قیامِ نیا پاکستان

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

قیام (نیا) پاکستان

حصہ اول

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کی بغل میں نیا پاکستان پایا جاتا ہے، گو کہ پرانا پاکستان ایک بزرگ قائد اعظم نامی کی کوششوں کا ثمر بتایا جاتا تھا لیکن بدلتے ہوئے وقت اور منظر نامے کا ساتھ نہ دے پانے کی وجہ سے اس میں تنوع کی گنجائش نکالی گئی اور یوں اسے جدید تہذیب اور تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا۔ تہذیب کا لفظ یہاں محض استعارا" استعمال کیا گیا ہے جس کا نئے پاکستان اور اس کے بانیان سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ بانیِ نیا پاکستان جناب حضرت عمران خان کی جائے رہائش یہعنی بنی گالہ کی نسبت اور مخالفین پر دشنام طرازی کی وجہ سے ان کی تحریک و سپورٹرز کوبنی گالیہ کہا جاتا ہے۔ محترم جناب عمران خان کے آنے سے پہلے پاکستانی قوم شدید قسم کی معاشرتی ،مباشرتی، معاشی اور اخلاقی گراوٹ کا شکار تھی۔ ضان صاحب نے نہائیت مشکل وقت میں ازخود سوموٹوئی کا اعزاز گلے میں ڈالا اورخود ہی مسیحا بننے کا بیڑہ بھی اٹھایا لہذا بیماروں کو خوب شفا کروائی۔

نیا پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے ووٹ دہندگان انٹرنیٹ پر ہر وقت سماجی برئیوں پر نظر رکھتے ہیں اور یہیں سے حکومت مخالف تحاریک چلانے کی صلاحیت بھی حاصل کرچکے ہیں، زیادہ تر تحریکی بھائی بیرونِ ملک ہونے کے باعث حال ہی میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نیا پاکستان کا نام شامل کیا گیا ہے کہ کسی ملک کو باہر بیٹھ کر بلکہ اوندھا لیٹ کر بھی چلایا جاسکتا ہے۔

قائد ِ نیا پاکستان جناب عمران خان کے آنے سے پہلے یہ قوم ذات برادری، حسب ونسب، رنگ و نسل اور مسالک و مذاہب جیسی لغویات و مکروہات میں بری طرح بٹی ہوئی تھی لیکن بحمداللہ خان صاحب رحمتہ علیہ نے اپنی کرشماتی شخصیت کے باعث اس تمام قوم کو اکٹھا کر کے صرف دو حصوں میں تقسیم فرمایا ایک تو وہ جو تمام تحریک میں ان کے لئے نعرے لگاتے رہے اوران کی تمام باتوں اور پالیسیوں جن کو سمجھنا کسی معقول انسان کے بچے کا کام نہیں تھا ان باتوں پر بھی واہ واہ کے ڈونگرے برساتے رہے اور عالم ِ بےخودی میں خان صاحب کے منہہ سے برامد ہوئے تمام بمثل مسلہائے فیثا غورث کی تشریح بھی اتنی آسانی سے فرماتے رہے کہ ہر تحریکی کو اسے سمجھنے میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنہ نہیں کرنا پڑتا تھا، ان تحریکیوں اور خان صاحب کے ساتھیوں کو جنونی یا انقلابی کہا جاتا تھا

اور یہ ریاست نیا پاکستان کے اہم افراد میں شمار کئے جاتے تھے۔ دوسری قسم اس نئے پاکستان میں ان لوگوں کی تھی جو غدار یا پٹواری کہلائے جاتے تھے۔ یہ خان صاحب کے اصولی یوٹرن پر بلاوجہ تنقید کرتے تھے جنہیں وہ اختلاف رائے بتانے پر مصر ہوتے لیکن انقلابی ان کو اچھی طرح جانتے تھے لہذا ان کے جال میں پھنس نہیں پاتے تھے اور اکثر ان غداروں کی اصلیت قوم کو بتاتے رہتے۔ دشمن غداروں کے اس گروہ میں وقت کے جید صحافی، اعلیٰ عدالتیں، ٹی وی چینل، الیکشن کمیشن، مختلف سروے کرنے والی کمپنیاں، اقوام متحدہ، امریکہ اور غیر ملکی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا وغیرہ سرفہرست تھے جن کی انقلابیوں نے خوب گوشمالی کی اور جناب عمران خان ضلِ الہٰی دامت برکاتہم کے دربار خاص میں مقرب اعلیٰ بننے کی خوب کامیاب کوشش کی۔ نئے پیدا ہونے والوں کے لئے یہ امر باعث دلچسپی ہو گا کہ اسوقت پاکستان کی آبادی تقریبا" بیس کروڑ تھی

