Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1851712624867594643
قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ لندن میں ہونیوالے سلوک پر شیخ وقاص اکرم کا دو ٹوک جواب۔۔ مذمت کرنے سے بالکل انکار
مہربخاری نے جیسے ہی کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ جو کچھ ہوا ہمیں اسکی مذمت بھی کرنی چاہئے
اس پر شیخ وقاص اکرم نے دو ٹوک کہا کہ میں بالکل مذمت نہیں کروں گا، آپ کریں مذمت
میں سمجھتا ہوں کہ جس وقت آپ کرسیوں پر بیٹھے ہوں اور آپ ایسے گندے فیصلے کریں کہ آپ انصاف کی نفی کریں، آپ پارٹی بن جائیں،آپ بلے کا نشان چھین لیں، ایک بڑی پارٹی کے خلاف آبزورویشنز دیں، آپکی فیملی ایک بڑی پارٹی کے خلاف باتیں کرے تو پھر عوام کا حق ہے۔شیخ وقاص
آپ مذمت کرنا نہیں چاہتے لیکن بڑی غلط ریت ہے،نوے کی دہائی میں بے نظیر کی کردارکشی ہوئی، 2000 میں نوازشریف کیساتھ جو کچھ ہوا کہیں نہ کہیں تو رکنا چاہئے۔ مہر بخاری
یہ کردار کشی نہیں، یہ آپکے کرتوت ہیں ۔ شیخ وقاص
انہیں گالیاں دی گئی ہیں۔مہربخاری
میں بالکل مذمت نہیں کروں گا، سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔ شیخ وقاص
محسن نقوی کا فیصلہ انکے ہی منہ پر مارا جائے گا، لندن والوں کو پتہ چل جائے گا کہ جس فسطائیت کی یہ بات کرتے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہے انہیں اور زیادہ سہولتیں ملیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1851733957861347345 https://twitter.com/x/status/1851740865301225809
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/215HPVN.jpeg
Last edited by a moderator: