
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز طلب کیے گئے قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں متعدد ن لیگی اراکین کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز طلب کیے گئے قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں 15 سے زائد اراکین اس وقت ایوان سے غیر حاضر تھے جس وقت ایوان میں قرار دادیں پیش کی جارہی تھیں۔
ن لیگ کے پارلیمانی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے حاضری وزیراعظم کو بھجوادی، وزیراعظم نےاجلاس میں اراکین کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے غیر حاضر اراکین سے وضاحت کرلی ہے۔
وزیراعظم کی طرف سے وضاحت طلب کرنے پر بیشتر اراکین نے نماز کی ادائیگی یا افطار کا وقت قریب ہونے کا عذر پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1648299712569806848
Last edited by a moderator: