
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان راشد لطیف نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ اعلان نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ میں ابھی کام کرنے کی سکت رکھتا ہوں ملکی حالات پر میری گہری نظر ہے ممکن ہے آنے والے ایک دو سال میں آپ مجھے سیاست کے میدان میں دیکھیں۔
سیاست میں آنے کیلئے نئی سیاسی جماعت بنانے یا کسی جماعت کو جوائن کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میں اپنی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، میرے سیاسی نظریات سے سب لوگ واقف ہیں، میں پرانے لوگ اور جگہیں نہیں چھوڑتا بلکہ منشور اور نظریات کے ساتھ چلنے والا انسان ہوں۔
یادرہے کہ راشد لطیف1992 سے2003 تک قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور انہوں نے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین کےپاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2003 میں ٹیم کی قیادت بھی کی اور بطور کپتان6 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کی ، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے میچز کھیلے۔
خیال رہے کہ راشد لطیف ایم کیوایم کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں اور الطاف حسین کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rashidl1112.jpg