدالہادی کو محمد رضوان نے اپنے جوتے بطور گفٹ دے دیئے۔

محمد رضوان کی طرف سے کراچی کے رہائشی آف سپنر عبدالہادی کو بطور گفٹ کیے گئے گرینکلز کمپنی کے سپائیک نامی جوتے کی مالیت 50 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ محمد رضوان کی طرف سے تحفہ ملنے کے بعد عبدالہادی نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرے جوتے پھٹے ہوئے تھے جس پر میں نے محمد رضوان سے جوتے مانگے تو انہوں نے مجھے آئوٹ کرنے کا چیلنج دے دیا۔

عبدالہادی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ آئوٹ کرنے میں بلے کے علاوہ کچھ بھی دوں گا، میں محمد رضوان کو آئوٹ نہیں کر سکا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے مجھے اپنے جوتے بطور گفٹ دیدیئے جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم بریڈبرن نے پریکٹس کرنے کیلئے کیمپ میں آئے بچوں سے ملاقات کی اور شاباش دیتے ہوئے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا سے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھلنے کیلئے تیاریاں کر رہی ہے جس کیلئے کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے دوڑنے کا مقابلہ کروایا تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے نمبر پر رہے۔ مقابلے میں محمد رضوان کے علاوہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم، محمد نواز، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود بھی شریک تھے جو دوسرے نمبر پر رہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Jootey !!
Ye to koi baat na huee, agar dena hi tha apney Paaun tohfa detey.
Uppppps
Maafi.
Allah hum sab k Paaun mehfoz rakkhey taki Patwariyon k pichwary ki marammat hoti rahey.