متحدہ رکن اسمبلی پر الزام درست یا غلط؟

insafa

Politcal Worker (100+ posts)
سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا، اور 33 ان میں سے ابھی تک لاپتا ہے۔

کیا آپ کو اندازہ ہے کہ پولیس جیل میں کیسے تشدد کرتی ہے؟

پتا نہیں آپ کے دل میں ہمارے اوپر مظالم دیکھ کر رحم آتا ہے کہ نہیں، مگر خود دیکھ لیں کہ ایک زہرہ آپا کے قتل پر آپ چیخ اٹھے تھے، تو پھر ہمارے تو پتا نہیں کتنے پیارے شہید ہو چکے ہیں اور 33 پیارے ابھی تک لاپتا ہیں۔

عدالت کے انصاف ہونے کی بات آپ کی بالکل درست ہے، اچھی ہے اور میں متفق ہوں۔

مگر بھائی یہ بھی تو دیکھیے کہ یہ پاکستان ہے، کہ جہاں پر عدالتی انصاف ہونے میں برس ہا برس بیت جاتے ہیں اور ہمارے معصوم ان تمام سالوں میں جیلوں میں پڑے سڑتے رہتے ہیں۔

آپ ہمارے خدشات کو اس زاویے سے بھی دیکھئے کہ یہ سندھی وڈیروں کی پروردہ جرائم پیشہ افراد پر مشتمل پولیس کی "انتقامی" کاروائی ہے۔ اور اگر آج ہم نے اسکے خلاف زبردست احتجاج کر کے اسکے آگے بند نہ باندھا، تو پھر یہ سلسلہ یکدم دراز ہو جائے گا اور کراچی پولیس متحدہ کے خلاف زبردست طریقے سے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے مزید سینکڑوں ہزاروں معصوموں کو گرفتار کرے گی، انکا ماورائے عدالت قتل کرے گی۔

اسی لیے میری پہلی درخواست یہی تھی کہ اہل وطن یہ جانچنے کی کوشش کریں کہ کراچی پولیس انصاف کے ساتھ کاروائی کر رہی ہے یا پھر انتقامی کاروائی کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔ اور یہ سوچیں کہ کیا آدھے گھنٹے کے اندر اندر حیدرری سے نکل کر نارتھ ناظم آباد میں متحدہ رکن اسمبلی کے گھر جا کر اسے گرفتار کرنا انتقامی کاروائی ہے کہ نہیں، جبکہ کوئی آلہ قتل بھی دور دور تک برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قاتل قتل کرنے کے آدھے گھنٹے بعد آ کر گھر بیٹھ جاتا ہے۔

Or tum kog jo logon ko agwa kar kay un kay jismon main dril machine say sorakh kartay ho wo kiya hay.
 
insafa

Politcal Worker (100+ posts)

پولیس براہ راست وزیراعلی قائم علی شاہ کی نگرانی میں آپریشن کر رہی ہے۔

گورنر کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Aggar us kay pass kuch nahi to Governor House main mango lainay kay liyay baitha hay.
 
mrk123

Chief Minister (5k+ posts)
mehwish_ali said:
بی بی یہ بتاو کے کیا متحدہ کے مسلح ونگ ہیں کے نہیں؟؟
مجھے امید ہے تم اقرار کروگی جیسے ماضی میں کیا ہے که مسلح ونگ ہے تو پھر رونے دھونے کا فائدہ کیا
مسلح ونگ رکھنے والی جماعت کا سابقہ ممبر مسلح کاروائی کرسکتا ہے اسکے امکانات زیادہ ہیں

Mehwish bibi, if police jumped the gun then you are doing the same. Do you even know what the charges are against the ex-MPA? Some pahari or some **** or some Qasai or some gitta or some lamba or some commando just don't wake up one fine morning and says to himself: let me go and kill two policemen today. There is a method to this madness and a lot of planning happens beforehand. There is a command and control structure in place. There are people who carry out the hit but then there are people who actually decide to go ahead with the hit or responsible for picking the targets and communicating it to the actual hitmen through a chain of command. Without knowing what are the charges and what evidence/intelligence police has and to go and protest in this manner or claiming the victim card is a little too much.

There is no dispute that Pakistani police is corrupt, inefficient and incompetent but you were happy with this same police when it persecuted MQMH people. Two more things - one is that MQM is also responsible for hundreds if not thousands of recruitment of 'it's' own people in Karachi police. You would use the logic that if the crime happened in the middle of Liyari, which is PAC territory or 'gang-war' territory, then why can't the same logic be applied when this crime happened in the middle of MQM territory. If something like that had happened in kati pahari area then we all know who would we suspect. I am not saying that this is enough for police to suspect someone but it would definitely be of consideration.
 
