'فوج 50 تجارتی ادارے چلا رہی ہے'

خداداد

Senator (1k+ posts)
جتنے ڈی ایچ اے ہیں سب زمینیں غریبوں سے سستے طریقے سے ہتھیا کے کروڑوں میں بیچتے ہیں یہ فرعون اور جن کی زمین ڈی ایچ اے کی باؤنڈری سے لگ جائے اس کو کچھ بنانے بھی نہیں دیتے تا کہ بعد میں اونے پونے داموں خریدی جا سکے۔ سب فرعون بیٹھے ہیں ڈی ایچ اے کو مینج کرنے والے۔ اور ادھر بوٹ پالشیے کہتے ہیں کہ یہ اسلامی فوج ہے۔ مائے فٹ یہ مطلبی اور کانی دجالی فوج ہے۔ اور ان سے مراد سب کمیشنڈ افسر ہیں بیچارے نان کمیشنڈ رینک والے نہیں۔

بڑی عجیب منطق ہے آپ کی۔ تمام کمشنڈ افسر کیسے دجالی ہوگئے؟ اور تمام نان کمشنڈ کیسے غیر دجالی ٹھہرے؟ پیمانہ کیا ہے دجالی یا غیر دجالی قرار دینے کا؟

یہ ٹھیک ہے کہ کالی بھیڑیں ہر ادارے میں ہوتی ہیں اور فوج بھی ہر طرح کے نیک اور بد کردار انسانوں پر مشتمل ادارہ ہے۔ برائی کی مذمت ہونی چاہیے نہ یہ کہ ساری فوج پر الزام لگا دیا جائے۔ کل اگر کبھی اس ملک کو ضرورت پڑی تو ہم شاید دوسرے ممالک میں اپنی زندگیوں میں مصروف ہوں لیکن اس وقت یہ فوج ہی ہمارے آبائی وطن کے لیے لڑے گی۔ کرپٹ لوگوں کی بھرپور مذمت کریں لیکن اس فوج کو کم از کم وہ عزت دینا تو ہمارا فرض ہے جو اسکا حق ہے۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Not sure when you were born, but when the 'amazing DHA Lahore' was built (in the 70s), the land where it sits was about 30 miles outside of major civilization in Lahore, and the officers getting accommodation there used to fret and think about leaving the army just for this.
When DHA Karachi was built, the area was almost 95% empty, and the few distant buildings in Clifton were the only sign of life.

On account of being remote, the land was naturally bought for cheap. It is the DHA directorate, and the disciplined residents and their lifestyle that made the place what it is today.

Have you seen the govt officers housing in Township Lahore? The smallest sized house there is 4 kanals (2000sq yards), yet noone ever thinks of buying a house there. You will never see politicians willing to pay any price for a house in township GOR. Ever wonder why?

Its the management and people that make a place worth living, not its location or size. Case in point, askari apartments right next to the Lahore airport.. tiny 2 bed apartments are being built in what seem like cramped buildings in Askari colony....yet the selling prices have already breached 20 million for those tiny apartments. Ever wonder why?
یہ جو آپ نے مجھ سے پوچھا ہے خود سے بھی پوچھیں کہ آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ سب کیوں ایسا ہے؟ کیوں کے فوجیوں نے زمینیں سستے داموں خرید کے ان کو شہروں سے بھی اچھا ڈویلپ کیا ۔ پتہ ہے کیوں؟ کیوں کہ وہ بلڈی سویلینز کی طرح نہیں رہ سکتے تھے۔ ان سویلینز کی طرح جن پہ وہ سیاسی کتے چھوڑ گئے ہیں۔ زمینوں پہ قبضے سوائے ڈی ایچ اے کے سب کالونیوں میں ہو جاتے ہیں۔ آپ نے کبھی سوچا ہے کیوں؟ انڈر گراؤنڈ وائرنگ تمام شہر کو چھوڑ کے صرف فوجیوں کے محلے میں کیوں ہوتی ہے؟ کبھی سوچا ہے؟ پہلے سوچیں کہ آپ کے ملک میں برابری کیوں نہیں ہے۔ پہلے سوچیں کہ گدھوں کو ہمارے سر پہ مسلط کر کے مقدس گائیں مقدس کیوں نظر آتی ہے۔ دیں مجھے اختیار اور پاور میں اپنے پورے لاھور کو ڈی ایچ اے سے بہتر نہ بنا کہ دکھاؤں تو میرا نام بدل دینا۔ یہ جتنی عوام گلی محلوں میں گند پھیلاتی ہے ان کو ڈنڈے اور بھاری جرمانے کے سبق سے سیدھا کر کے لاھور صاف ستھرا نہ کیا تو کہنا۔ بھائی جان فوجی وہ مالک مکان ہیں جو اپنے گھر کا گند گلی میں پھینک کے صاف ستھرے گھر کے مالک کہلاتے ہیں۔ جائیں سوچیں پہلے کہ پاکستان میں برابری کیوں نہیں ہے۔ پھر آپ ایور ونڈر وائے کیا کرنا۔ خود سے۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
بڑی عجیب منطق ہے آپ کی۔ تمام کمشنڈ افسر کیسے دجالی ہوگئے؟ اور تمام نان کمشنڈ کیسے غیر دجالی ٹھہرے؟ پیمانہ کیا ہے دجالی یا غیر دجالی قرار دینے کا؟

