لیڈر ہیرو اور ڈاکو

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
فیڈل کاسترو بھی مر گیا آزاد دنیا کا آخری کامیاب لیڈر. کاسترو ایک غریب ملک کے مگر اچھے بھلے کھاتے پیتے*گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔ یونیورسٹی میں کمیونیزم کے جراثیم لاحق ہوگئے. کیوبا میں انقلاب کے خواب دیکھے اسکے لئے جدوجہد کی مصیبتیں جھیلی اس کے بعد جو ہوا سب کو معلوم ہیں.ہماری قسمت ظریفی دیکھئے کہ قوموں چے گویرا اور کاسترو ملتے ہیں جو* لوگو کے دلو پر مسلط ہو جاتے ہیں انکی حالت زندگی پڑتے وقت دل کرتا ہے کے جب یہ دوران جنگ زخمی ہوئے تھے تو ماضی میں جا کر ان کے زخم پٹی کرلو.

جب یہ بھوکے تھے تو ان کے منہ میں کھانے کے نوالے ڈال دو. ہمیں دیکھو ہمارے نصیب میں بلاول*صاحب* مونس الہی صاحب حسین نواز صاحب آئے ہیں ان حضرات کا مختصراً جائزہ کچھ یو بیان کیا جا سکتا ہیں.بلاول صاحب بھٹو صاحب کے جانشین ہے پیپلز پارٹی کی بدقسمتی دیکھئے کے بلاول صاحب ان برگر فیملیز کے بچوں کی طرح ہیں. جن کو ماما پاپا** گھر سے باہر کھیلنے نہیں دیتے* کیونکہ باہر "گندے میلے کچیلے" بچے ہوتے ہیں. اور اکثر زکوٹا جن جیسے مونسٹر بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں. بچپن بہنوں کے ساتھ گڈے گڑیوں کا کھیل کھیلتے ہوئے گزر* جاتاہے

بچپن میں تو صرف نزدیکی دوست اور رشتہ دار ہی جانتے ہے کہ ان میں باجی کون ہے اور "باجہ" کون. ساری عمر باجی اور آپی کے ساتھ کھیلنے والے یہ معصوم بچے مردانہ خو سے ذیادہ زنانہ خو رکھتے ہے.اسکول میں آگر کسی نے دھکا دے دیا تو بڑی آپی یا چھوٹی باجی آکر دھکا دینے* والے کی مرمت کے ساتھ "بھائی" کے خراشوں کی مرہم پٹی کرتی ہے اور بھائی کے ساتھ ہمدردی کے دو چار آنسو بھی بہا دیتی ہیں. جوانی میں شادی کا ذکر سن کر لڑکیوں کی طرح شرمندہ ہو جاتے ہے
بلاول مستقبل کے وزیراعظم کے خواب دیکھ رہے ہے چلو اچھا ہوا بھٹو زرداری کی چانسیس کم ہے

ورنہ ہمیں بچانے کیلئے کونسی باجی آتی.
حسین نواز شریف کی خدوخال اور بات چیت دیکھ اور سن کر لگتا ہے کے دادی کی لاکھوں دعاؤں سینکڑوں تعویزوں اور روز بہو کو دھمکیوں کے بعد امیر گھرانے میں پورے چار لڑکیوں کے بعد منا پیدا ہو جاتا ہے اور دادی جان اٌٹھتے بیٹھتے منے کے منہ کوئی نہ کوئی فروٹ ڈال لیتی ہے . منا خواہ پیٹ کان یا دانت نکلنے کی وجہ سے رو رہا ہوں دادی بس یہی سمجھتی ہے کے منا بھوک کیوجہ سے رو رہا ہے. دادی اسے کھبی سب کے سامنے کھلا رہی ہوتی ہے تو کھبی چھپ کر کہ* بعد میں کوئی یہ نا سمجھے کے منا کھا چکا ہے.