Last edited:

TONIC

Chief Minister (5k+ posts)

پولیس براہ راست وزیراعلی قائم علی شاہ کی نگرانی میں آپریشن کر رہی ہے۔

گورنر کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

MQM aur Tafoo nay kabhee kuch kia hee naheen doodh kay dhulay hain saray MQM main....lol
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Or tum kog jo logon ko agwa kar kay un kay jismon main dril machine say sorakh kartay ho wo kiya hay.

میرے پاس وقت نہیں ہے کہ آپ کو دکھاؤں کہ "پہل" کس نے کی تھی اور اُس وقت بھی پولیس ہمیں انصاف دیتی تھی، نہ عدالتیں اور نہ میڈیا۔ صرف اسکے بعد جا کر ردعمل آنا شروع ہوا۔ یہ وہی ردعمل ہے جو کہ عمران خان کو طالبان کے معاملے میں نظر آتا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاملے میں نظر نہیں آتا۔

ادھر ایک بار پھر آپ کے طرز عمل سے کراچی پولیس کے جرائم پر پردہ پڑ رہا ہے۔ آپ کو غور کرنا چاہیے کہ اگر کراچی پولیس ناانصافی کر رہی ہے تو آپ صرف ہمارے پیچھے لٹھ لے کر پڑنے کی بجائے کراچی پولیس کی ناانصافی پر آواز اٹھائیں۔

Abdul Allah

Minister (2k+ posts)

پولیس براہ راست وزیراعلی قائم علی شاہ کی نگرانی میں آپریشن کر رہی ہے۔

گورنر کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Why is governor then?
If he can not stop or can not do any thing on INJUSTICE then why he is enjoying this seat??

Question choose one
1) are you fool
2) or think rest are fools
 
insafa

Politcal Worker (100+ posts)
میرے پاس وقت نہیں ہے کہ آپ کو دکھاؤں کہ "پہل" کس نے کی تھی اور اُس وقت بھی پولیس ہمیں انصاف دیتی تھی، نہ عدالتیں اور نہ میڈیا۔ صرف اسکے بعد جا کر ردعمل آنا شروع ہوا۔ یہ وہی ردعمل ہے جو کہ عمران خان کو طالبان کے معاملے میں نظر آتا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاملے میں نظر نہیں آتا۔

ادھر ایک بار پھر آپ کے طرز عمل سے کراچی پولیس کے جرائم پر پردہ پڑ رہا ہے۔ آپ کو غور کرنا چاہیے کہ اگر کراچی پولیس ناانصافی کر رہی ہے تو آپ صرف ہمارے پیچھے لٹھ لے کر پڑنے کی بجائے کراچی پولیس کی ناانصافی پر آواز اٹھائیں۔

BIbi aap khud tasleem kar rahi hain Kay MQM in kamon main involve hay tu behas kis baat ki.kabbi na kabbi to mujram pakra hi jata hay.
 
fawad ali

Chief Minister (5k+ posts)
Let the police investigate. It is their duty to come to the truth. So what you are saying is that they should not even investigate?
 
insafa

Politcal Worker (100+ posts)
Why is governor then?
If he can not stop or can not do any thing on INJUSTICE then why he is enjoying this seat??

Question choose one
1) are you fool
2) or think rest are fools
They think rest are fools but infact they are fools.
 
Qureshi sb

Voter (50+ posts)
Afreen hai iss brain washing ki,

Aap ki party ny mohajir phobia create kar k sub ko zalil kia huaa hai. Routine life main byshumaar mohajron sy regular wasta parta hai, Apas main shadiyan bhi hoti hain, close friends bhi hain but i never ever encountered any such bias among us.

Eik ex MPA ghalat ya sahi detained ho gea hai toh kia qayamat aa gaye hai???

if you people have trust on courts then why to worry??
 
MYCOUNTRY

Minister (2k+ posts)
مہوش ! آپ کا گلہ شکوہ تب ٹھیک ہوگا جب آپ کی پارٹی ہتھیاروں کی سیاست نہ کرے . اگر ایک سابق ممبر پر الزام ہے تو آپ اس کو عدالت پر کیوں نہیں چھوڑ دیتیں .

