عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی رپورٹ،فواد چودھری میدان میں آگئے

17fawadhhelldifaahgs.png

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما فوادچوہدری نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے سفر پر کروڑوں روپے کےا خراجات کے حوالے سے صحافیوں کی رپورٹس پر ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حسن ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کچھ اعداد وشمار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے 2022 تک عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر میں سیر کرتے رہے اور یہ سیر قوم کو 98 کروڑ روپے کی پڑی، انہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال بھی بے دریغ کیا اور قوم پر یہ احسان بھی جتادیا کہ میں تو بنی گالہ میں رہتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1782129940412170665
اس ٹویٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے صحافی شبیہ الحسنین نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا خرچ قوم کو 98 کروڑ میں پڑا، یہ وہی عمران خان ہیں جو اس وقت قوم کو سادگی کی مہم کا چورن بیچا کرتے تھے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2021 میں سب سے زیادہ سفر کیا گیا، ایک گھنٹے کا خرچہ2 لاکھ 75 ہزار روپے آیا اور فواد چوہدری اس بارے میں کیا کہتے تھے؟

https://twitter.com/x/status/1782295662765240604
فواد چوہدری نے اپنا ذکر کرنے والے صحافی کو جواب دیتے ہوئے بیان جاری کیا اور کہا کہ وزیراعظم کوئی کرایے کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرتے تھے، وزیراعظم کا ایک اپنا ہیلی کاپٹر ہوتا ہے ، اور اس شعبے کے حوالے سے تھوڑی بہت بھی سمجھ بوجھ رکھنےوالا یہ جانتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا آپریشنل خرچ بہت کم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہائی کورٹ میں عمران خان کے جیل کے اخراجات پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے 14 اہلکار تعینات ہیں ، رپورٹ میں ان اہلکاروں کی تنخواہ ودیگر اخراجات بھی شامل کی گئی ہے، ہیلی کاپٹر رپورٹ بھی ایسی ہی ایک مہان رپورٹ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1782327005645529593
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ہیلی کاپٹر استعمال نہ بھی کرے تو بھی اسکے دو پائلیٹ اور اسٹاف کی تنخواہ، مینٹینس کہ اخراجات تو ہر مہینے دینے ہی ہوتے ہیں. اگر سواری کہ لئے گھوڑا رکھا ہے تو آپ سواری نہ بھی کریں تو گھوڑے کہ دانہ پانی کا خرچہ اور اسکے مالشی کی تنخواہ تو دینی ہی پڑے گی
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
  1. Jo apna mamooli sa elaaj bhi Pakistan ke hospitals mein nahi kerwa sakte
  2. Jo bura waqt aane par mari hoi murghi ke platelets dikha ker bhaag jaate hain
  3. Jo Europe ke mehngay tareen elaaqey mein rehtay hein aur rozana thok ke hisaab se Pakistaniyon se gaaliyan khaate rahtay hain
  4. Jo sarkaari ohdon per birajamaan ho ker bhi aaj tak apne paison aur asaason ki trail nahi de sakay aur apni aulaadon ko bhi haraam thooswaya hai

wo apne boothay khol khol ker kis haiseeyat se helicopter ke kharche ka hisaab maang rahe hain?