
سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش کا عمل جاری ہے: لاہور پولیس
ملک میں انتظامیہ کی نااہلی و غفلت کے باعث لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اب قربانی کے جانور بھی ڈاکوئوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد (رسول پارک) میں قربانی کے لیے خریدے گئے بکرے لے کر جانے والے نوجوان سے کارسوار اسلحہ سے لیس ڈاکو دن دیہاڑی 2 بکرے چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹس پر واقعے کی وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنے گھر سے بکرے لے کر باہر نکلتا ہے اور تھوڑی دور جانے کے بعد سفید کلر کی کار میں سے اسلحہ سے لیس 3 نوجوانوں ڈاکو آ جاتے ہیں، ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر بکرے لے جانے والے نوجوان کو یرغمال بنا جبکہ دوسرے ساتھیوں نے بکرے اٹھا کر گاڑی میں ڈال لیے۔
ڈاکو بکروں کو گاڑی میں بٹھانے کے بعد بکرے کے مالک کو دھمکیاں دیتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ سمن آباد تھانے کی پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایس ایس پی اقبال ٹائون محمد سلمان لیاقت کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ڈی ایس پی مسلم ٹائون سرکل کی زیرسربراہی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سیف سٹی وسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
احمد وڑائچ نامی سوشل میڈیا صارف نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا: لاہور میں ڈاکو گن پوائنٹ پر قربانی کے بکرے چھین کر لے گئے، بچوں کو پستول دکھایا، بکرے گاڑی میں ڈالے اور نکل گئے۔
https://twitter.com/x/status/1795081534392746323
احمد وڑائچ کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل میں ترجمان لاہور پولیس نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: سمن آباد میں بکرے چھننے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ پر نوٹس لے لیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی تلاش کا عمل جاری ہے، ملزمان کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1795099500798689669
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6dakubakryly gay.png