
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر حکومت اور جیو نیوز پر کڑی تنقید کردی,ٹویٹ میں لکھا حکومت اپنے پروردہ جیو گروپ کے ساتھ مل کر چیف جسٹس اور عدلیہ کے خلاف زہریلی مہم چلا رہی ہے
فواد چوہدری نے کہا صرف ایک ہفتے میں اس مہم پر کروڑوں روپے لگا دئیے گئے ، حکومتی واٹس ایپ صحافی مسلسل عدلیہ کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ان لوگوں کو صرف عدلیہ کو نشانہ بنانے کیلئے جیو گروپ میں ملازمتیں دی گی ہی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاآج انتخابات ہونے دیں تو تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں ! سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ۔۔جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو.
فواد چوہدری نے اس سے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دےگی، حکومت عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ کرانا چاہتی ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہو,پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سےکام لیں,کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ روز اتنے مقدمات میں پیش ہو، ان حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو ڈبو دیا ہے، ان حکمرانوں کا واحد مقصد ملک میں فسادات کرنا ہے تا کہ انتخابات ملتوی ہو جائیں، عمران خان کی گرفتاری کا مقصد صرف ملک کے حالات خراب کرنا ہے۔
...