
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی لیڈر نہیں ہے، اسے پاکستانی قوم کی بدحالی کیلئے لانچ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اتحادی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ یہ حکمران صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، انتخابات سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔
عمران خان کے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جلسہ عام میں بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے شدید تنقید کی اور کہا کہ عمران خان سیاسی لیڈر نہیں ہے، اسے پاکستانی قوم کی بدحالی کیلئے لانچ کیا گیا۔ عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاسی لیڈر نہیں، اس کے ساتھ سیاسی لیڈروں جیسا سلوک بند کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1566775521442074624
انہوں نے لکھا کہ: عمران خان کو پاکستان تباہ کرنے اور قوم ومعیشت کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ کیا گیا اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا کے بعد پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566775687062634497
اگر عدلیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا اور نیچے کی طرف ہی جاتا رہے گا، پاکستان کی مسلح افواج پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8maryamtanqeedkhan.jpg