عوام مانگے صدارتی نظام

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

بنیادی اصولوں پر یہ بات درست ہے کہ جیسے عوام ہوتے ہیں، ویسے ہی حکمران ان پر مسّلط کردیئے جاتے ہیں۔ لیکن جہاں اتنے لوگوں نے کرپشن جیسے ناسور کے خلاف ووٹ دیا ہے اور اپنے لیڈر سے مطالبہ بھی یہی کر رہے ہیں کہ اس ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جائے، تو میرا خیال ہے کہ کچھ رمق ان میں ایمانداری کی باقی ہے۔

باقی کچھ لوگوں کو میں نے بہ دل نخواستہ بھی کرپشن کرتے دیکھا ہے کہ اس نظام میں ان کے لیئے کوئی جگہہ ہی نہیں بچتی اگر وہ بھی اس کرپٹ ٹولے کا حصّہ نہ بنیں۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں شاہ جی اور امید پر ہی دنیا قائم ہے۔

یہ تو نظر آگیا کہ اگر ایک بندہ اس نظام میں رہتے ہوئے کوئی بہتری لانے کی کوشش کرے گا بھی تو بھی نہیں کرپائے گا۔

آپ کے کمنٹ کے پہلے حصے کی وجہ سے ہا ہا کیا ہے

میرے نزدیک صرف ووٹ ہی دینا کافی نہیں بلکے خود بھی کرپشن کا انکار کرنا کافی ہے
پاکسان میں دیکھیں تو ہر بندہ زبان کی حد تک تو واقعی کرپشن کا مخالف نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر نہیں

نون لیگ کے حمایتی بھی زیادہ تر نون لیگ کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کہ ان کے نزدیک قرضے لے کر ملک چلانا ، عمران خان کے موجودہ طریقے کار سے بہتر ہے
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کے کمنٹ کے پہلے حصے کی وجہ سے ہا ہا کیا ہے
جناب ہمیں تو آپکا تبسم عزیز ہے۔ معلوم ہے کہ تمسخرانہ ہاہا نہیں تھی بلکہ برجستگی سے بھرپور تھی۔ تو ہم اپنے آپکو خوشقسمت تصوّر کرتے ہیں۔

میرے نزدیک صرف ووٹ ہی دینا کافی نہیں بلکے خود بھی کرپشن کا انکار کرنا کافی ہے
پاکسان میں دیکھیں تو ہر بندہ زبان کی حد تک تو واقعی کرپشن کا مخالف نظر آتا ہے لیکن عملی طور پر نہیں
بلکل جناب، معاشرے کو کلی طور پر پاک صاف نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن چلیں، جو کم از کم زبان سے ہی اقرار کرتے ہیں، اگر ان کے دلوں کا حال اللہ پر چھوڑ دیا جائے، تب بھی، کم از کم دوسرے درجہ ایمان میں تو کہیں نہ کہیں اپنی جگہہ بنا لیتے ہیں۔

یہ بڑا مربوط جال ہے ہمارے آس پاس۔ کچھ لوگوں کو میں نے مجبوری میں کرپشن کرتے بھی دیکھا ہے۔ تفصیلات غیر ضروری ہوجائیں گی۔

نون لیگ کے حمایتی بھی زیادہ تر نون لیگ کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کہ ان کے نزدیک قرضے لے کر ملک چلانا ، عمران خان کے موجودہ طریقے کار سے بہتر ہے
ان میں بھی بہت سارے ایسے ہیں جن کا مسئلہ تعلیم کی کمی ہے اور دوسرے وہ ہیں جو اس کرپٹ نظام کے خود گُرگے ہیں۔
اب جس شخص کو معاشیات صرف اپنی تنخواہ اور گھر کے ماہانہ اخراجات سے زیادہ معلوم نہ ہو، اسکو کیا کہا جاسکتا ہے؟
ہاں لیکن جو خود اس کرپٹ نظام سے مستفیظ ہونے والے ہیں، ان کو واقعی الٹا لٹکانے کی ضرورت ہے۔ اصل مجرم وہی ہیں۔
 
Back
Top