
گزشتہ روز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ٹوئٹر سپیس میں آلو والی بریانی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہیں بریانی آلو والی ہی پسند ہے۔
عمران خان کے اس بیان کے بعد #آلو_والی_بریانی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہاکہ مرشد نے کہہ دیا تو کہہ دیا کہ بریانی آلو والی ہوتی ہے ۔بات ختم

کسی نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد آلو مزید مہنگے ہوجائیں گے، ہوسکتا ہے کہ چکن کی قیمت میں آلو ملیں، کسی نے کہا کہ اب آلو کی خیر نہیں اس سے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرائی جائے گی۔
تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ بریانی والے آلو نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کردیا اور پلیٹ سے چھلانگ لگادی
تحریک انصاف آفیشل نے لکھا کہ جس طرح کے حالات چل رہے ہیں ملک میں، یہ بھی ہو سکتا ہے
https://twitter.com/x/status/1680693229375885313
کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی سلمان حسن نے کہا کہ میں کراچی سے ہوں لیکن رہتا لاہور میں ہوں، کراچی میں بریانی میں آلو لازمی ہوتا ہے۔ عمران خان ان لیڈرز میں سے ہے جو وہ کہتے ہیں وہ ٹرینڈ بن جاتا ہے ۔اب خان صاحب نے کہا ہے توانکے فالورز جنہوں نے بغیر آلو کے بریانی کھائی ہے۔الگ سے آلو پکاکر بریانی کھائیں گے
صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کل سے آلو مہنگے ہونے جارہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1680702842103898112
مغیث علی نے سوال کیا کہ #الو_والی_بریانی کیوں ٹرینڈ کررہا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1680706533280342016
https://twitter.com/x/status/1680681574377955329
مقدس فاروق اعوان نے تبصرہ کیا کہ خان صاحب لاہور میں ہمارے ہمسائے اور مہمان ہیں، چونکہ دشمن بہت ہیں اس لیے کچھ عرصہ سے ان کے کھانے کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ورنہ ہم ان کو " آلو والی بریانی " لازمی بھیجتے۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1680651495707152384
نسیم کھیڑا نے تبصرہ کیا کہ مُرشد نے جب سے بتایا ہے کہ اُسے آلو والی بریانی پسند ہے محکمہ ذراعت نے آلو کی کاشت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے
https://twitter.com/x/status/1680803444519493633
شفقت نے لکھا کہ بریانی تو بریانی ہوتی ہے چکن والی ہو یا آلو والی مگر چونکہ قاسم کے ابا کو پسند ہے اس لئے میڈیا پر آلو والی بریانی کا نام نہ لینے کا حکم آ گیا potato والی بریانی لکھا اور پڑھا جائیگا
https://twitter.com/x/status/1680794157009481730
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پوری قوم اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل آلو والی بریانی پکا کر تصویریں شئیر کرو
https://twitter.com/x/status/1680662486259757058
بنا شیخ نے تبصرہ کیا کہ مرشد نے بولا بریانی میں آلو ہوتا ہے تو ہوتا ہے بس۔۔۔۔۔اب صرف آلو والی بریانی کھانے کا
https://twitter.com/x/status/1680664456827904000
https://twitter.com/x/status/1680723671491461124
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aloo-biryanaaa.jpg
Last edited by a moderator: