
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں اظہرمشوانی کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے متعلقہ اداروں سے کل تک جواب طلب کرلیا۔
نوٹسز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے جاری کئے۔پٹیشن اظہرمشوانی کے بھائی نے دائر کی تھی۔
عدالت نے حکم دیا کہ اظہرمشوانی کو منگل تک پیش کیا جائے۔
فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جمعہ کو درخواست دائر ہوئی آج سوموار کو لگی ، اب کل کیلئے آرڈر ہوا
انہوں نے مزید کہا کہ اتنے دنوں میں چاہے کوئی جئے یا مرے جج صاحب چھٹی میں نہیں بیٹھ سکتے۔۔ کیا زبردست نظام ہے