کراچی کو بند کرکے آپ عدالت اور پولیس پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں ، جو کسی بھی نظر سے ٹھیک نہیں ہے ،،، ہماری متحدہ سے نفرت کی وجہ صرف یہی ہے کہ انهوں نے بدمعاشی سے کراچی کو یرغمال بنایا ہے ،،،،،،،، اس نفرت کے باوجود بھی اگر متحدہ کا کوئی کارکن بےقصور پکڑا جاتا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، ذاتی طور پر ایک متحدہ کے دوست کو کراچی کے ایک بدنام زمانہ ایس ایس پی سے چھڑا چکا هوں اپنے ایک کزن پولیس افسر کی توسط سے ،،،،،، مگر جب آپ ہتھیار اٹھاتے ہیں تو پھر پولیس / حکومت سب سے بڑی بدمعاش ہوتی ہے ،،،
مشرف کے دور میں بھی کراچی کو خون میں متحدہ نے رنگا ١٢ مئی کو اور آج بھی جتنا خون بہہ رہا ہے اس میں متحدہ کا حصہ کافی زیادہ ہے ،، ایوب خان ایک ڈکٹیٹر تھا ، اس کی مخالفت جائز تھی آپ کی نظر میں مگر مشرف کی حمایت ؟؟؟
صرف اس وجہ سے کہ وہ اردو سپیکنگ ہے ؟؟؟؟؟؟ دوغلا پن چھوڑ کر ایک اچھے شہری / انسان بن کر اس ملک کی قدر کریں ، اگر آپ پر ظلم ہوگا تو کراچی اور پاکستان کے لوگ اندھے نہیں ہیں نا ہی ظالم کہ وہ اس کے خلاف آواز نہ اٹھائیں ،

اتنی نہ بڑھا پاکی دامان کی حکایت ----------- دامن کو ذرا دیکھ ذرا بن قبا دیکھ .
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
، ایوب خان ایک ڈکٹیٹر تھا ، اس کی مخالفت جائز تھی آپ کی نظر میں مگر مشرف کی حمایت ؟؟؟
صرف اس وجہ سے کہ وہ اردو سپیکنگ ہے ؟؟؟؟؟؟ دوغلا پن چھوڑ کر ایک اچھے شہری / انسان بن کر اس ملک کی قدر کریں ، اگر آپ پر ظلم ہوگا تو کراچی اور پاکستان کے لوگ اندھے نہیں ہیں نا ہی ظالم کہ وہ اس کے خلاف آواز نہ اٹھائیں ،

اتنی نہ بڑھا پاکی دامان کی حکایت ----------- دامن کو ذرا دیکھ ذرا بن قبا دیکھ .

مشرف صاحب سن 2002 کے انتخابات تک متحدہ کے شدید مخالف تھے اور ہمیں تو یہ بھی پتا نہیں تھا کہ مشرف مہاجر ہے، اور ہرگز ہرگز مشرف صاحب سے کوئی تعلقات نہیں تھے، بلکہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ قائدین 2002 تک جیلوں میں بند تھے۔

اسکے بعد کراچی میں پہلی شہری حکومت قائم ہوئی، جس کے بعد اہل کراچی کو لگا کہ انکی قسمت کی باگ دوڑ پہلی مرتبہ انکے ہاتھوں میں تھما دی گئی ہے۔ چنانچہ پورا کراچی خوش تھا، چاہے یہ کہ متحدہ کی شہری حکومت نہ تھی بلکہ جماعت اسلامی کی تھی جو انہوں نے کراچی سے صرف ڈھائی یا 3 فیصد ووٹ لے کر حاصل کی تھی۔

یہ سن 2002 میں مشرف صاحب کی مخالفت کی نشانی تھی کہ متحدہ نے سن 2002 کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور جماعت اسلامی ناظم بن بیتھی تھی۔

شہری حکومت کے قیام کے بعد جب کراچی میں انصاف مہیا ہوا، اور لوگوں کے کام ہونے لگے، تو پہلی مرتبہ مجھے لگا تھا کہ لوگ مشرف صاحب سے محبت کرنے لگے ہیں اور ساتھ میں پاکستان سے بھی انکی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔
 
leeds

Councller (250+ posts)
bibi kia dosree partys kay mpa ya mna giraftar nahee hotay aj tak kissi party nay jalao ghera nahee kia.....sirf MQM ko problem kion?
 
insafa

Politcal Worker (100+ posts)
bibi kia dosree partys kay mpa ya mna giraftar nahee hotay aj tak kissi party nay jalao ghera nahee kia.....sirf MQM ko problem kion?
Dar bhol raha hay kay aggar invetigation ho gi tu buhat say raaz khul jain gay.
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Let the police investigate. It is their duty to come to the truth. So what you are saying is that they should not even investigate?