یہ ٹھیک ہے کہ کالی بھیڑیں ہر ادارے میں ہوتی ہیں اور فوج بھی ہر طرح کے نیک اور بد کردار انسانوں پر مشتمل ادارہ ہے۔ برائی کی مذمت ہونی چاہیے نہ یہ کہ ساری فوج پر الزام لگا دیا جائے۔ کل اگر کبھی اس ملک کو ضرورت پڑی تو ہم شاید دوسرے ممالک میں اپنی زندگیوں میں مصروف ہوں لیکن اس وقت یہ فوج ہی ہمارے آبائی وطن کے لیے لڑے گی۔ کرپٹ لوگوں کی بھرپور مذمت کریں لیکن اس فوج کو کم از کم وہ عزت دینا تو ہمارا فرض ہے جو اسکا حق ہے۔
عزت اور حق دینا ہمارا فرض ہے اور بلڈی سویلین ہونا گالیاں کھانا اور کیڑے مکوڑے جیسا سلوک برداشت کرنا ہمارا حق ہے۔ زرعی زمینیں کھانا ان کا حق ہے اور ہمارا فرض ان کو زرعی زمینیں فراہم کرنا ہے۔ دہشت گردی سے مرنا ہمارا حق ہے اور امریکہ سے ڈالر وصول کرنا ان کا فرض۔ سیاسی گِدھوں کی پیدائش اور پرورش ان کا حق ہے اور ان گِدھوں کو خون اور گوشت نوچوانا ہمارا فرض ہے۔ کمیشنڈ ہی سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نان کمیشنڈ جانیں بھی دیتے ہیں اور ریٹائر ہو جائیں تو پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ سے زیادہ ان کو کوئی جاب یا تھوڑی سی پنشن کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ مبارک ہو آپ کو وہ فوج جس کو اپنے بچے مرنے پہ آپریشن یاد آیا۔ جب معصوم قبائلی اور عام پاکستانی مر رہے تھے تو یہ ڈی ایچ اے کے ارد گرد ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے سپاہیوں کی فوج کے بیچ سکون سے زندگی گزار رہے تھے۔ اور ہمیں کہ رہے تھے کہ احسان مانو ہمارا۔
کون سا ادارہ؟ یہ جنرل آسمان سے اترتے ہیں؟ یہ سیاسی گدھ آسمان سے اترنے والے فرشتوں نے بنائے تھے یا مردِ مومن انڈے سے نکلا تھا؟ بھٹو کیا مرغی کے انڈے سے سیدھا وزیرِ خارجہ بنا تھا؟ یہ فوج ہی سٹیٹس کو ہے۔ فوج سویلینز کو ڈراتی ہے کہ میں نہ ہوئی تو میرے ناجائز بچے یعنی سیاسی گدھ تمہیں کھا جائیں گے، اس لیے میں مقدس گائیں ہوں۔ خبردار جو مجھے کچھ کہا۔ کدھر ہے وہ زنانی جس کو زرداری کی غداری نظر آ گئی اپنے بھائی کے انڈے دینا نظر نہیں آیا؟ کہاں ہے کانا دجال راحیل شریف جسے پنجاب کے علاوہ پورے پاکستان میں کرپٹ اور دہشتگرد نظر آتے ہیں۔ مائی فٹ ایسی دجالیت والے رویہ پہ۔
 
