عمران خان کے حوالے سے باجوہ صاحب کو خبردار کردیا تھا : حامد میر

hamid-mir-khan-tlk-ssw.jpg


جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے سینیئر تجزیہ کار حامد میر سے سوال کیا، اب جو کشیدگی ہے، تصادم ہے تحریک انصاف کا اداروں کے ساتھ اب وہ اس پوائنٹ پر پہنچ چکا ہے جہاں واپسی کی کوئی گنجائش نہیں؟ عمران خان صاحب نے کچھ نام بھی لئے تنقید بھی کی۔

حامد میر نے کہا پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار اور ڈی جی آئی ایس آئی انجم ندیم نے کسی کا نام نہیں لیا،انہوں نے ساری بات کہہ دی لیکن آرٹیکل ٹو فورٹی فور کا خیال رکھنے کی کوشش کی، انہوں نے عمران خان کا نام لینے کی کوشش نہیں کی۔

حامد میر نے کہا کہ سب کو معلوم تھا کہ فوجی افسران پریس کانفرنس میں کیا بات کررہے ہیں اور دونوں کی پریس کانفرنس سیاسی تھی، عمران خان صاحب پچھلے پانچ چھ مہینوں سے جلسے جلوسوں میں کچھ دعوے کررہے تھے، نیوٹرل ، چوکیدار، ہنڈلرز کا لفظ استعمال کررہے تھے۔


سینیئر تجزیہ کار نے کہا ، اگر عمران خان صاحب فوج کو سیاست میں شامل کررہے تھے تو فوج کو یہ احساس ہوا کہ شہباز حکومت عمران خان کے سیاسی بنایئے کو جواب دینے میں ناکام نظر آتی ہے، ان کو لوگ سنجیدہ نہیں لے رہے، ان کے اپنے بہت سے ایشو ہیں،یہ بھی نہیں پتا اختیار ان کے پاس ہیں کہ نہیں، پریس بریفنگ میں فوجی افسران کچھ چیزوں کی وضاحت اور حقائق سامنے لانے کی کوشش کررہے تھے،دنیا چاہ رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1586068789237465088
حامد میر نے کہا پریس کانفرنس سے ایک رات پہلے فیصل واوڈا صاحب پریس کانفرنس نہ کرتے، کیونکہ فوجی افسران کی پریس کانفرنس فیصل واوڈا کی کانفرنس کا فولو اپ لگ رہا تھا،پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی کانفرنس کا جواب اسی وقت دے دیا، عمران خان کا فوج اور اداروں کے حوالے سے لب و لہجہ نیا نہیں، 2018 سے پہلے بھی عمران خان کی کتاب شائع ہوئی تھی، اس میں انہوں نے آئی ایس آئی کے بارے میں اور فوج کا جو سیاست میں کردار ہے، اس حوالے سے بہت سی سخت باتیں کی ہیں۔

سینیئر تجزیہ کار نے کہا دوہزار اٹھارہ کے الیکشن سے پہلے جب یہ واضح تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ عمران خان صاحب کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے، اس وقت میں نے عمران خان صاحب کا انٹرویو کیا تھا، اس میں انہوں نے نواز شریف صاحب پر بڑی تنقید کی تھی، کہا تھا کہ نواز شریف جنرل جیلانی کو لے کر آیا تھا، اور نواز شریف فوج کی پروڈکشن ہے، اس رات جنرل باجوہ صاحب نے آرمی ہاؤس میں بلایا۔

حامد میر نے بتایا کہ جب وہ آرمی ہاؤس گئے تو وہاں ایک اور شخص بھی بیٹھے تھے، تو وہ جنرل باجوہ صاحب کو بار بار خبردار کررہے تھے کہ آپ عمران خان صاحب کو وزیراعظم بنارہے ہیں لیکن میں بتا ڈوں کہ عمران خان آپ کو وہاں سے مارے گا جہاں پانی بھی نہیں ملے گا، آج اگر عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی پر تنقید کررہے تو نئی بات نہیں یہ سب کو پہلے سے پتا تھا، جنرل باجوہ کو بار بار کہہ دیا گیا تھا۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
حامد میر خود فوج سے بہت نالاں ہے. اس وقت عمران خان حامد میر کا محبوب ترین سیاستدان ہونا چاہے تھا لیکن ڈالروں کے ہاتوں مجبور ہے