
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت توشہ خانہ سے خرید گئے تحائف کی خرید و فروخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ابھی عمران خان گھڑی کے تنازعے سے نکلے نہیں تھے کہ ایک اور انکشاف سامنے آگیا۔
کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے 1987 میں کرکٹ کلب آف انڈیا سے ملا گولڈ میڈل بھی بیچ دیا ہے، میڈل کے خریدار قصور کے شکیل احمد نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1595119727432855553
میڈل کے خریدار شکیل احمد نے بتایا کہ انہوں نے 2014 میں لاہور سے یہ میڈل خریدا تھا، میڈل عمران کو پہنچانے کیلئے سیاستدانوں سے رابطہ کیا مگر عمران تک رسائی نہ ہوسکی،انہوں نے خریدا ہوا گولڈ میڈل پی سی بی کو بغیر رقم کے جمع کروا دیا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے حوالے سے اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں سماعت کا اغاز کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن کی طرف سے بیجھے گئے ریفرنس پر منگل کو سماعت اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی،توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے آغاز سے پہلے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسے عدالت کے سامنے حلف لیا گیا۔ وقاص احمد ملک نے عدالت کے سامنے بیان حلفی لکھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pcbuhssh.jpg