Last edited:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
یہ جو آپ نے مجھ سے پوچھا ہے خود سے بھی پوچھیں کہ آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ سب کیوں ایسا ہے؟ کیوں کے فوجیوں نے زمینیں سستے داموں خرید کے ان کو شہروں سے بھی اچھا ڈویلپ کیا ۔ پتہ ہے کیوں؟ کیوں کہ وہ بلڈی سویلینز کی طرح نہیں رہ سکتے تھے۔ ان سویلینز کی طرح جن پہ وہ سیاسی کتے چھوڑ گئے ہیں۔ زمینوں پہ قبضے سوائے ڈی ایچ اے کے سب کالونیوں میں ہو جاتے ہیں۔ آپ نے کبھی سوچا ہے کیوں؟ انڈر گراؤنڈ وائرنگ تمام شہر کو چھوڑ کے صرف فوجیوں کے محلے میں کیوں ہوتی ہے؟ کبھی سوچا ہے؟ پہلے سوچیں کہ آپ کے ملک میں برابری کیوں نہیں ہے۔ پہلے سوچیں کہ گدھوں کو ہمارے سر پہ مسلط کر کے مقدس گائیں مقدس کیوں نظر آتی ہے۔ دیں مجھے اختیار اور پاور میں اپنے پورے لاھور کو ڈی ایچ اے سے بہتر نہ بنا کہ دکھاؤں تو میرا نام بدل دینا۔ یہ جتنی عوام گلی محلوں میں گند پھیلاتی ہے ان کو ڈنڈے اور بھاری جرمانے کے سبق سے سیدھا کر کے لاھور صاف ستھرا نہ کیا تو کہنا۔ بھائی جان فوجی وہ مالک مکان ہیں جو اپنے گھر کا گند گلی میں پھینک کے صاف ستھرے گھر کے مالک کہلاتے ہیں۔ جائیں سوچیں پہلے کہ پاکستان میں برابری کیوں نہیں ہے۔ پھر آپ ایور ونڈر وائے کیا کرنا۔ خود سے۔

Sir ji...aap ko yeh ikhtiyar fauj nay nahin dena. yeh ikhtiyar awam ney khud lena hai, in kambakht chor politicians ko nikaal kay.
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
عزت اور حق دینا ہمارا فرض ہے اور بلڈی سویلین ہونا گالیاں کھانا اور کیڑے مکوڑے جیسا سلوک برداشت کرنا ہمارا حق ہے۔ زرعی زمینیں کھانا ان کا حق ہے اور ہمارا فرض ان کو زرعی زمینیں فراہم کرنا ہے۔ دہشت گردی سے مرنا ہمارا حق ہے اور امریکہ سے ڈالر وصول کرنا ان کا فرض۔ سیاسی گدھوں کی پیدائش اور پرورش ان کا فرض ہے اور ان گدھوں کو خون اور گوشت نوچوانا ہمارا فرض ہے۔ کمیشنڈ ہی سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نان کمیشنڈ جانیں بھی دیتے ہیں اور ریٹائر ہو جائیں تو پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ سے زیادہ ان کو کوئی جاب یا تھوڑی سی پنشن کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ مبارک ہو آپ کو وہ فوج جس کو اپنے بچے مرنے پہ آپریشن یاد آیا۔ جب معصوم قبائلی اور عام پاکستانی مر رہے تھے تو یہ ڈی ایچ اے کے ارد گرد ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے سپاہیوں کی فوج کے بیچ سکون سے زندگی گزار رہے تھے۔ اور ہمیں کہ رہے تھے کہ احسان مانو ہمارا۔

