مائنس عمران خان کے پیچھے دو وزیر اور ایک آدھا ہے، فیصل واوڈا کادعویٰ

faisava111.jpg

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل ووڈا نے بڑا انکشاف کر دیا، کہتے ہیں کہ مائنس عمران خان کے پیچھے دو وزیر اور ایک آدھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "خبر ہے" میں تحریک عدم اعتماد اور منحرف ارکان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک نہیں ہے ڈھائی لوگ ہیں جو مائنس عمران خان کے فارمولے کے پیچھے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دو پورے اور ایک آدھا ہے لیکن ان کو اپنے گھر کے بھی ووٹ نہیں ملیں گے، ان کی میں نے کیبنٹ میں بھی نشاندہی کی ہے اور جب میں ان کے بارے میں ٹی وی پر بات کرنا شروع کرتا ہوں، یہ لوگ عمران خان صاحب کی تعریف شروع کر دیتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اب تو وقت قریب ہے، میرے جیسے لوگ جن ﷲ پاک نے عزت رزق سے نوازا ہے ہم انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جائیں گے، کوئی مائنس عمران خان فارمولہ نہیں ہے، عمران خان پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہے۔

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے سوال کیا کہ کیا ان ڈھائی افراد میں سے ایک سندھ اور کے پی کے میں سے بھی ہوسکتا ہے جس کے جواب میں فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ بھٹی صاحب آپ کا تجربہ میرے والد صاحب جتنا ہے، آپ کو سب کچھ پتا ہے، نام لینے کی ضرورت نہیں، جب ایسا کچھ ہو گا، میں گریبان پکڑوں گا، آپ کو خودبخود پتا چل جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملکی سیاست میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی میں سے چند منحرف ارکان نے وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے کا ارادہ کیا ہے، جن میں سے چند اس وقت اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

عارف حمید بھٹی تو اپنی کرسی پر بیٹھے بیٹھے کئی دھماکے کرتے رہتے ہیں
دھماکوں کی تعداد اس بات پر منحصر ہے کہ آج وہ کیا کھا کر آے ہیں. ?
 
Dr Adam

President (40k+ posts)

پارٹی ہائی کمان اس کذاب، مکار اور آستین کے سانپ کو ٹی وی پر آ کر پارٹی کی خود ساختہ ترجمانی سے روکے

اپنی آزاد حیثیت میں بھلے جہاں پر بھی جو کہنا ہے کہتا رہے لیکن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے نہیں
 
Back
Top