لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ بزدار نے لاہور بار کے عہدےداروں کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا- جس کا مقصد وباء میں معاشی تنگدست وکلاء کی دستگیری کرنا ہے
اچھی پیش رفت ہے- یہ سلسلہ یہاں رکنا نہیں چاہیے- سخاوت کا یہ دریا میڈیا کی جانب بھی بہنا چاہیے- فردوس عاشق کو ہٹانے کی نوبت پیش آۓ گی اور نہ کسی ریٹائرڈ جنرل کی تعیناتی کی ضرورت- میڈیا رات دن کارکردگی کے گن گاۓ گا
سوالات دو ہیں
پہلا، کیا وکلاء اپنی آمدن پر (براہ راست) ٹیکس دیتے ہیں؟ اگر دیتے ہیں تو پھر بطور انشورنس پالیسی یہ جائز اور روا ہے کہ پبلک ٹیکس سے ان کی مالی مدد کی جاۓ- لیکن اگر نہیں تو پھر کسی اخلاقی وقانونی اصول کے تحت یہ سب کچھ؟ یاد رہے وکلاء معاشرے میں آمدن کے لحاظ سے ایک متوسط اور بالا طبقہ ہے
دوسرا، وکلاء کی باڈیز کیا انتخابی شوشوں کے لیے رہ گئی ہیں- یہ بارز اور تنظیمیں خود سے کیوں نہیں ایسا میکانزم ترتیب دیتیں جس سے اپنے جونئیر اور بےکس وکلاء کی کٹھن حالات میں مدد ہوسکے
صرف راولپنڈی شہر میں ایسے دسیوں سنئیر وکلاء موجود ہیں جو ایک عدد کیس کی فیس کروڑوں میں لیتے ہیں- کیا ایسے وکلاء کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ ان حالات میں آگے آئیں اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کی مدد کریں
وکلاء ایک جی دار برادری ہے، ایسے احساس سے عاری لوگوں پر بارز کے دروازے بند کریں جو اس مشکل وقت میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار نہیں