اور پھر کچھ عرصے بعد منے کو خوراک کی اتنی عادت ہو جاتی ہے کہ خواب میں بھی کچھ نہ کچھ جبا رہا ہوتا ہے. منے کی صحت بجپن سے ہی بھالو کیطرح* اور* جوانی میں آلو کیطرح ہو جاتی ہے . اس کی صحت دیکھ کر ماشاءاللہ کہنے کو دل کرتا ہے. چانسس حضرت کے بھی بہت کم ہے لیکن پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے.
مونس الہی صاحب اس شریر بچے کی طرح ہے جس کا باپ غلطی سے کسی چھوٹے موٹے بدمعاش کی پیٹائی کر جاتا ہے اور پھر اردگرد کے لوگ اس کے بچوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں نظر انداز شروع کر دیتے ہیں وجوہات کئی ہو سکتی ہیں

کچھ لوگ اس لئے کچھ نہیں کہتے کہ موصوف کے باپ نے اہل محلہ پر بہت بڑا احسان کیا ہے اور کچھ پیٹائی کےڈر سے. پرویز الہی کو مشرف دور میں پورے پانچ سال ملےتھے موصوف نے کیا کچھ کیا اسکا تو علم نہیں(کچھ لوگوں کا خیال ہے پانچ سال بہت کم ہے لیکن ان کو علم نہیں کہ شیر شاہ ثوری کو بھی پانچ سال ملے تھے) لیکن مونس الہی نے خزانے کے ساتھ کیا عمل کیا تھا وہ لرزاخیز ضرور ہیں لیکن شکر ہے اس شریر بچے کا بھی کوئی چانس نہیں.آخر میں سلطانہ ڈاکو کا ذکر کرنا چاہو گا کہ موصوفہ مستقبل کی "بےنظیر" یا "حسینہ واجد بن سکتی ہیں.*

ہمارے نصیب میں چے اور کاسترو تو نہیں لیکن سلطانہ ڈاکو تو ہے لیکن بدقسمتی یہاں بھی موجود ہے سلطانہ امیروں کو لوٹ کر غریبوں میں اور یہ صاحبہ ........... ویسے موصوفہ پر کوئی چوری ثابت نہیں ہے بس بھائیوں کے "حق حلال" کی جائیداد میں حصہ دار ضرور ہیں.

نوٹ.. میرا ارادہ چے گیورا اور فیڈل کاسترو پر لکھنے کا تھا لیکن ان سے پہلے "لوکل" محسنوں کا ذکر کرنا بھی ضروری تھا.* ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہی ساقی
*
 
Last edited:

Hoshiyar

Voter (50+ posts)
آپ نے بھی باقی لوگوں کی طرح مرض بتا دیا لیکن علاج تجویز نہیں کیا . بتایئے عوام کے پاس چوائیس کیا ہے- فرض کریں کہ اگر کل کو الیکشن ہو جائیں تو میں یعنی عوام کس کو ووٹ دیں
 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
[FONT=&amp]
بہتری آرہی ہے لکھائی میں۔۔۔

مگر

ویسے موصوفہ پر کوئی
[/FONT]
[FONT=&amp]چوری ثابت نہیں ہے
[/FONT]

[FONT=&amp] بس بھائیوں کے "حق حلال" کی جائیداد میں حصہ دار ضرور ہیں.[/FONT]



جس کے باپ بھائی ہوں چوری کرنے کے لئے ۔۔۔بھلا وہ کیوں اپنے ہاتھ چوری میں گندے کرے

دوسری بات شاید یہ اس لئے ہے کہ ان پر چوری کا الزام ثابت نہیں کہ چوری کرے تو کیسے ۔۔۔
کوئی عہدہ ہی نہیں میڈم کے پاس۔۔۔

تیسری اور آخری بات۔۔۔

کہ کیا آج تک اس کا باپ اور چچا کسی چوری میں پکڑے گئے ہیں (جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں)۔۔۔

تو یہ کیوں پکڑی جاتی۔۔۔


 
Last edited:

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
[FONT=&amp]
بہتری آرہی ہے لکھائی میں۔۔۔

مگر

[/FONT]


جس کے باپ بھائی ہوں چوری کرنے کے لئے ۔۔۔بھلا وہ کیوں اپنے ہاتھ چوری میں گندے کرے

دوسری بات شاید یہ اس لئے ہے کہ ان پر چوری کا الزام ثابت نہیں کہ چوری کرے تو کیسے ۔۔۔
کوئی عہدہ ہی نہیں میڈم کے پاس۔۔۔

تیسری اور آخری بات۔۔۔

کہ کیا آج تک اس کا باپ اور چچا کسی چوری میں پکڑے گئے ہیں (جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں)۔۔۔