ساری فوج کو میں حاجی نہیں کہتا۔ یہاں ہر طرح کے ہی لوگ ہیں۔ لیکن آپ کا غصہ عقل کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔ اپنی رائے کو متوازن کریں۔ تصویر کا دوسرا رخ آپ دیکھ نہیں رہے اور کرپٹ لوگوں کے غصے میں ساری فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
ساری فوج کو میں حاجی نہیں کہتا۔ یہاں ہر طرح کے ہی لوگ ہیں۔ لیکن آپ کا غصہ عقل کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔ اپنی رائے کو متوازن کریں۔ تصویر کا دوسرا رخ آپ دیکھ نہیں رہے اور کرپٹ لوگوں کے غصے میں ساری فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
بھائی آپ خود کہتے ہیں کہ فوج ایک ادارہ ہے۔ تو ادارے پہ ہی تنقید ہو گی۔ رائے متوازن؟؟؟ ابھی تو صرف آدھا سچ بولا ہے۔ ترقی تو آپ کو پتہ ہی ہو گی کیسے ہوتی ہے ہماری حاجی فوج میں؟
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Sir ji...aap ko yeh ikhtiyar fauj nay nahin dena. yeh ikhtiyar awam ney khud lena hai, in kambakht chor politicians ko nikaal kay.
چلیں پھر ہم بحث کریں کہ پہلے مرغی آئی تھی یا انڈہ۔ کھوتی عوام کو صرف چند ٹکڑے چاہیے چاہے فوجی ہوں یا سیاسی۔ کیونکہ عزتِ نفس ان کے نزدیک شجرِ ممنوعہ ہے۔
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
بھائی آپ خود کہتے ہیں کہ فوج ایک ادارہ ہے۔ تو ادارے پہ ہی تنقید ہو گی۔ رائے متوازن؟؟؟ ابھی تو صرف آدھا سچ بولا ہے۔ ترقی تو آپ کو پتہ ہی ہو گی کیسے ہوتی ہے ہماری حاجی فوج میں؟

آدھا سچ کیوں بول رہے ہیں؟ پورا سچ بولیں۔ کرپٹ افسروں کا نام لیں یہاں۔ ان کے کالے کرتوت بتائیں سب کو اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں تو۔ اور ایک دو لعنتیں پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں کو میری طرف سے بھی بھیح دیں۔ کرپٹ اور بد عنوان کرداروں پر تنقید کریں لیکن فوج کو ایک ادارے کے طور پر بلا جواز ہدف تنقید نہ بنائیں۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
آدھا سچ کیوں بول رہے ہیں؟ پورا سچ بولیں۔ کرپٹ افسروں کا نام لیں یہاں۔ ان کے کالے کرتوت بتائیں سب کو اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں تو۔ اور ایک دو لعنتیں پاکستان سے بے وفائی کرنے والوں کو میری طرف سے بھی بھیح دیں۔ کرپٹ اور بد عنوان کرداروں پر تنقید کریں لیکن فوج کو ایک ادارے کے طور پر بلا جواز ہدف تنقید نہ بنائیں۔
:lol:
آپ لوگ پوری نون لیگ کو گالیاں کیوں نکالتے ہیں؟ کیا نون لیگ میں سب کرپٹ ہیں؟ نہیں کیوں کہ ان کا سربراہ چور اور ڈکیت ہے۔ پی ٹی آئی کو ہم ووٹ کیوں دیتے ہیں؟ کیوں کے وہاں سارے حاجی ہیں؟ نہیں کیوں کہ عمران خان جیسا بھی ہو وہ کرپٹ نہیں ہے۔ دیں آپ مجھے ایف آئی اے۔ کر دیتا ہوں آپ کی خواہش پوری۔ ویسے تو زنانی کا بھائی ہی ٹسٹ کیس ہے۔ دیکھ لیتے ہیں کہ پورا ٹولہ اندر ہوتا ہے کہ صرف قربانی کا کوئی بکرا۔ یا جو چند مہینے پہلے راحیل بہت ہی شریف نے فوجی احتساب کا ڈرامہ لگایا تھا وہی یہاں بھی دکھایا جائے گا۔
 
مزے کی بات یہ ہے کہ اسی فورم پہ چند دن پہلے مجھے بوٹ پالشیے کا خطاب دیا گیا تھا۔
:lol:
میں تو جہاں کریڈٹ ڈیو ہوتا ہے دے دیتا ہوں۔
:biggthumpup:
 
خداداد

Senator (1k+ posts)

