
لاہور کے علاقہ اندرون بھاٹی گیٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں رشتے کے نانا نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 2 سالہ نواسی کو شور مچانے پر قتل کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق کوچہ رنگریزہ کے رہائشی ملزم جاوید نے 2 سالہ دعا کو ذبح کر کے اس کی جان لی، ملزم جاوید کی بھانجی مہ جبین کی 3 سال قبل عمر فاروق سے شادی ہوئی تھی، 6 ماہ قبل طلاق ہوئی جس کے بعد مطلقہ اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جاوید مقتولہ بچی کی والدہ کا رشتے میں ماموں لگتا ہے، واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے بچی کے گلے پر چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی اور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے دو سالہ بچی دعا کے قتل پر والدہ کے ماموں کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس پی سٹی کو ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی، دل دہلا دینے والے واقعے کے مرکزی کردار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ملزم کو سزا دلوانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبہ 51 ٹو ایل میں 10 سال کی یتیم بچی کو سوتیلے باپ نے زیادتی کا نشانہ بنادیا تھا۔اوکاڑہ پولیس نے بچی سے زیادتی کے ملزم سوتیلے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
گزشتہ روز تھانہ پھندو کی حدود چیئر مین دفتر میں 3جوان لڑکوں نے 14سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گلبہار میں موجود تھی کہ اس دوران رکشہ میں سوار شاہد ،حضرت ولی اور حمزہ نے اسے دھوکہ دہی سے رکشہ میں بٹھایا اور چیئر مین کے دفتر لے گئے اور وہاں زیا د تی کی جس کے بعد اس کی حالت غیر ہو گئی تینوں ملزمان اسے ہوس کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sho11112.jpg