تو یہ کیوں پکڑی جاتی۔۔۔



*بقول نادان مجھے کہنا پڑتا ہے کہ مزاحیہ مضمون ہے. موصوفہ کو ڈاکو کہا ہے پھر سے پڑھ لو
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
دوسرے تھریڈ کا جواب یہاں پہ دے رہا ہوں۔
جانی برادر الحمدالله میں مسلمان اور سنی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں۔ دوسرا میں فرقہ وارانہ گفتگو میں شریک نہیں ہوتا کہ میری ایسی کوئی بیک گراؤنڈ نہیں کہ میں نے اس مضمون کا مطالعہ کیا ہو۔ جہاں تک بات رہی اس تھریڈ کی تو جو میں نے حیدر صاحب کو لکھا تھا وہی عبدالمالک کو بھی لکھا۔ لیکن ایک بات میں ضرور کہوں گا کہ حیدر صاحب نے شعیوں کو چوٹ کرنے کے لیے ایران کے کردار کا ذکر کیا لیکن اس سے گھٹیا اور گندا کردار سعودی خاندان کا ہے جس کا ذکر چند نامعلوم وجوہات کے بنا پر حیدر نے نہیں کیا۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ گند پھیلانے کا ذمہ دار ایران اور سعودیہ دونوں ہیں جنہوں نے اپنی پراکسی وار پاکستان میں لڑی ہے۔ بہرحال میں پھر حیدر اور عبدالمالک سے گزارش کروں گا کہ وہ ماں بہنوں کو بیچ میں لائے بغیر بات کیا کریں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ اسلام اور اسلامی ہستیوں کو ایسے ڈسکس کریں جیسے کوئی بازار کی پروڈکٹ ہو۔ دوسرے بہت سے فورم ہیں اس کام کے لیے۔
 

Absent Mind

MPA (400+ posts)
ایک ضمنی سا سوال ہے میں نے آزاد خیال لوگوں کوچی گویرا پر لکھتے ہوئے بہت دیکھا ہے۔ مگر انھی کو ٹیپو سلطان پر ایک لفظ لکھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ، حالانکہ دونوں آزادی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ ایسا کیوں؟
 

dingdong

Banned
ایک ضمنی سا سوال ہے میں نے آزاد خیال لوگوں کوچی گویرا پر لکھتے ہوئے بہت دیکھا ہے۔ مگر انھی کو ٹیپو سلطان پر ایک لفظ لکھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ، حالانکہ دونوں آزادی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ ایسا کیوں؟
Gharr ki murghi daal brabarr
 

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
حیدر بھائی بہت خوب لکھتے ھیں آپ ۔ ۔ آپکے جملوں کا ربط بہت شاندار ھے، جیسے بھالو، اور آلو ۔ ۔ باجیوں کیساتھ کھیلنا
لیکن کوشش کریں کہ مضمون میں توازن رھے، اور کسی مخصوص طبقے کو ٹارگٹ کا تاثر نہ ابھرے
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
ایک ضمنی سا سوال ہے میں نے آزاد خیال لوگوں کوچی گویرا پر لکھتے ہوئے بہت دیکھا ہے۔ مگر انھی کو ٹیپو سلطان پر ایک لفظ لکھتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ، حالانکہ دونوں آزادی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ ایسا کیوں؟

ارے بھائی ٹیپو سلطان ذکر کرتے ہوئے میر صادق اور سراج الدولہ(بنگال کے آخری مسلمان بادشاہ) کا ذکر کرتے میر جعفر کو ایگنور کرنا کہانی کے ساتھ "کیراکیری" کرنے کے مترادف ہوگا. انصاف کا تقاضہ یہ ہوتا ہے کے ان کی غداری کا سبب بھی بیان کیا جائے. اب میں "سب" کی داد حاصل کرنے کیلئے ٹیپو سلطان جو اج پتہ چلا کے افغان النسل تھے کے افسردگی کا سبب کیوں بن جاؤ. میں نہیں چاہتا کہ وہ میرے خواب میں آئے اور پشتو میں رومن جنرل اور ڈکٹیٹر جولیس سیزر کی طر ح گلہ کرے "حیدر تم بھی". چے اور کاسترو کا ذکر کرتے ہوئے فرقہ واریت کا خطرہ کم رہتا ہے یو نو وٹ آئی مین. اب بھی تم چاہو تو کسی دن اس پر بھی "ہاتھ" صاف کر لو گا لیکن ڈر ہے کہ نازک مزاج لوگ مائنڈ کر جائے اور پھر ابن خلدون کے افسانوں کے ساتھ کسی عاطف جی کا حوالہ دیا جائے گا. میری مانو تو جو لکھا ہے اسی سے گزارا چلا لو ورنہ "کا" "کی" کے ساتھ بہت سے لوگوں کے علمی خوش فہمیاں بھی ٹوٹ جائے گے. ان کو ان افسانوی ثبوتوں کے ساتھ خوش ہونے دو باقی رہے نام اللہ کے
 

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
دوسرے تھریڈ کا جواب یہاں پہ دے رہا ہوں۔
جانی برادر الحمدالله میں مسلمان اور سنی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں۔ دوسرا میں فرقہ وارانہ گفتگو میں شریک نہیں ہوتا کہ میری ایسی کوئی بیک گراؤنڈ نہیں کہ میں نے اس مضمون کا مطالعہ کیا ہو۔ جہاں تک بات رہی اس تھریڈ کی تو جو میں نے حیدر صاحب کو لکھا تھا وہی عبدالمالک کو بھی لکھا۔ لیکن ایک بات میں ضرور کہوں گا کہ حیدر صاحب نے شعیوں کو چوٹ کرنے کے لیے ایران کے کردار کا ذکر کیا لیکن اس سے گھٹیا اور گندا کردار سعودی خاندان کا ہے جس کا ذکر چند نامعلوم وجوہات کے بنا پر حیدر نے نہیں کیا۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ گند پھیلانے کا ذمہ دار ایران اور سعودیہ دونوں ہیں جنہوں نے اپنی پراکسی وار پاکستان میں لڑی ہے۔ بہرحال میں پھر حیدر اور عبدالمالک سے گزارش کروں گا کہ وہ ماں بہنوں کو بیچ میں لائے بغیر بات کیا کریں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ اسلام اور اسلامی ہستیوں کو ایسے ڈسکس کریں جیسے کوئی بازار کی پروڈکٹ ہو۔ دوسرے بہت سے فورم ہیں اس کام کے لیے۔

