
لیگی سینیٹر عفنان اللہ خان کی انور مقصود اور ماہرہ خان کو گالیاںمسلم لیگ ن کے سینیٹر عفنان اللہ خان نے معروف اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور سینئر ادیب و شاعر انور مقصود کو سیدھی اور ننگی گالیاں دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "ماہرہ خان کو مینٹل ہیلتھ پروبلم ہیں اور انور مقصود عمر کےاس حصہ میں شراب کےنشہ میں دھت رہتا ہے۔ ان دونوں بےشرم کریکٹرز پر عوام کی لعنت ہو۔ ماہرہ خان کے کردار پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں، یہ پیسہ کےلیےانڈین اداکاروں کی خوشامد بھی کرتی ہے اور انور مقصود تعصب سے بھرا ہوا کردار ہے"۔
تاہم ان کے اس ٹویٹ سے سوشل میڈیا صارفین سخت ناراض ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عفنان اللہ خان اپنے والد مرحوم مشاہد اللہ خان کی طرح انتہائی ہتک آمیز انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
حماد احمد نے اس پر کہا کہ آج کل کی سیاست میں آگے جانا ہے تو زبان و اخلاق کو پورے جذبے کے ساتھ بیہودہ رکھنا پڑے گا۔ محض مختلف رائے رکھنے کے جرم میں ماہر اِن صاحب کے نزدیک بدکردار ہوگئی۔ ابھی دو دن پہلے ہی مریم نواز نے کہا تھا کہ بے نظیر کی جو کردار کشی ہوئی تھی اس میں ن لیگ شریک نہیں تھی۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ ہے ان کی اخلاقی تربیت جو مریم نے کی ہے یہ ایک ڈاکٹر اور سینیٹر کی لینگویج ہے الزام پی ٹی ائی پر ہے۔
احمد نامی صارف نے کہا کہ موصوف اپنے والد محترم کیلئے صدقہ جاریہ ہیں۔
بختیار نامی صارف نے کہا کہ اب صرف عوام کو گالیاں دینا رہ گیا ہے ۔ باقی تو کوئی نہیں بچا ۔ ایسا کرو تم اور تمھارے سہولتکار طاقت بھی ہے اور اقتدار بھی۔ ایک ہی دفعہ عوام کو بحیرہ عرب میں ڈال دو ۔