عمران نیازی اور ڈونلڈ ٹرمپ شکل اور حرکتوں سے آپس میں کافی ملتے ہیں۔ اتفاق سے دونوں ہی سیلیکٹڈ ہیں۔
نیازی کا امریکہ جانا ریاست پاکستان کے پل میں تولہ پل میں ماشہ والی خارجہ پالیسی کا اظہار ہے۔ کل تک چین مائی باپ بنا ہوا تھا، اب واپس امریکہ کے چرنوں میں بیٹھنے کی تیاری ہے۔
امریکیوں کی بوٹ پالشی کے لیے پاک فوج نے پہلے اپنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے بھیجا۔ مزید تابع داری پر مجبور کرنے کے لیے امریکہ نے ہندوستان کے ذریعے جنگ کا ماحول پیدا کروایا۔ رہی سہی کسر کولیشن سپورٹ فنڈ کی بندش اور عیش و عشرت کی کمی نے پوری کردی۔
ممکن ہے کہ کرائے کی فوج افغانستان کے بعد اب ایران کے خلاف بھی استعمال ہو گی اور جسم فروشی اور ایمان فروشی کے اس دھندے سے بڑا مال بنائے گی۔
اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں ان کے استقبال کے لیے گلے سڑے ٹماٹر اور انڈے ذخیرہ کر کے رکھیں۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم کی شان میں بینرز اور پلے کارڈز پر ٹائرین وہائیٹ کو انصاف دلانے کی بات کریں۔
فوجی بوٹ پالش کرتے ہوئے عمران نیازی کے کارٹون بنوائیں اور ان کی ایسی عزت افزائی کریں کہ یہ آئندہ امریکہ جانے سے توبہ کر لیں۔