
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں لمبے عرصے سے پاک فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل باجوہ نے آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر لاہور کورپس کو سراہا۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور کا دورہ کیا جہاں میجرحارث کی عیادت کی جنہیں مبینہ طور پر لیگی رہنماؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ آرمی چیف نے کہا کہ واقعے سے متعلق قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں۔
لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے دو الگ مقامات پر حاضر سروس افسران وسابق فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ ہوتا ہے، قیاس آرائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بروقت اور متحد ردعمل ہونا چاہیے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ فوج کی طاقت عوام سے ہے، دشمن قوتیں طویل عرصے سے دراڑ ڈالنےکی کوشش کررہی ہیں، دشمن قوتوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے دینگے۔
اس کے بعد جنرل باجوہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ٹیکسٹائل اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون میاں گوہر اعجاز کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں بھی شرکت کی۔ جہاں شہر 20 کے قریب کاروباری شخصیات شریک تھیں۔
آرمی چیف نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ پیسہ کمائیں لیکن اس بات پر زور دیا کہ معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے انہیں بھی بروقت ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ جنرل باجوہ نے تاجروں کو ترغیب دی کہ وہ برآمدات پر مبنی نمو کے ذریعے قومی معیشت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں، تاکہ ملک غیر ضروری زرمبادلہ کے ذخائر حاصل کر سکے۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی معاشی نجات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، اس لیے انہوں مے تاجروں پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دے کر تنوع پیدا کریں، کاروباری شخصیات نے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) کی نمو اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں تعطل کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwa-pak-army-cm.jpg