مضمون میں "ایران" کا ذکر تھا اس لئے موصوف کو بہت تکلیف ہوئے اور "افغانستان" کے نام کو دیکھنا بھول گئے۔ مجھ پر تنقید کرتے ہوئے خود کو پاکستانی پنجابی لیکن دفاع "ایران" کی کر رہے تھے. یہ وہی ایران ہے جہاں سے "کلبھوشن" پاکستان کی خدمت کر رہے تھے.* مجھے افغانی قرار دیا حالانکہ میں نے افغانستان پر وہی تنقید کی تھی. پھر موصوف سکھوں کی بہادری کے قیصے لیکر بیٹھ گئے اور اس وقت کے مسلمان حکمرانوں کو ڈاکو قرار دیا کیونکہ وہ افغانی تھے لیکن جب میں نے میزائیل کے ناموں کیطرف اشارہ کیا تو حضرت گالیوں پر اتر آئے. مجھے گالیوں کا شوق نہیں جس دن گالی دی وہ میر اس فورم پر آخری دن ہوگا کیونکہ گالی وہ دیتے ہے جن کے پاس دلیل نہ ہو. میں نے پوسٹ میں فرقے کا ذکر نہیں کیا تھا لیکن گالیوں کے جواب میں گالیوں کے بجائے ان کو آئینہ ضرور دکھایا. جو لوگ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دے سکتے ہیں ان کے لئے کوئی دوسرا کیا ہے؟**جب دلائل ختم ہوتے ہیں تو* پھر ابن خلدون کے افسانے یا کسی عاطف جی کے نوحے* باقی بچتے ہیں۔ آپ نے سمجھانے کی کوشش میں اگلے پچھلے سب قرضے چکا دیے لیکن میں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا.
یہاں اکثر ناقدین کا خیال ہے کے میں افغانی ہو اس لئے میں نے افغانستان کا ذکر "سنہرے" حروف میں کیا تھا لیکن موصوف "ایران" کے ذکر پر غصہ میں تھا اور شاید اس وقت پاکستانیت پچھلے سیٹوں پر چلی گئی تھی. "ریال کی غلامی" میں نے سعودیوں کا ذکر کچھ ان الفاظ میں کیا تھا** " پشاور تو دیکھ لیا اب وہ مکہ اور مدینہ بھی دیکھے گا. اسے نہیں معلوم تھا کے وہ غلام بننے جا رہا ہیں اور اسکا آقا اسکی زبان اور مشکلیں دونوں نہیں سمجھتا وہ ظالم نو سو ریال کے بدلے گرمی کے لمبے دنوں میں پندرہ سولہ گھنٹے ان سے کام لے گا. اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کے اسکا آقا کھبی خود کعبہ نہیں گیا ہوگا اسے کیونکر اجازت دےگا. اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کے اسکی جوانی خاک ہو جائیگی" جس پر آپ نے ایک عدد نظم بھی لکھ ماری تھی. اس سے پہلے ایک مضمون*** "اسلام اپنا اپنا" میں سعودی کا ذکر کچھ ان الفظ میں کیا تھا.* "سعودی کا اسلام صرف سزا کی حد تک ہے وہ بھی صرف عجم لوگوں کے لئے غریب عربوں اور سیاسی و نظریاتی دشمن شیعوں کو دبانے کیلئے استعمال ہوتی ہے. موجودہ خلیفہ سمیت گزرے اہل سعود شراب وکباب کے رسیا تھے(شاہ فیصل کو چھوڑ کے)اور ہے. کچھ مہینے پہلے ایک شہزادہ کئی ٹن افیون لبنان سے سعودی منتقل کر رہا تھا نہ جانے کیوں ایک لبنانی ائیرپورٹ افسر نے شرارت کی اور میڈیا کو بلا لیا اور یو کئی ٹن افیون "حلال"* نہ ہوسکی* شہزادہ خالی جہاز میں بھاگ کر خلیفہ سلیمان کے مضبوط دیواروں کے پیچھے چھپ گیا. خلیفہ سلیمان نے پچھلے دنوں فرانس کا ایک ساحل تین سو لوگوں کیلئے کرائے پر لے لی لیکن برا ہو فرانسیوں کا اتنا احتجاج کیا کہ فسادات کے خطرے کے پیش نظر سعودی خلیفہ کو درخواست کرنی پڑی کہ اپنے "ننگے پیٹ" اور "شراب" کی پیٹیاں لیکر یہاں سے رفوچکر ہو جاو اور خلیفہ صاحب عربوں کے "کشمیر" لبنان پہنچ گئے اور دو ہفتہ تک اپنا رنگ اور اعمال کالے کرنے کے بعد " اسلامی" ملک میں خلافت سنبھال لی جس وقت خلیفہ گلے سڑے انگور کی گندے پانی کی چسکیاں لے رہا تھا اس وقت مکہ اور مدینہ کے امام جمعہ کے خطبے میں اسکی "صحت" اور اسلام کی سربلندی کیلئے دعائیں مانگ رہے تھے اور مجھ جیسے ناخبر رو رو کر امین کہہ رہے تھے. سعودی کی "اسلامی" حکومت نے پچھلے دس سال سے امریکہ کے ساتھ ملکر یمن کے سنی قبائیلی علاقوں میں بمباری کرکے ان لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے اور یہ سب کچھ یمن میں موجود اپنی کٹھ پتلی حکومت کو بچانے کیلئے اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایرانی حکومت نے ما لی اور عسکری مدد کرکے یمن میں موجود ہوتی شیعہ کو ابھارہ اور وہاں کا وزیراعظم لاکھوں کی فوج ہونے کے باوجود برقعہ پہن کر محل سے بھاگ نکلا سعودی کو اپنے بیوقوفی کا اندازہ ہوا تو یورپ اور امریکہ سے 100 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا اور اج کل یمن میں موجود کسی مسجد اسکول اور ہسپتال کو نہیں بخشا پچھلے ہفتہ ایک شادی میں پچاس کے قریب لوگوں کو مارا تو کل ایک جنازے پر بمباری کرکے 140 لوگوں کی جان لے لی اور سعودی کے علماء اس"اسلامی" فوج کی فتح کیلئے دعا مانگ رہی ہے. دوسری طرف ایرانی روس کے ساتھ ملکر شام میں سنیوں کا صفایا کر رہی ہے. یہ دونوں "اسلامی" ملک اپنے طور پر "اسلام" کی "خدمت" کر رہے ہے اور مغربی میڈیا دنیا کو ان کا مکروہ چہرا دیکھا کر اسلام کے خلاف اپنا غصہ اتار رہی ہے. ایک بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ واقعی ان دونوں "اسلامی" ملکوں کے علماء اور حکمرانوں کو اللہ اور روز قیامت پر یقین ہے؟ بیت اللہ میں روزانہ نماز پڑھانے والے اماموں میں اتنا تقوی بھی پیدا نہیں ہو سکا کہ ایک حق بات* کر سکے( یمن میں ایک لاکھ لوگ سعودی بمباریوں سے مر چکے ہے) یہ کیوں چپ ہے امامت چھین جائی گی؟بچوں کے مستقبل کو خطرہ ہے؟ بھوک کا خوف ہے یا جیل کے صعوبتوں کا
 
Last edited:

Back
Top