فیس بک ویڈیوز بغیر کسی سافٹ وئیر کے ڈاؤن لوڈ کریں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کون شخص استعمال نہیں کرتا ؟ اور اگر اسے استعمال کرتے ہیں تو ویڈیوز بھی ضرور دیکھتے ہوں گے؟
کیا آپ کو کبھی انہیں دیکھنے یا شیئر کرنے کے علاوہ یہ خیال نہیں آیا کہ اس ویڈیو کو کیسے ڈاﺅن لوڈ کیا جائے ؟

ویسے تو بظاہر ان ویڈیوز کا حصول کافی مشکل لگا ہے مگر یہ کام آپ کی توقع سے بھی آسان ہے اور کسی سافٹ ویئر کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی خاص طور پر اگر آپ ویڈیو کوالٹی یا معیار پر سمجھوتہ کرلیں۔

سب سے پہلے تو جو ویڈیو ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس کو پلے کریں اور پھر اسے پاپ اپ ونڈو میں کھول لیں ۔
5728bd03aa803.jpg

اب براﺅزر میں یو آر ایل میں جاکر www کو ڈیلیٹ کرکے m لکھیں اور انٹر کردیں، جیسے m.facebook.com۔
5728bd03b0440.jpg

اب اس ویڈیو کو پلے کرنے کے لیے کلک کریں۔
5728bd03e3c75.jpg


پھر ویڈیو کے اوپر ماﺅس سے رائٹ کلک کرکے سیو ویڈیو ایز کے آپشن کو منتخب کرلیں۔
5728bd047c59d.jpg

بس آپ کی ویڈیو کمپیوٹر میں سیو ہوجائے گی اور کسی سافٹ ویئر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔


https://www.dawnnews.tv/news/1036746/
 
Last edited:

Back
Top