:lol:
آپ لوگ پوری نون لیگ کو گالیاں کیوں نکالتے ہیں؟ کیا نون لیگ میں سب کرپٹ ہیں؟ نہیں کیوں کہ ان کا سربراہ چور اور ڈکیت ہے۔ پی ٹی آئی کو ہم ووٹ کیوں دیتے ہیں؟ کیوں کے وہاں سارے حاجی ہیں؟ نہیں کیوں کہ عمران خان جیسا بھی ہو وہ کرپٹ نہیں ہے۔ دیں آپ مجھے ایف آئی اے۔ کر دیتا ہوں آپ کی خواہش پوری۔ ویسے تو زنانی کا بھائی ہی ٹسٹ کیس ہے۔ دیکھ لیتے ہیں کہ پورا ٹولہ اندر ہوتا ہے کہ صرف قربانی کا کوئی بکرا۔ یا جو چند مہینے پہلے راحیل بہت ہی شریف نے فوجی احتساب کا ڈرامہ لگایا تھا وہی یہاں بھی دکھایا جائے گا۔

یہاں آدھی رات ہونے کو ہے۔ باقی بات پھر کبھی۔ ٹیک کیئر
 
seedasada

MPA (400+ posts)

:lol:
آپ لوگ پوری نون لیگ کو گالیاں کیوں نکالتے ہیں؟ کیا نون لیگ میں سب کرپٹ ہیں؟ نہیں کیوں کہ ان کا سربراہ چور اور ڈکیت ہے۔ پی ٹی آئی کو ہم ووٹ کیوں دیتے ہیں؟ کیوں کے وہاں سارے حاجی ہیں؟ نہیں کیوں کہ عمران خان جیسا بھی ہو وہ کرپٹ نہیں ہے۔ دیں آپ مجھے ایف آئی اے۔ کر دیتا ہوں آپ کی خواہش پوری۔ ویسے تو زنانی کا بھائی ہی ٹسٹ کیس ہے۔ دیکھ لیتے ہیں کہ پورا ٹولہ اندر ہوتا ہے کہ صرف قربانی کا کوئی بکرا۔ یا جو چند مہینے پہلے راحیل بہت ہی شریف نے فوجی احتساب کا ڈرامہ لگایا تھا وہی یہاں بھی دکھایا جائے گا۔
​پلیز بھائی۔۔پلیز

مریض کو کینسر ہوجاتا ہے تو اسکے علاج کی فکر کی جاتی ہے نہ کہ مرض کی تباہ کاریوں کے تفصیلی بیان ،اور جذباتی بیان بازیوں کے بعد مزید ذہنی پریشانی مول لینا

بیشک صورت حال ایسی ہی ہے یا شائد اس سےبھی کچھ زیادہ خراب جیسی آپ فرمارہے ہیں،مگر سوال یہ ہے کہ قوم کا آپ جیسا عنصر جو بلا تعصب یہ سب محسوس کرنے پر قادر ہے ، اس صورت حال میں اسکے کرنے کے کیا کام ہیں؟لیکن اس سے بھی پہلے یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا آپ ایک آزاد قوم کے فرد ہیں؟یا آج بھی،استعمار کی ایک نئی شکل کے تحت انگریز کے غلام ہیں؟

آپ اپنے حالات پر جتنا بھی غور فرمائینگے،محسوس کرینگے کہ آپ آج بھی غلام ہیں،،فرق صرف یہ ہے کہ پہلے وائسرائے ملکہ کی ہدایت پر ڈائیرکٹ حکومت کرتا تھا، آج قوم میں تراشے ہوئےاسکے لوگ اسکی ہدایات کے تحت قوم کو برباد کررہے ہیں۔۔مسلمانان پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنا، جسمانی طور پر ملیا میٹ کرنا، اور ذہنی طور پر پست کرنا، انکا بنیادی کام ہے۔۔۔۔۔۔اگر آپ ایسا محسوس کرلیں تو پھر دہائیاں دینا اور شکایتیں کرنا احمقانہ بات ہی ہوگی۔۔یاد رکھئے پاکستان کے سیاستدان، سول ملٹری بیوروکریسی، ملا اور لبرل فسادی، سب ایک ہی دیوی کے پجاری ہیں۔۔۔لباس الگ الگ ہیں، مگر ایک ہیں،،اور وہی سب کچھ کررہےہیں جو بٹوارے سے پہلے انگریز مسلمان کے ساتھ کررہا تھا،،سوچیں ایسا ہے کہ نہیں؟تو پھر کس سے کہہ رہے ہیں آپ؟

