عوام طوفانی مہنگائی سے پریشان،مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے تجاوز

inf-pakistan-shehbaz-govt.jpg


ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا جب کہ 44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ مہنگائی کی شرح میں شرح 0.30 فیصد کم ہوئی جب ادارہ شماریات کے مطابق آٹا ،گھی، چینی، تازہ دودھ، بکرے کے گوشت، چاول اور نمک سمیت رواں ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 10 میں استحکام رہا،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 1705 روپےہوگئی، گھی ، دال ماش، دال مسور، چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جب کہ پیاز ، لہسن اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Where are harmakhor lifafas?.They used to criticise PTI on a daily basis for not controlling inflation.Why are these munafiqs silent now.The inflation is the highest in Pakistan’s history,the rupee has collapsed,millions of people have lost jobs.The country has defaulted as admitted by Khaja Sera of Sialkot.