
گوجرانوالہ کے ایک جوان نےچلہ کاٹنے،عمل کرنے کے باوجود محبوبہ سے شادی نہ ہونے پر عامل بابا کو ہی قتل کرڈالا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ ایمن آباد کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اعجاز نامی ملزم نے اپنی پسند کی شادی کیلئے ایک عامل بابا عمران سے رابطہ کیا۔
عامل بابا نے اعجاز کو محبوبہ سے پسند کی شادی میں کامیابی کیلئے مختلف عمل اور چلے بتائے جس پر اعجاز من و عن عمل بھی کرتا رہا، اعجاز نے عامل بابا کو نذرانے اور دیگر اخراجات کیلئے 25 ہزار روپے بھی دیئے مگر پسند کی شادی میں کامیابی نہ ہوسکی اور محبوبہ کی شادی کسی اور سے ہوگئی۔
محبت میں ناکامی اور سرتوڑ کوششوں کے باوجود محبوبہ کے ناملنے کے غم نےاعجاز کو مشتعل کردیا اور اس نے غصے میں آکر عامل بابا کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
واقعہ کے حوالے سے سی پی او گوجرانوالہ حماد عابد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نے مقتول کو پسند کی شادی کیلئے پیسے دیئے تھے، مقتول عمران تعویز گنڈے اورچلے کیا کرتا تھا۔
واقعے کے بعد ایک ہی محلے کے رہائشی قاتل اور مقتول کے پڑوسیوں نے شدید دکھ ورنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی وجوہات پر کسی کی جان لینا زیادتی ہے، پولیس نےملزم کی موبائل لوکیشن کی مدد سے اس کا سراغ کا لگا کر گرفتاری عمل میں لاکر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamzi1h1h211.jpg