
چیئرمین برابری پارٹی پاکستان گلوکار جواد احمد عمران خان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اس بار انہوں نے ایک ایسی ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے جس میں ایک کمسن بچہ پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرا رہا ہے اور اس کی بیک گراؤنڈ پر جواد احمد کا ہی گانا لگا ہوا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انس حفیظ نامی صارف نے شیئر کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ عمران خان کو شرم نہیں آتی ایک غریب نا سمجھ بچے کے ہاتھ میں اپنی پارٹی کا پرچم پکڑوا کر ویڈیو بنا رہا ہے۔ جب کہ اس کے اپنے کھرب پتی بچے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1631645716182335495
معلوم ہوتا ہے کہ جواد احمد کو اس ویڈیو پر زیادہ غصہ اس لیے آیا کیونکہ اس پر جو گانا استعمال کیا گیا وہ انہی کا گایا ہوا ہے۔ اس پر جواد احمد نے مزید لکھا کہ اوپر سے اس پر میرا وہ گانا لگوا رہا ہے جو میں نے ہر پاکستانی کیلئے بنایا ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ گانا عمران خان کیلئے نہیں ہے، اس کیلئے شدید تنقیدی الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گانا میں نے ہر پاکستانی کیلئے بنایا ہے مگر عمران جیسے منافق، مکار، کرپٹ اور جھوٹے کیلئے نہیں۔