غذائیں جو کینسر سے بچائیں

barca

Prime Minister (20k+ posts)
غذائیں جو کینسر سے بچائیں

کینسر یا سرطان ایک انتہائی موذی مرض ہے، جس کا علاج دنیا بھر کے ڈاکٹروں کے لیے آج بھی چیلینج کی حیثیت رکھتا ہے۔


دنیا کے کونے کونے میں ماہرین، ڈاکٹر اور محققین اس موذی مرض کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کر چکے ہیں، لیکن ابھی تک اس کا فوری اور سستا طریقۂ علاج ڈھونڈنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ گذشتہ ایک عشرے کے دوران اس مرض میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ ماہرین ابھی تک اس مرض کا کوئی تسلی بخش علاج تلاش کرنے میں کام یاب نہیں ہو پائے ہیں، لیکن کچھ ایسی احتیاطی تدابیر ضرور ہیں جن پر عمل کیا جائے تو کافی حد تک اس مرض سے خلاصی مل سکتی ہے۔ زیرنظر تحریر میں ہم آپ کو 18ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کے اندر قدرت نے اس موذی مرض کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھی ہے۔
402.jpg

1۔ بند گوبھی
بند گوبی ایک صحت بخش غذا ہے جو نہ صرف آپ کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اسے دوا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے اندر موجود Indole-3-carbinol ، خواتین کے ایک خاص ہارمون، ایسٹروجن کا مقابلہ کرتی ہے۔ یہ ہارمون خواتین کے اندر چھاتی کے سرطان کا سبب بنتا ہے۔Indole-3-carbinol ایسٹروجن کے نقصان دہ اثرات کو مفید اجزاء میں بدل دیتا ہے۔
2۔ گوبھی:
3411.jpg

پھول گوبھی کی طرح گوبھی کا شمار بھی صحت کے لیے مفید سبزیوں میں ہوتا ہے۔ یہ سبزی بھی کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گوبھی کو مثانے، چھاتی، آنتوں، غدود اور اووری کے سرطان کا مقابلہ کرنے والی غذا قرار دیا جاتا ہے۔

3۔ مشروم یا کھمبی
مشروم کو وٹامن بی اور آئرن کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ ذیابطیس، الرجی اور کولیسٹرول کا مقابلے کرتا ہے، رسولی سے تحفظ دیتا ہے، علاوہ ازیں یہ کینسر سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دوران علاج سائڈ افیکٹس سے مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

4۔ بروکولی (گوبھی کی ایک قسم)
3311.jpg

’سلفورافین‘ نامی مرکب گوبھی یا اس سے ملتی جلتی سبزیوں میں پایا جاتا ہے جو کینسر سے نمٹنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ مرکب رسولی کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

5۔ گاجر:
گاجر کے اندر دو اجزاء بیٹا کیروٹین اور فالکارینول پائے جاتے ہیں، جو کہ کینسر کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن بعض تحقیقات کے مطابق ’بیٹا کیروٹین‘ کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے لیکن یہ ابھی تک حتمی نہیں ہے۔ گاجروں کا استعمال مختلف اقسام کے سرطان کا مقابلہ کرتا ہے جن میں منہ، گلے، پیٹ، آنتوں، مثانے، غدود اور چھاتی کا سرطان شامل ہے۔

383.jpg

6۔ میٹھے آلو:
میٹھے آلوؤں کے اندر موجود بعض اجزاء پھیپھڑوں، مثانے، گردے، جگر اور چھاتی کے سرطان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

7۔ چکوترا
چکوترا عمومی طور پر ذیابیطس سے بچاؤ اور جسم کو توانا رکھنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ کینسر کا مقابلہ کرنے والی غذا بھی ہے۔ بڑی آنت کے کینسر کو چکوترے کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ چکوترے کے اندر موجود ’’فلیونائیڈز‘‘ کینسر کے خلیوں کی افزائش کو آہستہ کر دیتی ہے۔ واضح رہے کہ دورانِ علاج دواؤں کے ساتھ چکوترے کا استعمال مضر بھی ہو سکتا ہے۔

8۔ انگور
انگوروں کی کینسر کا مقابلہ کرنے والی غذا کے طور پر تحقیق اب ابتدائی مرحلے میں ہے، لیکن یہ یاد رہے کہ انگور کے بیج میں proanthocyanidins نامی کیمیکل آنتوں کے سرطان، غدود یا پروسٹیٹ کینسر اور چھاتی کے سرطان کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

9 ۔ ٹماٹر
3211.jpg

ٹماٹر وٹامن اے، سی اور ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے لیکن اس کے اندر کینسر کا مقابلہ کرنے والا ایک ’’جز‘‘ بھی پایا جاتا ہے، جسے lycopene کہتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکل اور کینسر کے خلیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹماٹر کے اندر موجود وٹامن سی اُن خلیوں کو تباہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو آگے چل کر کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر اجزاء چھاتی کے سرطان، غدود یا پروسٹیٹ کینسر، منہ، لبلبہ اور مثانے کے کینسر سے تحفظ فراہم کر تے ہیں۔

10۔ چیری اور اسٹابریز
چیری اور اسٹابریز کے اندر موجود اجزاء بھی کینسر سیلز بالخصوص پیٹ کے سرطان، بڑی آنت کے سرطان اور چھاتی کے سرطان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ان کے اندر موجود Ellagic acid جلد، مثانے، پھیپھڑوں اور غذائی نالی کے سرطان کے خلاف ایک مہلک ہتھیار ہے۔

11۔ پپیتا:
3112.jpg

پپیتے کے اندر موجود دو مرکبات ’’بیٹا کیروٹین‘‘ اور لائیکو پین ’’فری ریڈیکلز‘‘ کا مقابلہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور مرکب Isothiocyanates بھی خیلوں کو کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایک طرح سے پپیتا کینسر سے بچاؤ کا ایک بہترین پھل ہے۔

12۔ نارنجی اور لیمو
3610.jpg

نارنجی کے اندر limonene نامی اجزاء کینسر کا مقابلہ کرنے والے خلیے پیدا کرتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

13۔ السی کے بیچ
السی کے بیج کینسر کے خلیوں کو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اسے غدود یا پروسٹیٹ کینسر اور چھاتی کے سرطان کا علاج سمجھا جاتا ہے ۔

14۔ لہسن:
377.jpg

لہسن پیٹ کے کینسر، بڑی آنت، غذائی نالی، لبلبے اور چھاتی کے سرطان کے خطرات کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

15۔ ہلدی:
3511.jpg

ہلدی کے اندر Curcumin پایا جاتا ہے جو کہ عمل تکسید کو روکنے والا ایک طاقت ور عامل ہے۔ اس کا کام کینسر کی افزائش اور اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، لیکن اس شعبے پر ابھی تحقیق جاری ہے۔ تاہم بھارت میں روایتی طریقے سے علاج کر نے والوں کا کہنا ہے کہ ہلدی کے اندر بہت سی دواؤں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

393.jpg

16۔ سبز چائے:
ممکن ہے کہ سبز چائے کو اب تک لوگ وزن گھٹانے ہی کے لیے استعمال کرتے رہے ہوں لیکن اب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سبز چائے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

17۔ سویابین:
سویابین کے اندر موجود کچھ اجزاء کو غدود اور چھاتی کے سرطان کو روکنے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔ کینسر کے علاوہ سویابین کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

18۔ تربوز:
Lycopene نامی مرکب ٹماٹر کے ساتھ ساتھ تربوز میں پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب کینسر سے نمٹنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔n

لیمو پانی کے 10 فائدے
4311.jpg

٭ جلدی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے آپ کی جلد کو خوب صورت اور توانا بنانے کے لیے آئے دن نت نئے دعوے کیے جاتے لیکن یہ دعوے اُلٹا آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ اپنی جلد کو خوب صورت اور پرکشش بنانے کے لیے ان مصنوعات کے بجائے اب لیمو پانی کا استعمال کریں۔ یہ آپ کی جلد کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جھریوں اور کیل مہاسوں کو بھی کم کرتا ہے۔
٭ ہمارے ہاں ہر تیسرا شخص ہاضمے کے مسائل کا شکار ہے لیکن گرم پانی اور لیمو کا رس ان بیماریوں سے نمٹنے کا اہم نسخہ ہے۔ یہ خون کو صاف کرتا ہے، بدہضمی، قبض کے خدشات کم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے

 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)


یثرب کے مسیحا سے جب تک نہ دوا لو گے
رستے ہوئے زخموں کو ناسور بنا لو گے
امریکہ نے دنیا کو او یار دیا کیا ہے؟
ایک روگ نیا دے گا، کیا اس کے سوا لو گے


ریاض الرحمن ساغر​


 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
barca bhalla wo konsi ghazza hai jis say rung gulabi ho jatta hai aur tabeet shareef
اس غذا کا مت پوچھو اسے بس راز رہنے دو
یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کی وضاحت درد دیتی ہے
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
اس غذا کا مت پوچھو اسے بس راز رہنے دو
یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کی وضاحت درد دیتی ہے

بہت دیکھے مریض عشق ہم نے ، اب تقاضہ ہے
طبیب عشق بن جاؤ ، محبت مار دیتی ہے

 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بارکےیار ویاہ کا کیا بنا ،لڑکی والوں نے انکار تو نہی کر دیا کیا ؟؟
یو تو نے مایوس ہو کر کینسر کے تھریڈ لگانے شروع کر دیے ہیں ، الله ہی خیر کرے

دال میں ضرور کالا ہے ، سچی سچی بتا یار​
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
بارکےیار ویاہ کا کیا بنا ،لڑکی والوں نے انکار تو نہی کر دیا کیا ؟؟
یو تو نے مایوس ہو کر کینسر کے تھریڈ لگانے شروع کر دیے ہیں ، الله ہی خیر کرے

دال میں ضرور کالا ہے ، سچی سچی بتا یار​
:lol: :lol: :lol:

لڑکی نے ائی ڈی بدل لی ہے خوف اس بات کا ہے جنس بھی نہ بدل لے
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
:lol: :lol: :lol:

لڑکی نے ائی ڈی بدل لی ہے خوف اس بات کا ہے جنس بھی نہ بدل لے

مسافت سے ، رفاقت سے ، یہ سیکھا وصل و فرقت سے
اگر تم اس کنسر سے بچ پاؤ ، محبت مار دیتی ہے

 
Last edited:

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
پا جی یہ کیا بلا ہے ؟(omg)​
پرندوں کی گندگی جو پتھروں میں سالوں سے محفوظ رہتی ہے مجنوں کی محنت مشقت سے کمر درد کے لئے استعمال ہوتی ہے
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)

مسافت سے ، رفاقت سے ، یہ سیکھا وصل و فرقت سے
اگر تم اس کنسر سے بچ پاؤں ،
محبت مار دیتی ہے
محبت اور جنگ میں مرنا جیسا
موت برحق ہے تو ڈرنا کیسا
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
:lol: :lol: :lol:

لڑکی نے ائی ڈی بدل لی ہے خوف اس بات کا ہے جنس بھی نہ بدل لے


اب تو سب کچھ بدلے گی
تم نے سب سے اوپر بند گوبھی لگا دی ہے ، بریسٹ کینسر کے لئے

چل کوئی بات نہی ، فکر نا کر

ایک بھاگی دوسری آ جاۓ گی ;)​
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
محبت اور کینسر میں فرق ہے
کینسر انسان کے پیچھے اور انسان محبت کے پیچھے

ہوس لاحاصل کے پیچھے دوڑاتی ہے محبت نہیں یھاں اپ سوچ لیں غلطی نہ کریں
انسانی فطرت ہے کہ ہر لاحاصل، حاصل ہونے کے بعد اسکے اندر ایک مزید تشنگی بڑھا دیتا ہے
الحمد للہ فقط محبت ہے جو ماضی کا شکر حال کی قدر اور مستقبل کی امید کرواتی ہے