
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے آخری رات کی کہانی ایک خوفناک خود کش دھماکہ ہوگا اور یہ حقائق پر مبنی ہے۔
جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھ سمیت بہت سے لوگ اس کہانی سے آگاہ ہیں مگر ہم ڈرتے ہیں، عمران خان وزیراعظم ہو اور جیلوں کی وین اسمبلی کے سامنے آجائیں،
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی پاکستانی کی تاریخ میں ایسا ہوا ہے، کس کی اتنی جرات تھی؟ کون چابیاں گھمارہا تھا ۔
https://twitter.com/x/status/1539984589040533504
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہم نے عوام سے جھوٹ نا بولنے کا وعدہ کیا تھامگر ہوسکتا ہے ہم پورا سچ بھی نا بول سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے ، جتنی چیزیں باہر آگئی ہیں اس سے مزید بربادی ہورہی ہے،تباہی آچکی ہے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،موجودہ نظام میں بہتری کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنےکے مترادف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539985217263472641
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arifh111131.jpg