برصغیر باالخصوص مسلمانان پاکستان اپنی تاریخ کے خوفناک ترین دور سے گذر رہے ہیں،قومیں جہاں جاکر تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں ہم شائد اس سےایک قدم دوری پر ہیں ۔۔۔۔۔اس وقت قوم میں صاحب فہم لوگ۔۔اگر کہیں ہیں تو۔۔انہیں چاہئے کہ مسئلہ کی ہولناکی کو سمجھیں اور مل بیٹھ کر سنجیدہ اور پر امن حل نکالنے کی کوشش کریں۔۔۔نہ یہ کہ استحصالی قوتوں کا بیان اس انداز میں کریں کہ مایوس ذہن پستی کی مزید گہرائیوں میں جا گریں

اپنی تمام تر خرابیوں کے باوجود طاقتور ،فورسز، ہماری ضرورت ہیں، ہمارے چار پڑوسیوں میں سے تین ہمارے دشمن ہیں،یہ چیز ذہن میں رہے۔ایک طاقتور فوج کے علاوہ ہمارے پاس اپنے بقاء کی کوئی اور ضمانت نہیں ہے۔۔۔۔۔یہ بھی ذہن میں رہے

فی الوقت کرنے کے کاموں میں سر فہرست مذہبی منافرت دور کرنا ہونا چاہئے، دوسرے نمبر پر اپنے بچوں کا اعلی سے اعلیٰ تعلیم دلانا قوم کو اپنا فرض بنا لینا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہی راستہ ہے جس پر چل کر ہم آزاد قوم بن سکتےہیں
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
اب سمجھ آئی انہوں نے جنگ کرنے کے لیے حافظ سعید مسعود اظہر وغیرہ کو کیوں پالا ہوا ہے۔
ظاہر ہے خود تو انہوں نے یہ سب ادارے چلانے ہوتے ہیں تو پھر جنگ بحی تو کسی نے کرنی ہے
 
Poola

MPA (400+ posts)
This and other such posts has been started from media cell of Maryam Nawaz. They are doing the same thing one other websites.

In fact, this cell is aggressively maligning pak army on social media and international discussion forums. In addition to 30 plus ppl in islamabad, they have highly paid team across Pakistan and abroad. I personally know few of them through friends.

Army/Kiyani brought in Nawaz through negotiations with Nisar and Shahbaz and now whole army instit union is paying the price ..... lesson must be learned for future.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

ملکہ نادان جی میں نے کب کہا کہ غلط فرما رہی ہیں .. میں تو ایم حفیظ جی کو تنبیہ کر رہا تھا کہ وہ کہیں این ایل سی سکینڈل میں کی گئی خرد برد میرا مطلب صرف اکاونٹس کی غلطیاں جو کہ چند نادان جرنیلوں سے از راہے تفنن سر زد ہو گئیں پر طنز تو نہیں کر رہے .. آپ کا شکریہ کہ آپ نے بروقت ہمیں مطلع فرما دیا کہ این ایل سی سکینڈل میرا مطلب این ایل سی کورپورشن آرمی کی چیزوں کو اعتماد کے ساتھ نقل اور حمل کے طور پر استعمال ہوتی ہیں ..ایک مرتبہ پھر ایم حفیظ کو کان پکڑنے کا حکم صادر فرمائیں .. یہ خوامخہ آرمی کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہو کر ملک دشمن ثابت ہو رہے ہیں
:):bigok:​

ہاں یہ ٹھیک ہے ..بس میرے کسی بیان پر شک نہ کرنا .

اب آتے ہیں اکاونٹس کی ننھی منی غلطیوں کی طرف ..جس کی طرف جب آپ ایک انگلی سے اشارہ کر رہے تھے ..اس وقت چار انگلیاں آپ کی طرف یعنی عوام کی طرف اشارہ کر رہی تھیں ...