جس میں سے چند لاکھ لوگوں کے علاوہ بقیہ تمام غدار اور پٹواری تھے جو ان چند لاکھ افراد کو خون چوسنے کے مرتکب پائے گئے لہذا غدار ثابت کرنے کے بعد ان تمام فتنہ سازوں کو طالبان کے حوالے کیا گیا جو کہ نئے پاکستان کی پولیس اور افواج پاکستان میں اہم عہدوں پر شمولیت اختیار کر چکے تھے اور انھوں نے ان تمام غداروں کا قلع قمع کیا، اسطرح تقریبا" بیس کروڑ قیمتی جانوں کی قربانی دے کر یہ نیا پاکستان حاصل کیا گیا۔

نئے پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے جناب عمران خان صاحب نے دن رات الزام اور مغلظات کی توپوں کا رخ اپنے دشمنوں کی جانب کر کے گولہ باری کی، اس کارِ سعید میں ان کی دستِ راست جناب شیریں مزاری بھی شامل تھیں جو کہ گھمسان کی رن تھیں اور پڑ جایا کرتی تھی، جناب پرویز خٹک صاحب خود ہلکورے لے کر جنونیوں کے ابلتے خون کو مزید گرمایا کرتے، جناب محمود قریشی صاحب جو ماضی قریب میں پی پی پی کی کشتی ڈوبتے دیکھ کر پی ٹی آئی کے بلبلے پر سوار ہوئے تھے بھی اپنی کرشماتی شخصیت کے معجزات کے باعث دن میں غداروں، پٹواریوں کی حکومت سے مذاکرات کرتے اور رات میں اسی حکومت کے خلاف نعرے لگا کر جنونیوں کے جذبات میں اُبال پیدا کرتے،

نئے پاکستان کے قیام کے لئے اشد ضروری تھا کہ مہنگائی، بےروزگاری، مذہبی شدت پسندی، لاقانونیت ، انصاف کی عدم فراہمی وغیرہ جیسی چھوٹی چھوٹی برائیوں سے صرفِ نظر کرتے ہوئے چار حلقوں میں دھاندلی جیسی عظیم برائی کے خلاف قوم کو سڑکوں پر لایا جائے (اور مروایا جائے) اور یقینا" قائد نیا پاکستان نے اس راہ میں پلس کے ڈنڈے اور زخم بھی کھائے ہوں گے جن کی تفصیل بتا کر پڑھنے والوں کو غمگین کرنا کسی صورت ایک مستحسن اقدام نہ ہوگا۔

خان صاحب جو کہ 14 اگست کو اس ملک کی مزید آزادی کی نوید اپنے چاہنے والوں کو سُنا چکے تھے، بوجوہ مقررہ تاریخ کو یہ کام سرانجام نہ دے سکے جس کی وجہ تقریبا" نو لاکھ نوے ہزار
انقلابیوں کی اس ملین مارچ میں عدم شمولیت تھی ، لیکن خان صاحب بنیادی طور پر چونکہ ایک فائٹر یعنی جھگڑالو طبیعت کے حامل شخص تھے لہذا انہوں نے فوج جو کہ ماضی میں جمہوریت کے خلاف کھڑے ہر فائٹر کا ساتھ دیا کرتی تھی سے مزید مدد طلب کی لیکن

اس راہ میں ایک عدد بڈھا کھوسٹ شخص مزاحم ہوا اور یوں خان صاحب کی فوجی بوٹوں کے ذریعے مخالفین کو سبق سکھانے کی شرعی خواہش تکمیل نہ پاسکی۔ جس کے بعد خان صاحب نے ہر شام چار پانچ سو لوگوں کے عظیم الشان اجتماع کو مختلف اقسام کی پیش گوئیاں، الہامات الزامات وغیرہ سُنا سُنا کر نڈھال کرنے کی ٹھانی۔

یہاں مجھے مُلا نصیر الدین کا ایک حقیقی واقعہ یاد آیا کہ کسی پڑوسی نے مُلا کو ایک صراحی ادھار دی لیکن جب وہ واپس ملی تو تڑخی ہوئی تھی جس پر پڑوسی نے عدالت میں مُلا پر نالش کی۔ اس
نالش کے جواب میں مُلا نصیر الدین نے جواب داخل کیا کہ پہلے تو یہ کہ میں نے اس شخص سے کوئی صراحی لی ہی نہ تھی، دوسرا یہ کہ جب میں نے وہ صراحی واپس کی تب وہ بالکل صحیح سلامت تھی اور تیسرا یہ کہ جب میں نے اس شخص سے وہ صراحی لی تھی تو وہ پہلے ہی سے تڑخی ہوئی تھی۔ ۔ ۔ ۔

کچھ اسی حکائیت لذیذ سے ملتی جلتی بات قائدِنیا پاکستان نے بھی کی کہ پہلے فرمایا کہ چین کے صدر کے آنے پر انہیں ہماری طرف سے کوئی تکلیف نہیں ہو گی دوسرا یہ کہ چین کے صدر تو پاکستان آہی نہیں رہے تھے اور تیسرا یہ کہ چین کے صدر منصوبے دستخط کرنے نہیں بلکہ قرض دینے آرہے تھے۔

اس قسم کی پہیلیاں خان صاحب روزانہ کی بنیادوں پر پوچھا کرتے تھے باشعور لوگ انہیں بچوں کی باتیں اور بچے انہیں بڑوں کی حسب عادت لغویات سمجھ کر درگزر کیا کرتے تھے۔

جاری ہے۔
(serious)​
 
Last edited by a moderator:

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)
کافی پرانے لوگوں کو نیے پاکستان سے بہت تکلیف ہے ، ویسے ہی جیسے نیا نیا فون آیا تھا تو بابے چڑ جاتے تھے بیل بجنے پر.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

لفظوں کی جگالی کا کیا فایدہ ہے ؟؟
جب چوروں کے منحوس ساۓ ہٹ جایں گے تو ہر چیز نئی نذر آے گی
 
Last edited:

ConcernedPaki

Minister (2k+ posts)
عاطف بھائی ایک بات اور کہ دیتے تو شاید طعن و تشنیع کا یہ طوفان اپنی معراج کو پا لیتا- کہ سڑکوں پر رلتے ہوئے یہ دس ہزار لوگ درحقیقت طوائفیں اور دلال ہیں
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

ہمیشہ کی طرح کوئی تبصرہ نہیں مضمون پر

بس وہی اُلٹیاں ہیں جو سارا دن فورم پر جھک مار مار کر لوگوں کے منہہ سے ابلتی رہتی ہیں۔

وڈے سیانے

کوئی چھیاسٹھ سالہ بڈھا دوسروں کو بابا کہتا ہے کوئی اکتیس ہزار جگالیوں کا ثبوت اپنے اوتار میں سجا کر دوسروں کو باز رکھنے کی کوششیں کررہا ہے۔

اللہ اکبر
:lol:​
 
ح

حکایت جنوں

Guest
:lol::lol::lol: Good one. It is a good satirical piece. Ik se ikhtilaaf se balatar ho kr parhen
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
عاطف بھائی ایک بات اور کہ دیتے تو شاید طعن و تشنیع کا یہ طوفان اپنی معراج کو پا لیتا- کہ سڑکوں پر رلتے ہوئے یہ دس ہزار لوگ درحقیقت طوائفیں اور دلال ہیں


یہ آپ کے خیالات ہو سکتے ہیں بھائی میرا تو اس جانب دھیان بھی نہیں گیا۔

میں تو انہیں وہ مظلوم سمجھتا ہوں جنھیں ہرایک موقع پرست اپنے مقاصد کے لئے چند نعرے لگا کر استعمال کر لیتا ہے۔
:biggthumpup:​
 

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
is main qadri sahib our mushraf and company ka ziker nahin. aap ney note nahin kiya jub sey qadri sahib ney khan sahib ka haath thama hey khan sahib main qadri sahib ki rouh dakhal ho gai hey.
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
:lol::lol::lol: Good one. It is a good satirical piece. Ik se ikhtilaaf se balatar ho kr parhen

شکریہ بہت۔

ابھی تک صرف آپ نے اس کا مقصد جانا، باقیوں نے "جنونی" ہونے کا ثبوت دیا۔
لگتا ہے آپ بھی غدار ہیں۔
:lol:
تشکر
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

نیے پاکستان میں پرانی حرکتیں ، یا پھر پرانے پاکستان میں نئی نئی وارداتیں ، جس پر چاہا جو الزام لگا دیا ، جس پر چاہا جیسے فتویٰ چپکا دیا
بہت سوں نے ان لغویات پر توجہ ہی نہیں دی ، بس اتنا ہی سمجھا سیاسی جنونی ، بے لگام ہیں ، بہل جائیں گے بہلتے بہلتے
:biggthumpup:اگر سیاست کا چلن ، اندھا دھند الزام ، دھونس اور متکبرانہ زبان ہے تو ، سیاست میں ایک اور الطاف حسین کا ظہور مبارک ہو ، متحدہ کا جنم پھر سے
 

ConcernedPaki

Minister (2k+ posts)

ہمیشہ کی طرح کوئی تبصرہ نہیں مضمون پر

بس وہی اُلٹیاں ہیں جو سارا دن فورم پر جھک مار مار کر لوگوں کے منہہ سے ابلتی رہتی ہیں۔

وڈے سیانے

کوئی چھیاسٹھ سالہ بڈھا دوسروں کو بابا کہتا ہے کوئی اکتیس ہزار جگالیوں کا ثبوت اپنے اوتار میں سجا کر دوسروں کو باز رکھنے کی کوششیں کررہا ہے۔