بھائی صاحب

آپ سوچئے کہ پولیس نے ابتک لیاری کے کتنے بڑے مجرموں کو پکڑا ہے؟ یہ پولیس آپریشن پچھلے ڈھائی سال سے براہ راست سپریم کورٹ کی زیر نگرانی جاری ہے (کراچی سوموٹو کیس کے بعد سے)۔

اور اب بھی تمام مجرموں کو بھگا دیا گیا ہے، اور اب آپریشن مجرموں کے خلاف نہیں ہو رہا ہے، بلکہ کراچی پولیس کو سندھ حکومت میں بیٹھے وڈیرے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے متحدہ سے انتقامی بدلے لے رہے ہیں اور واحد آپریشن متحدہ کے خلاف جاری ہے۔

لیاری سے سے تو کسی کو پکڑا نہیں گیا، مگر متحدہ کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 33 کارکنان لا پتا ہیں۔

کیا آپ واقعی چاہتے ہیں کہ پولیس کے اس صاف صاف جانبدارانہ اور تعصب پر مبنی رویے پر کوئی احتجاج نہ کیا جائے؟

آپ ہماری نظر سے واقعات کو دیکھیں۔ روزآنہ ہمارے معصوموں کو قتل کیا جا رہا ہے (جنکی خبریں یہاں پوست نہیں ہوتیں مگر ہم روز ان لاشوں کی تصویریں اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں دیکھ رہے ہوتے ہیں)۔ ہمارے 33 ساتھی لا پتا ہیں اور پولیس سے پوچھو تو وہ دنڈے برساتی ہے۔ اگر پولیس کے اس تعصب زدہ رویے اس وقت لگام نہ دی گی، اس وقت اسکے خلاف احتجاج نہ کیا گیا تو ایک سابق ممبر اسمبلی تو کیا، کل کو وہ مزید بیسیوں ایسے ممبران اسمبلی کو "شک" کے نام پر گرفتار کر کے ان پر تھانوں میں تشدد کر رہے ہوں گے۔

اس لیے میری درخواست یہی تھی کہ کراچی پولیس کو کھل کر اپنے تعصی کھیل کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے، وگرنہ نتیجہ نفرت کی صورت میں ہی نکلے گا۔
 
aykay47

Banned
Sirf itna bata do , Muhajor Qaumi Movements kay Amir Khan or Afaq musharaf time main kiun jail main rahay? or amir ko altaf say sulah kay baa'd kiun rehaa kar deya?

کیا آپ یہ فرق محسوس کرتے ہیں کہ مشرف دور میں ایک دفعہ بھی متحدہ نے حکومت سے نکل جانے کی دھمکی نہ دی بلکہ آج بھی ہم مشرف صاحب کو یاد کرتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اہل کراچی کو انکے حقوق دیے (یہ الزام سراسر غلط ہے کہ مشرف صاحب نے ہمیں ہمارے جائز حقوق سے زیادہ کوئی اور چیز دی ہوئی تھی۔ نہیں، ہمیں صرف شہری حکومت دی تھی جو کہ ہمارا حق تھا)۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بار بار ہمیں حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا اور ٹکراؤ ہوتا رہا۔

کیا آپ اس فرق کو محسوس کر سکتے ہیں؟

جمہوری نظام میں ایک اقلیت مجبور ہوتی ہے اکثریتی گروہ کے آگے۔ ہمیں اپنے جائز حقوق کے لیے بھی اکثریتی گروہ کی "جی حضوری" کرنی پڑتی ہے وگرنہ ہمیں ہمارے جائز حقوق بھی نہیں مل سکتے۔

جس طرح ایک جن کی جان طوطے میں ہوتی ہے، اس طرح ہماری جان شہری حکومت کے قیام میں تھی۔ لیکن پیپلز پارٹی حکومت سے ٹکراؤ کر کے کیا واقعی ہم کراچی میں شہری حکومت قائم کروا سکتے تھے؟ آپ خود اپنے دل سے یہ سوال پوچھیں۔

مصطفی کمال بھائی کی شہری حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیکر آج تک کراچی کی جو بدترین حالت ہو چکی ہے، اسکے متعلق آپ کراچی والوں سے پوچھئے۔
 
