عید پر چور ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے 44 لاکھ نقد، 25 تولہ زیورات لے اڑے

13sspkgharchoruruur.png

عیدالفطر کے موقع پر بھی ملک بھر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے دن ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل کراچی میں رہائش پذیر ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کے گھر پر چوری کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے۔ چوروں نے ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر سے 44 لاکھ روپے نقد، 25 تولے طلائی زیورات اور گھر میں موجود قیمتی اشیاء لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔

غلام سرور ابڑو کی طرف سے تھانہ ساحل میں آکر واقعے کی اطلاع دی کہ وہ عیدالفطر کے سلسلے میں 9 اپریل 2024ء کو اپنے آبائی گائوں چلا گیا تھا جبکہ ان کے بچے اس سے اگلے دن 10 اپریل کو دوپہر کے تقریباً اڑھائی بجے گھر کو بند کر کے گارڈن کے علاقے میں واقع اپنے ماموں کے گھر گئے ہوئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1778680668857237752
غلام سرور کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا افنان رات کے تقریباً 11 بجے کے قریب اپنے گھر واپس آیا تو دیکھا کے کمرے میں موجود الماریوں کے لاک اور لاکر کھلے ہوئے تھے اور میری گاڑی فروخت کر کے حاصل کی جانیوالی روم 44 لاکھ روپے بھی غائب تھی۔ ملزمان نے گھر سے اس کے علاوہ بھی قیمتی سامان چور کر لیا ہے جس کیلئے اپنے بچوں سے معلومات لے رہا ہوں۔

غلام سرور کے بیٹے نے بتایا کہ الماری کا لاک اور لاکر ٹوٹے ہونے کے ساتھ اس کے اندر موجود بیوٹی باکس میں رکھے ہوئے میری مرحوم اہلیہ کے طلائی زیورات (چوڑیاں، کنگن وغیرہ) جن کا مجموعی وزن تقریباً 25 تولہ تھا غائب تھے۔ الماری سے برہان کا شناختی کارڈ چوری کرنے کے علاوہ چور سی سی ٹی وی رائوٹر بھی چرا کر لے گئے۔

ساحل تھانہ کی پولیس نے ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کا بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ دفعہ 454,457 اور 380 کے تحت الزام نمبر 78/2024درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

یہ چوروں کے آپسی مسائل ہیں اس میں عوام کا کیا لینا دینا