
اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز کے جنگلات کو آگ لگانےوالے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے جنگلات کو آگ لگانے کے کیس میں ایک ٹک ٹاکر کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا ہے۔
خاتون ٹک ٹاکر ڈولی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،ڈولی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ٹک ٹاکرزکی جانب سےمبینہ طورپرمارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقےمیں آگ لگائی گئی جس پر محکمہ ماحولیات نے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی۔
خاتون ٹاک ٹاکر ڈولی سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، وہ ایک مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں، جو 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
https://twitter.com/x/status/1526161258378055681
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں ان کے 11 اعشاریہ 5 ملین فالوورز ہیں لیکن ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کررکھا ہے، جبکہ اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس ہیں،انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔
ٹک ٹاکر کے پاس ’ڈولی گرل فیشن‘ کے نام سے ملبوسات کی ایک آفیشل لائن ہے،جو موسمی فروخت، وزن میں کمی کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور کاسمیٹک اشیاء بھی پیش کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1526223684993941504
دو روز قبل ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں،ایک ویڈیو میں خاتون جنگلات میں لگی آگ کے ساتھ ویڈیو بنارہی تھی جبکہ دوسری میں دو نوجوان لائٹر سے جنگلات میں آگ لگاتے ہوئے ویڈیو بنارہے تھے۔
اس سے قبل ایبٹ آباد میں نوجوان کو جنگلات میں آگ لگاکر ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا،محکمہ وائلڈ لائف نے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلیے سخت قوانین لاگو کرنے پر زور دیا ہے۔