لکی مروت، دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید

KPK-police-at-6-shahed.jpg


خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل پر حملے کا افسوس ناک واقعہ آج صبح پیش آیا۔ پولیس موبائل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاڈیوالہ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے موبائل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق حملہ اس قدر اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا اور اے ایس آئی، موبائل ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللّٰہ اور محمود شامل ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچا دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والوں کی درجات بلندی اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے چھ پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اور واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
very sad incident, Allah shaheedon ki k darjaat buland farmaye.

Pakistani 2 chezain bhool chukay thay.

Load shedding & deshat gardi, Jab say amreeki sazish hovi or imported hakumat aye hay dono wapis lout aye hain.
 

Pakistanpk

Politcal Worker (100+ posts)
Koi nahi Anjuman aa ker keh day gi.............Police waloon ko Pakistan main koi Khatra nahi tha