
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی بات پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوکوئی غلط فہمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف مس کنڈکٹ کا ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا۔ محسن بیگ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کےفیصلےکیخلاف اپیل کی جاسکتی ہے جو ریاست کا حق ہے۔
جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی بات پر ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوکوئی غلط فہمی ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے صبح ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، سوا 2 بجے تک ایس ایچ او نے محسن بیگ اور ریکارڈ یش نہیں کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم میں جو لوگ شامل تھے وہ چھاپے کا اختیار نہیں رکھتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہے چھاپہ غیر قانونی تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی ہے اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو پیر تک رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mohsan-baig-ts.jpg
Last edited by a moderator: