
بھارت کو افغانستان سے بہترین کامیابی ملی، لیکن گزشتہ روز ہونے والا میچ اس لحاظ سے بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کہ افغان ٹیم ایک دم کیسے اتنی ناقص کارکردگی پر اتر آئی،سب سے زیادہ تو تبصرے میچ کے ٹاس پر چل رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے افغان کپتان نبی کو برق رفتاری سے پہلے بولنگ کی فیصلے کی ہدایت کردی، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1455957627339431945
ٹاس کے بعد ویرات کوہلی اور محمد نبی کے درمیان گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ بھارتی کپتان نے افغانستان کے کپتان کو ٹاس کے بعد بولنگ کا فیصلہ کرنے کو کہا تھا،لیکن حقیقت میں افغانستان کے کپتان نے ہی بھارتی کپتان کو فیصلے سے آگاہ کیا اوراس طرح دیگر میچز میں بھی ہوتا آرہاہے۔
https://twitter.com/x/status/1455965994803994632
صارفین کی جانب سے کہا جارہاہے کہ کیونکہ میچ فکسڈ تھا اسلئے ویرات کوہلی نے طے شدہ فیصلے سے افغان کپتان کو آگاہ کیا اور کوہلی کے کہنے پر ہی بولنگ پہلے کروائی، جبکہ کہا جارہاہے کہ افغان ٹیم جان بوجھ کر بھارت سے میچ ہاری ہے۔ کیونکہ میچ فکسڈ تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلی کامیابی ملی ہے، ابوظبی میں افغانستان کو چھیاسٹھ رنز سے شکست دی گئی ہے،بھارتی ٹیم نے ایونٹ کا سب سے بڑا دو سو دس رنز اسکور بنالیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fact.jpg