مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ نوازشریف

1nawazmaryamainsaaf.jpg

مسلم لیگ (ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے؟

انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ میرے حق میں حج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اور کتنی گواہیاں در کار ہیں؟ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

انہوں نے کہا میں پوچھتا ہوں مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا ؟ نواز شریف نے دوران گفتگو وزیرا عظم شہباز شریت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بہترین کام کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی سابقہ حکومت ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر افراد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ہے کیا؟

وکیل نے بتایا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف بیانات دیے گئے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کیا اس ہائیکورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے؟ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے پاس جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار سے سے متعلق کہا کہ جب یہ لاہور کا ہے تو اسے یہی جگہ کیوں اتنی پسند ہے؟ درخواست گزار کو کہیں کہ لاہور میں بھی عدالتیں ہیں، جس وقت یہ بیانات دیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج نے توہین عدالت کے معاملے پر متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت دیگر خارج کر دی۔
 

Diabetes

MPA (400+ posts)
جج ارشد ملک تو مرتے دم تک کہتا رھا کے نواز شریف کے بیٹے لالچ دیتے رھے نون لیگی بلیک میل کرتے رھے - نواز شریف خود ملے جاتی امرا میں کہ ایک جھوٹی ریکارڈنگ کروا دو اور کہو کہ مجھ سے فوج نے زبردستی سزا دلوائ ۔ نواز شریف منہ پر جھوٹ بولتا ھے اور کوئ اسکو ٹوکنے والا نہیں
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
You will get Justice from Moodi court go there tell them you need Justice in exchange of your services you did provide him during your Prime Minister tenure.
 

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
aap ne insaaf ka nizaam qaaim kerne ke liye kia kiya hai jo aap ko insaaf nahin mila? haraami kaam karo ge to nateeja bhi to bhugtana pade ga.