یہ فوجی امریکہ سے نہیں بلوائے گئے ..یہ اسی معاشرے کا حصہ ہیں ...اور جیسا یہ معاشرہ رہ گیا ہے اگر میں نے اس کی طرف کہیں اشارہ کر دیا تو میری چار انگلیاں میری ہی طرف اشارہ کر رہی ہوں گی ہم کرپٹ قوم تو ہیں نا ..
..
ہم جب فوج کی بات کریں گے تو ایک ادارہ کے طور پر کریں گے ....فوج میں ادارہ کی حیثیت سے کرپشن نہیں ہے ..جو اک دکا لوگ کرپٹ نظر آتے ہیں وہ ہمارے ہاں ہر جگہ پائے جاتے ہیں ..
دوسری بات جن فوجیوں کی طرف آپ اکاونٹس کی منی منی غلطیوں کا اشارہ کر رہے ہیں وہ فوجی حاضر سروس فوجی نہیں ہیں ..بلکہ ریٹائر ہو کر کچھ کچھ بلڈی سویلین ہو گئے ہیں ...
اور یو نو ..ہم کچھ کچھ کرپٹ تو ہیں نہ ..

لگتا ہے وقت قریب بلکہ بہت قریب آگیا ہے میرے تھریڈ بنانے کا ..لیکن کیا کروں امریکی صدر کی الیکشن مہم چلانے سے فرصت ملے نا

.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں کھاتی ہے فوج، کھل کر کھاتی ہے، تب ہی تو اس ملک کا سب سے مالدار طبقہ فوجی ہی ہیں- باقی ادارے اس لئیے شور مچاتے ہیں کہ انہیں کھانے کو فوج کچھ نہیں دیتی۔ پنجاب آپریشن کرنا فوج کی ذمّہ داری ہے اور پولیس کی ذمّہ داری بارڈر پر لڑنا ہے- ویسے میں نے ابھی حال ہی میں فوجی افسروں کی بزدلی دیکھی تھی، طورخم بارڈر پر، جب وہاں کسی سپاہی سے بھی پہلے کسی میجر کو گولی لگی تھی- وہ ضرور اپنے فوجیوں کے پیچھے چھپتے ہوئے مارا گیا ہو گا۔ کیپٹین اسفندیار نے بھی پیٹھ پر ہی گولی کھائی تھی-میجر جنرل ثنااللہ نیازی کو تو غالباً کسی مشہور ہوٹل مین رنگ رلیاں مناتے کسی طالبان نے مارا تھا-

بحر حال، ہمارے فوجیوں کو کچھ سیکھنا چاہیئے اپنے ملک کے باقی اداروں سے، خاص کر ایف بی آر، جوڈیشری، واپڈا، او جی ڈی سی، ریلوے، پی آئی اے، پولیس، ایف آئی اے، وغیرہ وغیرہ سے۔

اور اب فوج کو یہ کام بھی چھوڑ دینا چاہیئے کہ وہ ملک میں عوام کو بندوق کی نوک پر گھر سے نکالیں اور زبردستی ان سے کرپٹ سیاستدانوں کے حق میں ووٹ ڈلوائیں-

کھا گئی یہ آرمی، جو ملک کا 19 فی صد بجٹ کھا کر ھڈ حراموں کی طرح اپنے مورچوں میں پڑی رہتی ہے اور شام کو ناکے لگا کر آنے جانے والوں سے بھتہ بھی اکٹھا کرتی ہے- آپ لوگوں میں سے شائد ہی کوئی ہو جس نے کبھی فوجی کو رشوت نا دی ہو، ہاں بھائی، ان میں پٹواریوں، انکم ٹیکس حکام، جوڈیشری، پولیس اور واپڈا والوں جیسی ایمانداری کہاں۔۔۔۔

اور اسکی آرمز ایکسپورٹ میں آتا ہی کیا ہے؟ جے ایف 17 تھنڈر؟ پی او ایف کی "کارنر شاٹ گن" جو دنیا میں صرف پاکستان کے علاوہ اسرایئل کے پاس ہے۔۔۔۔ وہ تو میرے خیال میں سپارکو کا محکمہ اچھی بنا لیتا ان سے- تو یہ ڈیفنس بجٹ میں سے کتنا حکومت کو واپس آتا ہے؟ لازماً باقی اداروں کا عشر عشیر بھی نہیں ہوتا جو ڈیفنس کے ادارے کما کر واپس دیتے ہیں
-

اور پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکس چور ادارے بھی فوجی فاؤنڈیشن اور اے ڈبلیو ٹی ہیں- اس کے علاوہ یہی تو ہیں جنکے واجبات واپڈا اور پی ایس او کی طرف نکلتے ہیں، کوئی میاں صاحب کی لوہے کی بھٹی تو نہیں، جو اپنے بل ٹائم سے جمع کرواتی ہو
 
Last edited:

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
ہاں یہ ٹھیک ہے ..بس میرے کسی بیان پر شک نہ کرنا .

