
فیصل آباد میں خدیجہ نامی طالبہ پر تشدد کے معاملےپر فنکاروں کیجانب سے بھی مذمتی بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے، فنکاروں نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شادی سے انکار پر فیصل آباد کی میڈیکل کالج کی طالبہ کو بزنس مین شیخ دانش علی،اس کی بیٹی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور اس کی تضحیک آمیز ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا سراپا احتجاج بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین،سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اس معاملےکی پرزور مذمت کی اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اداکار منیب بٹ نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’آئے روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے اور ملزمان چھوٹ جاتے ہیں یہ لاقانونیت ان جانوروں کو مزید ایسے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1560241620083265540
مشہور اداکار احسن خان نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ خدیجہ پر تشدد کی ویڈیوز شیئرکرنے کےبجائے ملزمان خصوصا ویڈیوز بنانے والی خاتون کانام لےکر انہیں شرمندہ کرنے کی ضرورت ہے، احسن خان نے شیخ دانش کی ضمانت منظور ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

سینئر اداکارہ مشی خان نے شیخ دانش کی ضمانت منظوری پر اپنے غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہےکہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اورمثال قائم کررہےہیں کہ یہاں کچھ بھی کرلو، 50 ہزار کی ضمانت دےکر چھٹ جاؤ،ایسے لوگ دوزخ میں جلیں۔

اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تلخ حقیقت ہے کہ یہاں امیر کیلئے کوئی قانون نہیں ہے، نور مقدم کیس کی طرح اس معاملے کو بھی دفن کردیا جائے گا، اللہ غرق کرےایسے لوگوں کو۔

سوشل میڈیا سٹاردنانیر نے کہا کہ ملزمان کا نام لیں اور انہیں شرمندہ کریں، میں ان لوگوں کو جانور بھی نہیں کہنا چاہتی ،شیخ دانش اور اس کی بیٹی برابرکی مجرم ہیں۔

اداکارہ فیضان شیخ نے کہا کہ شکر ہےبے حسی اولمپکس کا حصہ نہیں ہوتی ورنہ سارے گولڈ میڈلزہمارے پاس ہوتے، یہاں سب کو خرید لوگے؟ قبر میں کیسےخریدو گے؟قیامت میں کیسے خریدوگے؟

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adj1h1h1.jpg