قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑیوں کا پھر سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

10wasimamaiidobararetire.png

ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان کرنا متوقع ہے تاہم وہ پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے: رپورٹس

امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد امریکہ کرکٹ ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے جبکہ پاکستان نے اپنا آخری پول میچ کل آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جس کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز بھی مشکلات کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں جبکہ امریکی ٹیم کی کامیابی کے بعد پاکستان سپرایٹ مرحلے سے باہر ہو چکا ہے۔


دوسری طرف آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے اور اس کے بعد دو قومی کھلاڑیوں کی طرف سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر کی طرف سے جلد ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان کرنا متوقع ہے تاہم وہ پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر نے امریکہ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا تھا تاہم دونوں کھلاڑی ورلڈکپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ عماد وسیم اور محمد عامر کل آئرلینڈ کے خلاف ایونٹ میں کھیلے جانے والے اپنے آخری میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد عباس آفریدی اور ابرار احمد کو موقع ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں موسم خراب ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بارش کی وجہ سے آج بھی قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکی۔
 

Back
Top