اب آتے ہیں اکاونٹس کی ننھی منی غلطیوں کی طرف ..جس کی طرف جب آپ ایک انگلی سے اشارہ کر رہے تھے ..اس وقت چار انگلیاں آپ کی طرف یعنی عوام کی طرف اشارہ کر رہی تھیں ...

یہ فوجی امریکہ سے نہیں بلوائے گئے ..یہ اسی معاشرے کا حصہ ہیں ...اور جیسا یہ معاشرہ رہ گیا ہے اگر میں نے اس کی طرف کہیں اشارہ کر دیا تو میری چار انگلیاں میری ہی طرف اشارہ کر رہی ہوں گی ہم کرپٹ قوم تو ہیں نا ..
..
ہم جب فوج کی بات کریں گے تو ایک ادارہ کے طور پر کریں گے ....فوج میں ادارہ کی حیثیت سے کرپشن نہیں ہے ..جو اک دکا لوگ کرپٹ نظر آتے ہیں وہ ہمارے ہاں ہر جگہ پائے جاتے ہیں ..
دوسری بات جن فوجیوں کی طرف آپ اکاونٹس کی منی منی غلطیوں کا اشارہ کر رہے ہیں وہ فوجی حاضر سروس فوجی نہیں ہیں ..بلکہ ریٹائر ہو کر کچھ کچھ بلڈی سویلین ہو گئے ہیں ...
اور یو نو ..ہم کچھ کچھ کرپٹ تو ہیں نہ ..

لگتا ہے وقت قریب بلکہ بہت قریب آگیا ہے میرے تھریڈ بنانے کا ..لیکن کیا کروں امریکی صدر کی الیکشن مہم چلانے سے فرصت ملے نا

.
مطلب ساڈھا کتا کتا تہاڈا کتا ٹامی
:P

کرپٹ صرف سویلین ہوتے ہیں باقی وردی والے سب کے سب دودھ کے دھلے کیوں کہ انھیں موقع نہیں ملتا ... اور جب ملتا ہے تو پھڑے بہت کم جاتے ہیں ..اچھا سوری
(serious)

جناب نادان عرف ہیلری کلنٹن جی .. آپ کی معلومات انتہائی محدود اور ڈونالڈ ٹرمپ جتنی ہے این ایل سی کے بارے میں ..

این ایل سی کی تمام ٹاپ منجمنٹ حاضر سروس جرنیلوں اور بریگیڈیئرز پر مشتمل ہوتی ہے .. ایویں انے وا اپنی معلومات نا چھاپ دیا کریں .. کبھی کبھی اگلے بندے کے پاس آپ [FONT=&amp]کی معلومات سے زیادہ مواد موجود ہوتا ہے .. جیسے کہ میں ...کیوں کہ میں نے چیری بلاسم صرف سکول کے زمانے میں استعمال کی تھی .. [/FONT]
;)
موجودہ این ایل سی کے چیئرمین میجر جنرل مشتاق احمد فیصل ہیں جو ابھی تک بقید وردی ہیں اور وردی میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں .
دوسرے آفیسر انچارج لیفٹننٹ جنرل نجیب اللہ خان ہیں .. یہ بھی حاضر سروس ہیں ..

اور جو آفیسرز پھڑے گئے تھے وہ بھی سب حاضر سروس تھے اس گھپلے میرا مطلب ننھی منی اکاونٹس کی ہیر پھیر میں ..

ویسے اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ یہاں شریف صرف وہ ہے جسے موقع نہیں ملا ..مجموعی طور پر ہم شارٹ کٹ تلاش کرنے والی قوم ہیں چاہے وہ امیر ہونے کے لئے ہو یا کسی عہدے پر پوھنچنے کے لئے ..

جلدی سے تھریڈ بنا لیں .. چیری بلاسم کا سٹاک محدود ہے

:lol:​