Shahbaz Baig

MPA (400+ posts)
مہوش بہن ۔ ظلم چاہے آپ کی پارٹی کرے یا کوئی اور کرے ظلم بالاآخر ظلم ہی ہوتا ہے ۔ ظالم کے سائے کو بھی ظلم ہی تصور کیا جاتا ہے اور ہمیشہ شک سے دیکھا جاتا ہے ۔یہ موقع متحدہ کے لیے ظلم کو ظلم سے دبانے کا نہیں بلکے صبر کرنے کا ہونا چاہئے اور ایسا ہونا چاہئے کہ بے شک کربلا ہی کیوں نہ ثابت ہو متحدہ کے لیے اس کو ظلم کے سامنے اب صبر ہی کرنا ہوگا اگر ایسا کیا تو دس سال بعد یہ قو م آپ کے ساتھ ہوگی۔ وگرنہ اگر ظلم کا بدلہ ظلم پر رکھا گیا تو دس سال بعد متحدہ اپنے نظریہ پر بھی نہیں چل سکے گی یا تو پھر مزید زوال کا شکار ہوجائے گی۔
جو ہو رہا ہے ہونے دو اور صبر کرو یہی متحدہ کے لیے بہترین ہے۔ اس طرح سے ہڑتال نہیں کرو بجائے اس کے آپ کو تو قانونی طور پر ہی لڑنے کا رواج قائم رکھنا ہوگابے شک انصاف ملے نہ ملے لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دینا ۔ ایک نہ ایک جب آپ لوگوں میں کالی بھڑیں ختم ہوگی تو وہ نہ صرف متحدہ کے لیے بلکہ پاکستان کے ایک نئے سدباب کا بنیاد بنے گی۔
لوگوں کی محرمیوں سے فائدہ صرف وقتی طور پر تو اٹھایا جاسکتا ہے لیکن دیرپہ حل صرف صبر، تعلیم اور لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنے سے کیا جاسکتا ہے نہ کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہاتھیار تھمانے سے۔ آپ کو اپنے اسلحے کی روش کو جلد سے جلد ختم کرنا ہوگا۔ خدا راں اس پر یکسوئی کے ساتھ سوچیں ورنہ اس ازالہ صرف اور صرف کراچی کے معصوم لوگوں کو صرف آپ کی وجہ سے بھکتنا ہوگا۔ اور پھر دس سال بعد لوگ آپ کو منتخب کرنے سے ڈریں گے اپنے مستقبل کو بچانے کے لیے کیونکہ کوئی بھی حق کے ساتھ اس وقت تک دل سے رہتا ہے جب تک اس کو اپنا بہتر مستقبل نظر نہیں آتا۔ اور اگر ایسی طرح متحدہ زوال کا شکار رہی تو کوئی متحدہ کے ساتھ کھڑا ہوکر اپنا مستقبل برباد نہیں کرنا چاہے گا۔
صبر، تعلیم ، صحت اور روزگار کے لیے آواز اور فراہمی ہی متحدہ کو دیرپہ رکھ سکتی ہے۔
 
blackzero

Politcal Worker (100+ posts)
yani k MQM ki laashen gir rahi haien & Ishrat Ul Ebaad phr b Governor ki Seat per Chipak k betha howa hy. Strange ?
 
MYCOUNTRY

Minister (2k+ posts)

مشرف صاحب سن 2002 کے انتخابات تک متحدہ کے شدید مخالف تھے اور ہمیں تو یہ بھی پتا نہیں تھا کہ مشرف مہاجر ہے، اور ہرگز ہرگز مشرف صاحب سے کوئی تعلقات نہیں تھے، بلکہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ قائدین 2002 تک جیلوں میں بند تھے۔

اسکے بعد کراچی میں پہلی شہری حکومت قائم ہوئی، جس کے بعد اہل کراچی کو لگا کہ انکی قسمت کی باگ دوڑ پہلی مرتبہ انکے ہاتھوں میں تھما دی گئی ہے۔ چنانچہ پورا کراچی خوش تھا، چاہے یہ کہ متحدہ کی شہری حکومت نہ تھی بلکہ جماعت اسلامی کی تھی جو انہوں نے کراچی سے صرف ڈھائی یا 3 فیصد ووٹ لے کر حاصل کی تھی۔

یہ سن 2002 میں مشرف صاحب کی مخالفت کی نشانی تھی کہ متحدہ نے سن 2002 کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور جماعت اسلامی ناظم بن بیتھی تھی۔

