
لڑکے کے والدین کی جانب سے انکار پر لاہور میں لڑکی نے محبوب کو گھر سے بھگا کر زبردستی شادی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں ایک لڑکےاعجاز کے والدین نے رضیہ سے اس کی شادی کرانے سے انکار کردیا جس پر رضیہ نے اپنے ہی محبوب کر گھر سے اغوا کرلیا۔
رضیہ نے اعجاز کو اغوا کرنے پر ہی بس نہیں کی بلکہ اسے حجرہ شاہ مقیم لے گئی جہاں اس کے ساتھ زبردستی نکاح بھی پڑھوالیااور بعد میں اسے نشہ آور انجکشن لگاکر ایک کمرے میں قید کردیا۔
لڑکے کے والد کی جانب سے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے کے بعد رضیہ نے رات گئے اعجازکوچھوڑ دیا، اعجاز کے گھر پہنچنے کے بعد اگلی صبح اسے لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے اعجاز کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر نصیر آباد تھانے کی پولیس سے واقعہ پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kdp-hujra-shah.jpg