اللہ اکبر
:lol:​

اس کارِ سعید میں ان کی دستِ راست جناب شیریں مزاری بھی شامل تھیں جو کہ گھمسان کی رن تھیں اور پڑ جایا کرتی تھی، جناب پرویز خٹک صاحب خود ہلکورے لے کر جنونیوں کے ابلتے خون کو مزید گرمایا کرتے


ذرا اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا مہذب زبان میں ان باتوں کا جواب دیا جا سکتا ہے
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)

لفظوں کی جگالی کا کیا فایدہ ہے ؟؟
جب چوروں منحوس ساۓ ہٹ جایں گے تو ہر چیز نئی نذر آے گی

نتھو لال بادشاہ سلامت کی چاپلوسی کے لئے حاضر ہوا

VARANASI_JOEY_L_006.jpg
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
عاطف بھائی ایک بات اور کہ دیتے تو شاید طعن و تشنیع کا یہ طوفان اپنی معراج کو پا لیتا- کہ سڑکوں پر رلتے ہوئے یہ دس ہزار لوگ درحقیقت طوائفیں اور دلال ہیں

PML-N-Central-leader-Maryam-Nawaz-Sharif-leads-a-rally-here-in-Lahore-today-24-04-13.jpg
 

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
asal main khan sahib apni alehdgi ka zumadaar bhi nawaz shreef ko hi samjhtey hain. aksar khan sahib jimaima ka naam letey huye jub kehtey hain key bechari per per boht zulim kiya , tou peechley zakhm taza ho jatey hain.bus wohi dukh khaye jaa raha hey khan sahib ko. umeed hey atif bhai us per bhi kuch likhain gey.

نیے پاکستان میں پرانی حرکتیں ، یا پھر پرانے پاکستان میں نئی نئی وارداتیں ، جس پر چاہا جو الزام لگا دیا ، جس پر چاہا جیسے فتویٰ چپکا دیا
بہت سوں نے ان لغویات پر توجہ ہی نہیں دی ، بس اتنا ہی سمجھا سیاسی جنونی ، بے لگام ہیں ، بہل جائیں گے بہلتے بہلتے
:biggthumpup:اگر سیاست کا چلن ، اندھا دھند الزام ، دھونس اور متکبرانہ زبان ہے تو ، سیاست میں ایک اور الطاف حسین کا ظہور مبارک ہو ، متحدہ کا جنم پھر سے
 

falcons

Minister (2k+ posts)
مضمونکا مزاح تو اچھا تھا پر آپ یہ بتانا بھول گئے کے اس نئے پاکستان کے مخلفین آج کل پارلیمنٹ میں پائے جاتے ہیں جو خود تو آمریت کی پیداوار ہیں لیکن الزام نئے پاکستان والے پر لگاتے ہیں

نئے پاکستان کی مخالفت کرنے والے خود ایک دوسرے کی بی ٹیم ہیں لیکن الزام پھر نئے پاکستان والے پر
عوام کے سامنے چیخیں مارتے ہیں کہ سڑکوں پر گھسیٹوں گا پر کمروں میں ہرن کے گوشت پیش کیے جاتے ہیں

انشاللہ نئے پاکستان میں ان منافق خاندانوں کی حکومت کا خاتمہ ہو گا جن کے بارے میں بانی پاکستان نے کہا تھا کہ میری جیب میں مجود سب سکے کھوٹے ہیں

 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

انتظار فرمائیے
حصہ دوئم
(bigsmile)​



:lol:کیوں پیشگی اطلاع دے کر ، امیدوں پر "سوئم" کا پلاؤ بکھیرتے ہیں ، بہرحال ، الطاف حسین تقریر میں وہ مزاح و مزہ نا رہا ، نیے فنکار بہت سے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)



ذرا اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا مہذب زبان میں ان باتوں کا جواب دیا جا سکتا ہے



مجھے بڑی خوشی ہوتی اگر آپ کی یہ اصلاحی مہم ان صاحبان کے حصے میں بھی آتی جو اسی تھریڈ پر بجائے مضمون کے میری ذات کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن چونکہ آپ ایک محب وطن انقلابی اور میں غدار تو یہ تبلیغ یقینا" مجھ پر ہی کی جانی چاہیے۔

شکریہ آپ کے انصاف کا،،،، میں اندازہ کرسکتا تھا نئے پاکستان کے انصاف کا جبھی اپنے جیسوں کو غدار اور پٹواری لکھا
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
نتھو لال بادشاہ سلامت کی چاپلوسی کے لئے حاضر ہوا

بندش خان! سُنا ہے تمہیں مزید خارش ہو گئی ہے جرمنی کے موسم کی وجہ سے؟؟
پاکستان آگئے ہو یا ابھی بھی وہیں کُھجوا رہے ہو۔
(serious)​