لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب پر بغاوت کامقدمہ و گرفتاری،سوشل میڈیاپرسخت ردعمل

8%D8%A7%D9%85%D8%AC%D8%A7%D8%AF%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DB%8C%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D8%B1%D8%B9%D8%B3.jpg

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر سیاستدانوں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل پر پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے جنرل(ر) امجد شعیب نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے دیگر تجاویز پر غور کرنے کی گفتگو کی تھی جس پر انہیں گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی عدالت نے جنرل(ر) امجد شعیب کو اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سابق آرمی افسر اور دفاعی تجزیہ کار پر غداری اوراداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات عائد کرکے مقدمہ درج کرنے پر نا صرف سیاسی رہنماؤں بلکہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا، مذمت کرنے والوں میں حکومت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے صحافی بھی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے ہر پاکستانی حقیقی آزادی کیلئےکھڑا ہو اور پاکستان کو پاتال میں اترنے سے بچائے۔

https://twitter.com/x/status/1630184517741805569
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ80 سالہ امجد شعیب کی گرفتاری نفرت اور بےچینی کے سوا کچھ نہیں دے گی،یہ ایک غلیظ روایت ہے، حکومت امجد شعیب کو

فوری طور پر گرفتارکرکے اور جوش کےبجائے ہوش کے ناخن لے۔

https://twitter.com/x/status/1630056444635537408
پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئر وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ80 سال تک پاکستان کی خدمت کرنے والے جنرل امجد شعیب کو ایک انتہائی محب وطن مجسٹریٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کروادیا۔

https://twitter.com/x/status/1630120024865161219
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے امجد شعیب پر دائر ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایف آئی آر کو غور سے پڑھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کچھ دنوں کے بعد سوال کرنے والے اینکروں کی گرفتاریاں بھی شروع ہو جائیں گی، امجد شعیب کی گرفتاری صرف قابل مذمت نہیں بلکہ نظام عدل کیلئےشرم کی بات ہے۔

https://twitter.com/x/status/1630066975694094336
سینئر صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے امجد شعیب کی اپنی پروگرام میں کی گئی گفتگو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو میں کیا غلط تھا؟ ملک کیلئے جنگوں میں اترنے والا بھی باغی و غدار ٹھہرا۔

https://twitter.com/x/status/1630083111353556996
https://twitter.com/x/status/1630083107863900160
سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر گرفتاری کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے، یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1630087041517060097
صحافی واینکر پرسن مہر بخاری نے 80 سالہ جنرل ریٹائرامجد شعیب کو گرفتار کرلیا گیا،کچھ شرم کچھ حیاء، فاشٹ حکومتیں دباتی اور ڈراتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1630139678463492096
صحافی ثاقب ورک نے امجد شعیب کی عدالت پیشی کی موقع کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جنرل صاحب کی مسکراہٹ سب بتارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1630104912771309572
انہوں نے مزید کہا کہجنرل امجد شعیب صاحب کو گرفتار کرکے اصل میں پیغام یہ دیا گیا ہے کہ بالکل چپ ہوجاؤ، زبان بند کرلو، ظلم کیخلاف سوال بھی مت اٹھانا ورنہ اس جرم میں زندان میں ڈال دیے جاؤ گے !

https://twitter.com/x/status/1630081033365344256
صحافی رضوان غلزئی نے کہا کہ امجد شعیب ایک غیرتمند جنرل ہے جو اپنے جونیئر کی طرح ملک سے بھاگا نہیں ، ہتھکڑیوں میں مسکرا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1630148376477024257
https://twitter.com/x/status/1630132852405747712
https://twitter.com/x/status/1630120941307977728
https://twitter.com/x/status/1630154892084912129
https://twitter.com/x/status/1630151821032574976
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
why retired officers are given such importance. In old age, you could say anything.
Now he is already getting a big pension and state will have to incur crores on his silly crimes and free lunches
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Yeh arrest HAFIF DAJJAL kay liye —— LAST NAIL IN THE COUFIN sabat ho ga —— INSHA ALLAH​

 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Mujhey lagta hay jaisey hum 22 crore awam aik jail mein hain, or Pakistani establishment & 2% elite humein saza dene kay liey hum bithai gai hay

1947 ki azaadi to mujhey ab jhoot lagney lagi hay
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ایک بات جو سب کو کہنی چاہیے وہ یہ ہے کی شہبازے کھوتے پر اور سب مجرموں پر چڑھ کر فوج نے مارشل لا لگا رکھا ہے ۔چوں بھی نہیں کریں گے ڈر کے مارے کہ ان کی نسلوں کو بھی یہ بھگتنا پڑنا ہے ۔لوگ باجوے اور حافظ کو بھول جائیں گے ان لوگوں کو اس سے بہت زیادہ بھگتنا پڑے گا۔عوام لڑ رہی ہے جدوجہد کر رہی ہے۔مجرم اپنے جرایم کے ہاتھوں کرسیوں پر بیٹھے اپنی تقدیر لکھی جاتی دیکھ رہے ہیں
 

Back
Top