
اینٹی کرپشن نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں اراضی کی خریداری سے متعلق کیس میں فرح گوگی کو کلین چٹ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف گوگی کو اینٹی کرپشن یونٹ کی 3 رکنی جے آئی ٹی نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں اراضی خریداری کیس میں الزامات ثابت نا ہونے پر بے قصور قرار دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرح گوگی پر الزام تھا کہ انہوں نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں قواعد وضوابط سے ہٹ کر اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی سستےداموں خرید کر اپنے نام منتقل کروالی تھی، اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات اینٹی کرپشن نے لاہور میں کی جس کے بعد فیصل آباد میں باقاعدہ ایک مقدمہ درج کروایا گیا، تاہم ایک ماہ قبل اس کیس کو دوبارہ لاہور منتقل کیا گیا تھا اور انکوائری کیلئےایک جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔
3 رکنی جے آئی ٹی نے 22 روز کی تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ لیگل ونگ کو جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فرح گوگی نے قواعد وضوابط کے عین مطابق اراضی خریدی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/farha-khan-gogi-anti-cr.jpg