عمران خان کے خلاف آصف زرداری کی ترپ چال کامیاب ہو چکی: محمد مالک کا انکشاف
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آصف زرداری نے اپنا کام کر دکھایا ہے۔ سابق صدر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے۔ پنجاب سے آزاد امیدوار اور بلوچستان میں حالیہ حمایت گیم پلٹ دے گی۔ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو سکتی ہے۔
معروف صحافی و اینکر محمد مالک نے دعوی کیا ہے کہ جس دوران دوسری سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں الجھی رہیں، اس تمام صورتحال میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری خاموشی اختیار کیے رہے۔
محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ محمد مالک کا مزید دعویٰ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر آصف زرداری کو صدر مملکت بنانے کیلئے راضی ہو چکے ہیں۔ آصف زرداری گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے ہیں۔ یہ صورت حال سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے پریشان کن ہے کیونکہ شاید وہ پیپلز پارٹی سے اتنے بڑے اپ سیٹ کی امید نہیں رکھتی تھی۔
http://www.humsub.com.pk/144718/newsdesk-392/