
عمران ریاض کیس کے مدعی کے متعلق ہوشربا انکشافات ۔۔فوج کا خود ساختہ ترجمان ملک مرید سنگین جرائم کا مرتکب نکلا
اٹک کی مقامی عدالت نے میں عمران ریاض خان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا جس کے بعد انہیں چکوال پولیس نے بھی گرفتارکرلیا۔ عمران ریاض خان سے متعلق فیصلہ کئی گھنٹے تاخیر سے آیا ۔
صحافی کے مطابق عمران ریاض کا کیس انوکھا کیس ہے جس میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن پیش کہا ں کرنا ہے معلوم نہیں ، ایک جگہ سے دوسری جگہ دوسری جگہ سے تیسری جگہ لیکر جارہے ہیں لیکن مقدمے کا مدعی غائب ہے۔
صدیق جان کے مطابق عمران ریاض کے خلاف مقدمہ کا مدعی ملک مرید عباس محکمہ پولیس کا ملازم تھا ،محکمہ پولیس سے بے ضابطگیوں کی وجہ سے فارغ ہوا ۔مرید عباس آج کل ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ڈسپنسر کی نوکری کر رہا ہے مدعی مرید عباس کا بھائی مدثر اس وقت اٹک پولیس میں اے ایس آئی کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1544792227490287618
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کوئی ایک ایسا پوائنٹ سامنے نہیں آیا، جہاں عمران ریاض خان نے فوج پر حملہ کیا ہو
صدیق جان نے کہا کہ فوج کا خود ساختہ ترجمان ملک مرید سنگین جرائم کا مرتکب نکلا، اس بندے کو فوری برطرف کردینا چاہیے جس نے ملک مرید جیسے شخص کو مدعی بنا کر اداروں کی ساکھ کو متاثر کیا
https://twitter.com/x/status/1544793250640306177 https://twitter.com/x/status/1544793618451398656
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ہمارا اس گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایف آئی اے کا دائرہ اختیار اور تمام دفعات ختم کردی گئی ہیں۔
نوجوان صحافی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر لکھنے والے نے بھی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایف آئی آر میں بلنڈرز۔ فیصلہ جو بھی آئے لیکن کیس بنانے سے گرفتاری تک کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے
https://twitter.com/x/status/1544794325586006017 https://twitter.com/x/status/1544793982034657281
انہوں نے مزید کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کا سکرپٹ جس نے بھی لکھا ہے اس نے سب کو ذلیل کروا دیا ہے، ن لیگ کے جس بندے کو یہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا، اس نے سب کو مروا دیا ہے.
https://twitter.com/x/status/1544795302384787464
صدیق جان کے مطابق لگتا ہے ن لیگ نے اداروں کو بدنام کروانے کے لیے جان بوجھ کر یہ سب کچا کام کیا ہے، ایسے ایسے بلنڈرز کیے ہیں کہ ان تک صحیح رپورٹ پہنچ گئی تو پورے ٹبر کو 3 دن بوٹوں کی طرف دیکھنے بھی نہ دیں، پالش کی اجازت دینا تو دور کی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1544797749933121540
انکا کہنا تھا کہ میں نے کل عمران ریاض خان صاحب کے ساتھ بہت وقت گزارا ہے، نہیں ہار مانے گا یہ شخص،ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا، پیار سے، دلیل سے قائل تو ہوسکتا ہے لیکن گرفتاری اور ہتھکڑی سے بلیک میل نہیں ہوگا
https://twitter.com/x/status/1544833946436997121
صحافی امیر عباس کا کہنا تھا کہ ایک عمران کو مٹاتے مٹاتے آپ نے لاکھوں عمران پیدا کر دیئے۔حیف ہے اس حکمت عملی پر اور تُف ہے اس عدالتی نظام پر جس نے پہلے 36 گھنٹے حدود کے تعین پر لگائے اور جیسے ہی اٹک سے ضمانت ہوئی تو چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس دور نے تو ضیا الحق کی بھی بخشش کروا دی
https://twitter.com/x/status/1544880433694900224
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrn1i1i1121.jpg