
وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما اور حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں چل رہی تھیں کہ خدانخواستہ انکی موت ہوگئی ہے
اس حوالے سے احمد چٹھہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خیریت سے اور مکمل ہوش میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1588155504777371651
احمد چٹھہ کو دوگولیاں انکے پیٹ میں لگی تھیں لیکن ڈاکٹرز نے بروقت آپریشن کرکے انہیں بچالیا۔
اس پر حماداظہر کاکہنا تھا کہ وہ احمد چٹھہ کے ساتھ ہی ہیں، انکی حالت خطرے سے باہر ہے اور انکی گولیاں نکال لی گئی ہیں
https://twitter.com/x/status/1588145508236902400
واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں عمران خان، فیصل جاوید ، عمر فاروق مائر اور احمد چٹھہ زخمی ہوئے جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک کارکن جاں بحق ہوگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrh1ih1h1.jpg