شہری حکومت کے قیام کے بعد جب کراچی میں انصاف مہیا ہوا، اور لوگوں کے کام ہونے لگے، تو پہلی مرتبہ مجھے لگا تھا کہ لوگ مشرف صاحب سے محبت کرنے لگے ہیں اور ساتھ میں پاکستان سے بھی انکی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔

مجھے متحدہ کے ناظم یا کسی اور عھدے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ، مشرف ایک ڈکٹیٹر تھا بقول آپ کے اس کی حمایت سے آپ کو حقوق ملے ، آپ کا گورنر آخری دن تک اس کے ساتھ رہا ، ........... پھر زرداری کی حکومت میں شامل ہونے کے لیے بھی آپ نے کو بہانہ تلاش کیا ، کہ اگر ہم ان کی حمایت نا کرتے تو سندھی ، سندھ میں اردو بولنے والوں کا جینا حرام کر دیتے ، وغیرہ وغیرہ ،،،،،،،، آج اگر نواز شریف کو مرکز میں یا زرداری کو سندھ میں آپ کی ضرورت ہوتی تو آپ آج بھی حکومت میں شامل ہونے کا کوئی خوبصورت سا عذر تلاش کر لیتیں ........... مگر الله کا شکر ہے کہ اب آپ کی ضرورت ان دونوں جماعتیوں کو نہیں ہے ،،،،، نا آپ کا کوئی اصول ہے نا ہی مندرجہ بالا جماعتیوں کا ،،،،،،،،،،،،،
پہلے کراچی میں آپریشن کا مطالبہ کیا اور اب احتجاج بھی آپ ہی کی طرف سے ہے ، گویا آپ چاہتے ہیں کہ صرف لیاری ، کیماڑی ، کٹی پہاڑی وغیرہ میں آپریشن ہو اور آپ کے علاقوں کو کچ نہ کہا جائے .........
کراچی کے جن علاقوں میں بھتہ لیا جاتا ہے ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں متحدہ کے علاوہ کوئی پر نہیں مار سکتا ، تو یہ بھتہ کون لیتا ہے ؟؟؟؟
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)
بھائی صاحب

آپ سوچئے کہ پولیس نے ابتک لیاری کے کتنے بڑے مجرموں کو پکڑا ہے؟ یہ پولیس آپریشن پچھلے ڈھائی سال سے براہ راست سپریم کورٹ کی زیر نگرانی جاری ہے (کراچی سوموٹو کیس کے بعد سے)۔

اور اب بھی تمام مجرموں کو بھگا دیا گیا ہے، اور اب آپریشن مجرموں کے خلاف نہیں ہو رہا ہے، بلکہ کراچی پولیس کو سندھ حکومت میں بیٹھے وڈیرے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے متحدہ سے انتقامی بدلے لے رہے ہیں اور واحد آپریشن متحدہ کے خلاف جاری ہے۔

لیاری سے سے تو کسی کو پکڑا نہیں گیا، مگر متحدہ کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 33 کارکنان لا پتا ہیں۔

کیا آپ واقعی چاہتے ہیں کہ پولیس کے اس صاف صاف جانبدارانہ اور تعصب پر مبنی رویے پر کوئی احتجاج نہ کیا جائے؟

آپ ہماری نظر سے واقعات کو دیکھیں۔ روزآنہ ہمارے معصوموں کو قتل کیا جا رہا ہے (جنکی خبریں یہاں پوست نہیں ہوتیں مگر ہم روز ان لاشوں کی تصویریں اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں دیکھ رہے ہوتے ہیں)۔ ہمارے 33 ساتھی لا پتا ہیں اور پولیس سے پوچھو تو وہ دنڈے برساتی ہے۔ اگر پولیس کے اس تعصب زدہ رویے اس وقت لگام نہ دی گی، اس وقت اسکے خلاف احتجاج نہ کیا گیا تو ایک سابق ممبر اسمبلی تو کیا، کل کو وہ مزید بیسیوں ایسے ممبران اسمبلی کو "شک" کے نام پر گرفتار کر کے ان پر تھانوں میں تشدد کر رہے ہوں گے۔

اس لیے میری درخواست یہی تھی کہ کراچی پولیس کو کھل کر اپنے تعصی کھیل کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے، وگرنہ نتیجہ نفرت کی

صورت میں ہی نکلے گا۔
یہ دیکھ جھوٹوں کی نانی عزیر بلوچ کے گھر بھی چھاپا پڑا ہے

1011648_630060220378020_97727938_n.jpg
 
Back
Top